فرحان دانش
محفلین
فلم تیرے بن لادن میں بچوں اور بڑوں سب کے لیے دلچسپی کا سامان ہے۔’’تیرے بن لا دن‘ پاکستان کے ایک صحافی کی زندگی کی کہانی ہے۔ صحافی علی جعفر کے کردار میں مشہور گلوکار علی ظفرہیں، جو امریکہ جا کر کام کرنے کے خواہشمند ہوتاہے۔مگرہر بار اس کی ویزے کی درخواست کو منسوخ کر دیا جاتا ہے۔ پھر ایک دن اپنے کام کے سلسلہ میں گھومتے ہوئے وہ ایک شخص سے ملتاہے ، جو اسامہ بن لادن جیسا دکھائی دیتا ہے۔ اس شخص کو دیکھ کر صحافی علی کے ذہن میں ایک آئیڈیا آتا ہے کہ وہ اس شخص کے ذریعہ پیسہ اورشہرت دونوں کما سکتے ہیں۔چنانچہ وہ نقلی اسامہ کے ویڈیو بنا کر نیوز چینلوں کو فروخت کرنے کا منصوبہ بناتا ہے۔ مگر ان کا یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہو پاتا۔ ان کے اس کام سے امریکہ میں ہلچل مچ جاتی ہے۔وہائٹ ہاؤس سے ایک سیکرٹ ایجنٹ کو علی کی سرگرمیوںپرنظررکھنے کے لئے بھیجا جاتا ہے۔