فلم کو نسی دیکھنی چا ہیئے

طالوت

محفلین
جی نہیں‌کیوں‌کہ میں نے فلمیں دیکھی ہی نہیں‌تھی لیکن کچھ عرصہ قبل ایک فلم’’عمر مختار ۔۔‘‘ دیکھی تو خیال ہوا کہ شاید اس جیسی اچھی اور بھی ہوں
سزا کسی نے نہیں‌دی (کہ اتنی دیکھیں )میں تو فقط اچھی فلموں کا مشورہ ما نگا تھا کہ ذرا ڈھنگ کی فلمیں‌دیکھ لوں‌
میں آپ کے مشورہ کا منتظر ہوں‌

برادر "ڈھنگ" ہر ایک کا مختلف ہوتا ہے ۔ یہ تو دلچسپی پر منحصر ہے ۔ مثلا مجھے ایسی فلمیں زیادہ بھاتی ہیں جن میں انسان کو زندہ رہنے کے لئے جدو جہد کرتے دکھایا گیا ہو ۔
وسلام
 
چند دن پیشتر ہم لوگوں نے 3 ڈی فلم --- آواتار --- دیکھی۔ بیشتر فلم کمپیوٹر گرافکس ہے جو کہ حقیقی لگتی ہے۔ اس فلم میں زندہ رہنے کی جدوجہد کی ایک باہمت داستان پیش کی گئی۔ گو کہ کہانی بچکانہ ہے لیکن پیغام عالمانہ ہے۔ دیکھنے کے لائق فلم ہے۔
 
وجی

لائبریرین
مدرس صاحب اگر آپکو عمر مختار جیسی فلم دیکھنی ہے تو
The kingdom of Heaven ضرور دیکھیں
 
شہزاد وحید

محفلین
آپ یہ فلمیں دیکھیں۔ میں نے بہت فلم بینی کی ہے لیکن کچھ فلمیں جو یادگار رہ جاتی ہیں ان میں سے کچھ کے نام میں بتا رہا ہوں۔

The Shawshank Redemption
Schindler's List
The Good, the Bad and the Ugly
One Flew Over the Cuckoo's Nest
The Silence of the Lambs
Forrest Gump
Saving Private Ryan
The Prestige
O Brother, Where Art Thou
Snatch

اور بھی بہت سی ہیں لیکن فی الحال ان کے نام یاد آ رہے ہیں۔

طالوت آپ One Flew Over the Cuckoo's Nest دیکھیں اگر نہیں دیکھی تو۔
 
مدرس

محفلین
آپ کو فلمیں ضرور دیکھنی ھیں میرا مطلب ھے کسی نے سزا دی ھے کہ اتنی فلمیں دیکھیں اس کا جواب دیں پھر میں بتاؤں گی کہ کون سی فلم دیکھیں، اورعارف کریم سے مشورے مانگ رھے ھیں وہ تو بات پوری نہیں کرتے قسطوں میں‌کرتے ھیں یا پھر طلعت حسین کی طرح لمبا وقفہ لیتے ھیں مشورہ کیا خاک دیں گے

آپ کہاں ہیں
میں تو انتظار میں سوکھ گیا :cowboy:
 
بلال

محفلین
ہر انسان کی اپنی اپنی پسند ہوتی ہے۔ دوستوں نے کافی فلمز کا بتا دیا ہے۔ اب آپ دیکھتے جائیں۔ ویسے میں بھی فلمز دیکھتا ہوں بس فلم دیکھنے کے بعد یہ سوچتا ہوں کہ آپ نے فلم کو اپنا اتنا وقت دیا ہے تو بدلے میں فلم نے آپ کو کیا دیا ہے۔ میرے خیال میں اس طرح تجزیہ کرنے سے آپ کسی فلم سے کافی کچھ سیکھ اور سمجھ سکتے ہیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
The Count Of Monte Cristo آج دیکھی بہت پسند آئی ہے۔ ایک ایسے انسان کی کہانی ہے جسے جھوٹے الزام میں جیل بھیج دیا جاتا ہے اور پھر وہاں اس کا ایک پرانے قیدی سے تعلیم حاصل کرنا، لڑائی میں مہارت حاصل کرنا، اور جیل سے فرار، یہ چیزیں فلم کو کافی دلچسپ بناتی ہیں۔
 
arifkarim

معطل
برادر "ڈھنگ" ہر ایک کا مختلف ہوتا ہے ۔ یہ تو دلچسپی پر منحصر ہے ۔ مثلا مجھے ایسی فلمیں زیادہ بھاتی ہیں جن میں انسان کو زندہ رہنے کے لئے جدو جہد کرتے دکھایا گیا ہو ۔
وسلام

یعنی آپکو حقیقت پر مبنی فلمیں پسند ہیں۔ انسان دنیا میں امیروں کیخلاف "جدوجہد" کرنے کیلئے ہی تو بھیجا گیا ہے! :grin:
 
وجی

لائبریرین
Triumph of the Nerd ایک ڈاکیومنٹر ی ہے کمپیوٹر سے لگاؤ رکھنے والے ضرور دیکھیں
اسی ڈاکیومنٹری کو دیکھتے ہوئے ایک فلم بنائی گئی ہے The Pirates of Silicon Valley
فلم سے زیادہ اچھی ڈاکیومنٹری ہے کیونکہ اس میں انٹرویوز اصل لوگوں کے ہیں
ڈاکیومنٹری 1995 کے قریب بنائی گئی ہے اور فلم 1997 میں
 
بہت خوب۔ مائکروسافٹ و ایپل کی کہانی!
کاش گوگل، یوٹیوب اور فیس بک معرکہ پر بھی کوئی فلم بن جائے!
 
سویدا

محفلین
the count of monte cristo آج دیکھی بہت پسند آئی ہے۔ ایک ایسے انسان کی کہانی ہے جسے جھوٹے الزام میں جیل بھیج دیا جاتا ہے اور پھر وہاں اس کا ایک پرانے قیدی سے تعلیم حاصل کرنا، لڑائی میں مہارت حاصل کرنا، اور جیل سے فرار، یہ چیزیں فلم کو کافی دلچسپ بناتی ہیں۔

کسی زمانے میں‌ہمدرد کے نونہال میں قسط وار کہانی شائع ہوتی تھی مونٹی کرسٹو کا نواب !
لگتا ہے یہ فلم اسی کہانی پر مبنی ہے
 
شہزاد وحید

محفلین
کسی زمانے میں‌ہمدرد کے نونہال میں قسط وار کہانی شائع ہوتی تھی مونٹی کرسٹو کا نواب !
لگتا ہے یہ فلم اسی کہانی پر مبنی ہے
جی ہاں۔ یہ فلم ایک فرانسیسی ناول نگار Alexandre Dumas père کے ناول Le Comte de Monte-Cristo پر مبنی ہے۔ اور نونہال میں چھپی کہانی اس ناول کا اردو خلاصہ ہو سکتا ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
کیا یہاں کوئی ایسی فہرست مرتب کر سکتا ہے "آپ کی پسندیدہ ترین 5 فلمیں"
میرے خیال میں اس سے ایک بہتر فہرست مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔ کیا کہتے ہیں؟
 
نایاب

لائبریرین
جی نہیں‌کیوں‌کہ میں نے فلمیں دیکھی ہی نہیں‌تھی لیکن کچھ عرصہ قبل ایک فلم’’عمر مختار ۔۔‘‘ دیکھی تو خیال ہوا کہ شاید اس جیسی اچھی اور بھی ہوں
سزا کسی نے نہیں‌دی (کہ اتنی دیکھیں )میں تو فقط اچھی فلموں کا مشورہ ما نگا تھا کہ ذرا ڈھنگ کی فلمیں‌دیکھ لوں‌
میں آپ کے مشورہ کا منتظر ہوں‌
محترم @مدرس بھائی کتنی فلمیں دیکھ چکے آپ ۔۔۔۔۔۔۔
اور کونسی فلم سب سے اچھی لگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top