فلم نوح

زیک

مسافر
فلم Noah جو سیلابِ نوح کی کہانی سے متعلق ہے یہاں پچھلے ویک اینڈ ریلیز ہوئی ہے۔ مجھے ابھی دیکھنے کا موقع نہیں ملا مگر ارادہ ہے دیکھنے کا۔

کچھ مسلم ممالک نے یہ فلم بین کر دی ہے اور اکثر میں اس کا سینما میں دکھانا ممکن نہیں۔

کیا کسی نے یہ فلم دیکھی؟ کیسی لگی؟
 
میں نے اس فلم کا ٹریلر دیکھا ہے اور لگتا ہے کہ اس دفعہ اچھا بجٹ خرچ کیا گیا ہے اور ایکٹنگ بھی اعلی معیار کی ہو گی۔

میری فہرست میں مگر پہلے Transcendence ہے پھر Oculus دیکھنی ہے کیونکہ بھائی کو کافی شوق ہے ہارر مووی دیکھنے کا۔
اس کے بعد میرے خیال سے X Men کی باری آ جانی ہے۔

یہ فہرست سینما میں دیکھنے کے حوالے سے ہے۔ کمپیوٹر پر تو کوئی بھی فلم بندہ کبھی بھی دیکھ سکتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
فلم Noah جو سیلابِ نوح کی کہانی سے متعلق ہے یہاں پچھلے ویک اینڈ ریلیز ہوئی ہے۔ مجھے ابھی دیکھنے کا موقع نہیں ملا مگر ارادہ ہے دیکھنے کا۔

کچھ مسلم ممالک نے یہ فلم بین کر دی ہے اور اکثر میں اس کا سینما میں دکھانا ممکن نہیں۔

کیا کسی نے یہ فلم دیکھی؟ کیسی لگی؟

یہاں ناروے کے سنیما گھروں میں بھی لگی ہوئی ہے۔ ویسا میراا سے دیکھنے کا کوئی پلان نہیں تھا لیکن چونکہ بعض اسلامی حلال ممالک میں اسکو بین کیا گیا ہے اسلئے انشاءاللہ ضرور دیکھنے جاؤں گا۔
 
سید ذیشان

محفلین
میں نے دیکھی ہے سنیما میں۔ بنیادی وجہ رسل کرو ہی ہے کہ رسل کی ایکٹنگ کا میں فین ہوں۔ مجموعی طور پر مجھے اچھی فلم لگی۔ کہانی ان کے مطابق بائبل سے ماخوز ہے لیکن کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اگر تو آپ The ten commandments یا پھر The Message جیسی فلم کی توقع کر رہے ہیں تو اس لحاظ سے آپ کو مایوسی ہو سکتی ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
یہاں ناروے کے سنیما گھروں میں بھی لگی ہوئی ہے۔ ویسا میراا سے دیکھنے کا کوئی پلان نہیں تھا لیکن چونکہ بعض اسلامی حلال ممالک میں اسکو بین کیا گیا ہے اسلئے انشاءاللہ ضرور دیکھنے جاؤں گا۔
:rollingonthefloor:

ماشاء اللہ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
 
Top