واقعی کوئی اتنی خاص نہیں ہے یہ فلم۔ بس زلزلے، دو چار میٹنگز اور آخر میں میکسیکو کے ایک گمنام مندر میں ایک بچے کی پیدائش۔ یوم حساب کی عیسائی تعلیمات سے متاثر ایک فلم۔
میں انتظار کر رہا تھا کہ کب مابدولت 2012 پر ایک تھریڈ شروع کرتے ہیں کیوں کہ کافی عرصے سے اس فلم کے بارے میں آپ کے خیالات ایسے تھے کہ " 2012 کا کوئی توڑ نہیں، یہ فلم ہے تو ٹھیک لیکن 2012 کے مقابلے کی نہیں لگتی وغیرہ وغیرہ"
میں تو یہ فلم اچھا پرنٹ آنے پر ہی دیکھا گا، لیکن imdb کی ریٹنگز دیکھ کر لگتا ہے عوام کو یہ فلم پسند نہیں آئی۔
ویسے بھی ہم جیسے عادی فلم بینوں (خصوصاً مجھ جیسا جو چُن چُن کر فلمیں دیکھتا ہے، اور imdb ککی ٹاپ 250 میں سے 207 فلمیں دیکھ چکا ہو، آسکر ایوارڈ یافتہ سب فلمیں دیکھ چکا ہو اور ایسی دوسری تیسری لسٹوں میں موجود تمام فلموں کو پھڑکا چکا ہو ) کو اب کوئی فلم مشکل سے ہی پسند آتی ہے۔ اتنی فلمیں دیکھ لی ہیں کہ ابھی اچھی فلم کا معیار کہیں بہت اوپر چلا گیا ہے۔ کیوں کہ جس موضوع یا جس طرح کی فلم ہوتی ہے اس طرح کی ہم نے کوئی بہت اعلیٰ فلم پہلے سے دیکھی ہوتی ہے اس لئیے نئی فلم چاہے اچھی بھی ہو لیکن ہمیں لگتا ہے کہ بس پوری پوری ہے۔ ہو سکتا ہے کم فلم دیکھنے والوں کو وہی فلم بہت پسند آئے کیوں بہرحال effects وغیرہ تو ہالی وڈ والوں نے دل کھول کر ڈالے ہوتے ہیں۔
لیکن پھر بھی اب بھی کچھ فلمیں دل سے پسند آ جاتی ہیں جیسے کل the brothers bloom اور the notebook دیکھی تھیں، دونوں فلمیں مجھے بہت پسند آئیں۔
جناب میری مراد اس فلم سے تھی۔جناب یہ بچے والا کونسا سین تھا، میں نے پوری فلم دیکھی ہے۔ کہیں نظر نہیں آیا!
مجھے تو فلمیں دیکھنے کا شوق ہی نہیں ہے۔ اس لیے "2012" پر تو کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔ کیونکہ میں نے دیکھی ہی نہیں البتہ بہت عرصہ پہلے 2001 فلم آئی تھی اس پر کچھ تبصرہ کرتا ہوں۔ کہ مجھے بے ذوق کے ساتھ کیا ہوا۔
میری فلموں میں دلچسپی نا ہونے کے برابر ہے۔ اس وقت میں شاہد کالج میں ہوا کرتا تھا جب میرے چچا نے مجھے کہا ریمبو ویڈیو سنٹر پر جاؤ ( جو آج کل ریمبو کاسمیٹیکس سینٹر بن گیا ہے) اور 2001 فلم لے کر آو۔ ریمبو ویڈیو سنیٹر والے چچا کے بہت اچھے دوست تھے۔ جب چچا نے مجھے کہا کہ 2001 فلم لے کر آؤ تو میں سمجھا دو ہزار ایک فلمیں لے کر آؤ۔ میں بہت پرشان ہوا میں اکیلا کیسے اتنی فلمیں اٹھا کر لاؤں گا۔ میں پہلے اپنے کزن کے پاس گیا اور اس کو کہا چچا (کزن کے ماموں لگتے ہیں میرے چچا) کہتے ہیں دو ہزار ایک فلمیں لے کر آؤ۔ میں اکیلا تو نہیں لا سکوں گا تم بھی میرے ساتھ چلو۔ ہم دونوں راستے میں باتیں کرتے رہے۔ اور سوچتے رہے آخر چچا دو ہزار ایک فلموں کا کیا کریں گے۔ میں نے اور کزن نے گفتگو کے آخر میں یہ فیصلہ کیا کے چچا اپنا ویڈو سنٹر کھولنا چاہتے ہونگے۔ جب ہم ریمبو ویڈیو سنٹر پہنچے اور میرے نے کہا دو ہزار ایک فلمیں دے دیں چچا نے آپ کو بتایا ہو گا۔ انھوں نے کہا جی ہاں بتایا ہے۔ انھوں نے ایک فلم نکالی اور مجھے دے دی۔ میں اس کی طرف دیکھوں اور کزن میری طرف جب فلم لی تو اس کے اوپر لکھا ہوا تھا دو ہزار ایک
میرا خیال ہے آپ کو اندازہ تو ہو ہی گیا ہو گا میرے تبصرے سے کہ میں فلم پر کیسا تبصرہ کر سکتا ہوں ہی ہی
دوبارہ دیکھنے والا کام میں نے آج تک نہیں کیا۔ میں نے سینکڑوں ناول، ڈائجسٹوں کے سلسے (جو کہ بیس بیس حصّوں پر مشتمل ہوتے ہیں)، کتب، سفرنامے پڑھ رکھے ہیں۔ لیکن اگر کوئی ناول سالوں پہلے بھی پڑھا ہو اور دوبارہ پڑھنے لگوں تو نہیں پڑھا جاتا کیوں کہ مجھے ذہن میں پہلے سے ایک ایک لائن آ جاتی ہے ناول کی۔ خیر۔وحید صاحب میرے ساتھ بھی آپ جیسا ہی معاملہ حالانکہ میں یہ دعوٰی نہیں کرسکتا کہ میں نے بہت زیادہ فلمیں دیکھیں ہیں لیکن اب تک جو فلمیں پسند آئی ہیں جیسے The Hurricane ، Training Day ویسے ڈینزل واشنگٹن کی تقریبا تمام فلیں پسند ہیں، اسکے علاوہThe Bourne Identity، Face Off، The Terminal ، Die Hard Seriesاور Saving Private Ryan وغیرہ ان فلموں کا دیوانہ ہوں اور تقریبا ہر ایک دہ ماہ بعد انہی فلموں کو دیکھتا ہوں۔
ویسے آپ نے اتنی زیادہ فلمیں دیکھیں The Bourne Identity جیسی کہانی کی اور کون کون سی اچھی فلمیں ہیں جن کو دیکھنے کا آپ مشورہ دیں گے۔
آپ نے جن فلموں کے نام لکھے ہیں ان میں سے میں نے Face Off نہیں دیکھی کیوں کہ مجھے Nicolas Cage پسند ہی نہیں ہے۔ اس کی آج تک مجھے con air اور national treasure کے علاوہ کوئی فلم پسند نہیں آ سکی۔ اور ghost rider دیکھنے کے بعد اس کی فلمیں میں دیکھنا چھوڑ دی تھیں۔
گرائیں صاحب اس کتاب میں ایسی کیا چیز ہے ۔
i`ve observed and directly experienced this treatment and have dialogues with those who inflict it, so i feel obligated to report the following: In academia as well as in skeptical popular press, 2012 is rendered meaningless to the extent that it is misunderstood. This is an interesting equation. [contd] one overarching misunderstanding is endlessly repeated: That the maya predicted the end of the world on 2012. If you look at the maya doctrine of world ages, the hieroglyphic inscriptions that relate to 2012, and the creation mythology, (the popol vuh), you find nothing of the sort
[After 2012 no one will care any more about relating the Maya Calendar to events in the world or to the importance of spiritual awakening. For mainstream culture, it will pass into oblivion while the next treandy topic is lined up for consideration./QUOTE]
By 1905 Goodman had published an innocous paper called "Maya Dates" in American Anthropologist. The correlation he worked out placed the beginning of current 13-baktun cycle in August of 3114 BC, though this wasn`t explicitly stated. [Continued] .. This issue is, of course, essential to the 2012 topic because it determines the placement of the 13-baktun cycle-ending date. December 21, 2012 (the 13-baktun cycle-ending date) is a consequence of Goodman`s work.
ابھی اور بھی پڑھنا ہے مجھے۔
آپ کے پسندیدہ اداکار کی آج نئی فلم The Bad Lieutenant کا ڈی وی ڈی پرنٹ آیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کر رہا ہوں۔ دیکھتا ہوں اب یہ فلم کیسی نکلتی ہے۔آہ ۔۔۔۔میرے پسندیدہ حقیقی فنکار نکولس کیج آپ کو پسند نہیںہے ۔۔۔ اور جس فلم نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا وہی آپ نے نہیں دیکھی۔۔۔میرا آپ کو مشورہ آپ نکولس کیج کی فیس آف اور لارڈ آف وار ضرور دیکھیں مجھے یقین ہے آپ کی رائے تبدیل ہوجائے گی۔
آپ کے پسندیدہ اداکار کی آج نئی فلم The Bad Lieutenant کا ڈی وی ڈی پرنٹ آیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کر رہا ہوں۔ دیکھتا ہوں اب یہ فلم کیسی نکلتی ہے۔