ففٹی ففٹی

بابا-جی

محفلین
ایک کھیل دیکھا جِس میں مصرع بتلا کر شعر مُکمل کرنے کی دعوت دِی جاتی ہے، یِہ کھیل اُس سے مختلف ہے، مصرع دیا جائے گا مگر شعر کا اگلا مصرع خُود 'تخلیق' کرنا ہو گا یا پھر کِسی اور شاعر کا مصرع شعر کی تکمیل کے لیے جڑنا ہو گا۔

میری طرف سے مصرع پیش کیا جا رہا ہے،

جسے آپ گِنتے تھے آشنا، جسے آپ کہتے تھے باوفا

اب چاہے اگلا مصرع بے وزن ہو اور چاہے مزاحیہ ہو، پیش کریں اور اس کھیل کو آگے بڑھائیں۔

کھیل آگے بڑھاتے جائیں، جو چاہے نیا مِصرع دے۔
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایک کھیل دیکھا جِس میں مصرع بتلا کر شعر مُکمل کرنے کی دعوت دِی جاتی ہے، یِہ کھیل اُس سے مختلف ہے، مصرع دیا جائے گا مگر شعر کا اگلا مصرع خُود 'تخلیق' کرنا ہو گا یا پھر کِسی اور شاعر کا مصرع شعر کی تکمیل کے لیے جڑنا ہو گا۔

میری طرف سے مصرع پیش کیا جا رہا ہے،

جسے آپ گِنتے تھے آشنا، جسے آپ کہتے تھے باوفا

اب چاہے اگلا مصرع بے وزن ہو اور چاہے مزاحیہ ہو، پیش کریں اور اس کھیل کو آگے بڑھائیں۔
بابا جی اگر آپ اپنے دیئے گئے مصرعہ میں تحریف کی اجازت دیں تو حاضرِ خدمت ہے :)

جسے آپ گِنتی تھیں آشنا، جسے آپ کہتی تھیں باوفا
اور بتا رہا تھا کنوارا خود کو وہ چار بچوں کا باپ نکلا
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن ایک ہی مصرعے کی ایک ہی دفعہ دُرگت کچھ اچھی نہیں معلوم ہوتی، کم از کم چار پانچ دفعہ تو ہونی چاہیے۔
 
اکمل زیدی

محفلین
شمشاد بھائی کھیل کو صرف دلچسپ ہونا چاہیئے، چاہے درگت دس بار بھی ہو جائے کوئی مضائقہ نہیں :)
یہ لیں پھر ہم تو ویسے ہی تلاش میں رہتے ہیں ایسی لڑی کی۔۔۔:D
[QUOTE

جسے آپ گِنتے تھے آشنا، جسے آپ کہتے تھے باوفا
۔[/QUOTE]
اب بات وہ رہی نہیں معاملہ سارا وہ ہوا رفع دفع:biggrin:
 
شمشاد

لائبریرین
جسے آپ گِنتے تھے آشنا، جسے آپ کہتے تھے باوفا
وہ ادھار لے کے ایسا چمپت ہوا کہ پھر کبھی ملا نہیں
 
شمشاد

لائبریرین
شعر کا دوسرا مصرعہ ہے :

اس لیے تصویر ہم نے کھنچوائی نہیں

اب آپ اس کے پہلے مصرعے کے لیے طبع آزمائی کریں۔

پہلی کوشش میری طرف سے :

جیب خالی ہے پلے پیسہ پائی نہیں
اس لیے تصویر ہم نے کھنچوائی نہیں
 
Top