فلم یا ڈرامہ کی تیاری کے لیے پاپڑ بیلنے کی تفصیلات

تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم!
اس دھاگے کا مقصد یہ جاننا ہے کہ ایک معیاری فلم یا ڈرامہ کی تیاری سے لے کر ریلیز تک کیا کیا مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔ یہ دھاگہ اس لیے شروع کیا ہے تاکہ جس کسی کو بھی ان معلومات کی ضرورت پڑے تو وہ اس ایک ہی دھاگے سے تمام ضروری معلومات حاصل کرلے۔ امید ہے کہ تمام محفلین اپنے اپنے تجربات اور معلومات کی روشنی میں ضرور کچھ نہ کچھ فراہم کریں گے۔
تو آغاز میں کردیتا ہوں۔
سب سے پہلے تو کسی بھی فلم یا ڈرامہ کے لیے ایک کہانی کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ عوام کے دلوں کو موہ لے اور کوئی اچھی سوچ بھی فراہم کرے۔
باقی ساتھی بھی اپنی اپنی رائے شامل کریں۔
 
سکول میں ہم ڈرامہ کرتے رہے ہیں۔ اور اس کے لئے کہانی لکھا کرتے تھے۔ ڈرامے کے کرداروں کے لئے سب سے بڑا مسئلہ کرداوں کے حلیہ کے لئے لباس اور گیٹ اپ وغیرہ کا ہوتا تھا۔
 

تجمل حسین

محفلین
ڈرامے کے کرداروں کے لئے سب سے بڑا مسئلہ کرداوں کے حلیہ کے لئے لباس اور گیٹ اپ وغیرہ کا ہوتا تھا۔
جی بالکل لئیق صاحب۔ کوئی بھی کردار اسی وقت بہترین کردار ثابت ہوتا ہے جب وہ اپنی کارکردگی کے ساتھ ساتھ حلیہ میں بھی بہترین ہو۔ کیونکہ اس کے حلیے اور گیٹ اپ سے ہی کسی کا بھی کردار پہچانا جاتا ہے۔اور کارکردگی کے بعد حلیہ یا گیٹ اپ میں ہی کردار کی اصل جان ہوتی ہے۔
 
بھئی ہم سکول کے بچے تو بوڑھا کرنے کے لئے سر میں تھوڑا سا پاؤڈر لیتے تھے۔ اسی طرح کے اور طریقے تھے مختلف کرداروں کے لئے
 

تجمل حسین

محفلین
سب سے پہلے ایک بہترین اسکرپٹ رائیٹر تلاش کریں
عارف صاحب یہ تو غالباََ یہی نہیں یا اس کے علاوہ کچھ اور ہے۔ یعنی کہانی اور سکرپٹ دو الگ الگ چیزیں ہیں؟
سب سے پہلے تو کسی بھی فلم یا ڈرامہ کے لیے ایک کہانی کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ عوام کے دلوں کو موہ لے اور کوئی اچھی سوچ بھی فراہم کرے۔
 

arifkarim

معطل
عارف صاحب یہ تو غالباََ یہی نہیں یا اس کے علاوہ کچھ اور ہے۔ یعنی کہانی اور سکرپٹ دو الگ الگ چیزیں ہیں؟
جی بالکل۔ خالی کہانی پر تو ڈرامہ نہیں بن سکتا نا۔ بڑی بڑی بجٹ والی فلمیں صرف خراب اور ناقص اسکرپٹ کی وجہ سے فلاپ ہو چکی ہیں گو کہ انکی کہانی عمدہ تھی۔
 

تجمل حسین

محفلین
کسی بھی ڈرامہ یا فلم کے لیے کہانی کی مناسبت سے منظر کشی ہونی بھی بہت ضروری ہے۔ جس طرح کی کہانی اسی سے مناسبت رکھنے والی جگہ پر فلمبند کی جائے۔
 

تجمل حسین

محفلین

تجمل حسین

محفلین
میں ہوتا تو اس خیال پر مٹی ڈال دیتا۔ باقی جیسے آپ کی مرضی
کئی بار مٹی ڈال چکا ہوں لیکن خیال ہے کہ پھر سے مضبوط جڑوں والے پودے کی شکل میں اگ آتا ہے اور میں تو بس ایک تجربہ کرنا چاہتا ہوں ویسے بھی کوئی ایسا ویسا نہیں بلکہ ایک بامقصد اور معیاری کام کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن ابھی تو صرف معلومات ہی اکٹھی کررہا ہوں۔
 
کئی بار مٹی ڈال چکا ہوں لیکن خیال ہے کہ پھر سے مضبوط جڑوں والے پودے کی شکل میں اگ آتا ہے اور میں تو بس ایک تجربہ کرنا چاہتا ہوں ویسے بھی کوئی ایسا ویسا نہیں بلکہ ایک بامقصد اور معیاری کام کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن ابھی تو صرف معلومات ہی اکٹھی کررہا ہوں۔
دراصل آپ کیا بنانا چاہ رہے ہیں؟ ٹی وی ڈرامہ یا فلم سٹیج؟
 

تجمل حسین

محفلین
آغاز تو شاید فلم ٹائپ کام سے کروں کیوں کہ یہ صرف ڈیڑھ یا دو گھنٹوں کی ہوتی ہے۔ اور پھر قسط وار ڈرامہ کی طرف آؤں کیونکہ فلم کا دورانیہ زیادہ نہیں ہوتا ورنہ لوگ بور ہوجاتے ہیں۔ اصل میں مجھے کچھ تکنیکی معاملات کے متعلق زیادہ معلومات چاہئیں۔ مثلاََ اس کام کے لیے قانونی تقاضے کیا ہوتے ہیں کہاں کہاں سے اجازت نامے حاصل کرنے پڑتے ہیں۔ وغیرہ وغیرہ ۔ اس لیے میں نے سوچا کہ ساتھ ساتھ بنیادی معلومات بھی ہوجائیں تو سونے پہ سہاگہ والی بات ہوگی۔ میرے ساتھ دوسروں کا بھی بھلا ہوجائے گا۔
 
تجمل حسین بھائی کیوں نہیں آپ کوئی دستاویزی فلم بناتے؟ دستاویزی فلم میں بھی آپ دلچسپ موضوع اختیا کر سکتے ہیں جس میں عوام کو دلچسپی بھی ہو اور اس میں تعلیم بھی ہو!
میرے خیال میں اگر آپ موفق الفطرت قوتوں کے بارے میں کوئی تحقیقی دستاویزی فلم بنائیں تو یقیناً بہت لوگوں کو اس میں دلچسپی ہوگی :)
 

تجمل حسین

محفلین
لئیق احمد بھائی جی۔ میں نے اب تک خود کوئی بھی دستاویزی فلم نہیں دیکھی اس لیے اس طرح کی فلم کیسے بناسکتا ہوں؟ مجھے تو یہ بھی نہیں معلوم کہ دستاویزی فلم کہتے کسے ہیں۔ اگر آپ کی نظر میں اردو میں کوئی اچھی دستاویزی فلم ہے تو بتادیں میں اسے ڈاؤنلوڈ کرکے دیکھتا ہوں پھر فیصلہ کروں گا۔ :)
 
Top