فلم 2012 پر آراء

فرخ

محفلین
واقعی کوئی اتنی خاص نہیں ہے یہ فلم۔ بس زلزلے، دو چار میٹنگز اور آخر میں میکسیکو کے ایک گمنام مندر میں ایک بچے کی پیدائش۔ یوم حساب کی عیسائی تعلیمات سے متاثر ایک فلم۔

لگتا ہے، آپ نے 2012 DoomsDay دیکھ لی ہے۔ یہ دوسری فلم ہے، اصل 2012 یہ نہیں ہے۔
میں نے بھی پہلے http://stagevu.com/ سے یہی دیکھی تھی۔۔۔
 
واقعی کوئی اتنی خاص نہیں ہے یہ فلم۔ بس زلزلے، دو چار میٹنگز اور آخر میں میکسیکو کے ایک گمنام مندر میں ایک بچے کی پیدائش۔ یوم حساب کی عیسائی تعلیمات سے متاثر ایک فلم۔

جناب یہ بچے والا کونسا سین تھا، میں نے پوری فلم دیکھی ہے۔ کہیں نظر نہیں آیا!

ہاہاہا۔۔۔۔لگتا ہے آپ کو بھی میری طرح دھوکا ہوگیا۔ فلم 2012 دیکھنے کے لیے میں نے پہلے ایک فلم ڈاؤن لوڈ کی۔۔۔ پوری فلم دیکھ ڈالی لیکن وہ حیران کن مناظر نہ آئے جس کا سنا جارہا تھا۔ بہت افسوس ہوا، پوری مووی ختم ہوگئی۔ بعد ازاں نیٹ پر تلاش کیا تو پتا چلا کہ یہ تو کوئی اور مووی تھی Doomsday 2012 جس کی ریٹنگ حد درجہ گری ہوئی تھی۔ پھر میں نے ایک اور ڈاؤن لوڈ کی تو وہ بھی کوئی اور نکلی۔ تیسری ڈاؤن لوڈ کی، وہ ایرر زدہ تھی۔ :( آپ اندازہ نہیں کرسکتے مجھے کس قدر غصہ آیا ہوگا۔ :mad:
 
اور 2012 وہ پہلی فلم ہے جسے میں نے سینما میں جاکر دیکھا اور اس سے اچھی طرح لطف اندوز ہوا۔ میرے خیال میں اس کو دیکھنے کا جو مزا سینما کے پردے پر ہے، وہ کمپیوٹر پر بالکل بھی نہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
دعوت کے باوجود میں نے سینما جا کر دیکھنے سے انکار کر دیا! نجانے کیوں سینما جانے کا دل نہیں کرتا۔ کل آپ کی روانگی کے بعد میں نے شعیب بھائی مارکیٹ گئے تھے، تین فلمی خریدی ہیں، اختتام ہفتہ پر دیکھوں گا ایک آسٹریلیا، دوسری میونخ اور تیسری پرل ہاربر ۔ 2012ء کا پروگرام ایک مرتبہ پھر ملتوی، اچھے پرنٹ کا انتظار۔
 

فرخ

محفلین
ہاہاہا۔۔۔۔لگتا ہے آپ کو بھی میری طرح دھوکا ہوگیا۔ فلم 2012 دیکھنے کے لیے میں نے پہلے ایک فلم ڈاؤن لوڈ کی۔۔۔ پوری فلم دیکھ ڈالی لیکن وہ حیران کن مناظر نہ آئے جس کا سنا جارہا تھا۔ بہت افسوس ہوا، پوری مووی ختم ہوگئی۔ بعد ازاں نیٹ پر تلاش کیا تو پتا چلا کہ یہ تو کوئی اور مووی تھی doomsday 2012 جس کی ریٹنگ حد درجہ گری ہوئی تھی۔ پھر میں نے ایک اور ڈاؤن لوڈ کی تو وہ بھی کوئی اور نکلی۔ تیسری ڈاؤن لوڈ کی، وہ ایرر زدہ تھی۔ :( آپ اندازہ نہیں کرسکتے مجھے کس قدر غصہ آیا ہوگا۔ :mad:

بھائی جی،
ٹورنٹ کے ذریعے اور ان پر دئیے گئے کمنٹس اور سیڈرز کی تعداد سے اچھی اور درست فلم کا اندازہ ہو جاتا ہے۔
میں نے ٹورنٹ کے ذریعے ہی ڈاؤن لوڈ کی ہے اور کمپوٹر پر ہی دیکھی ہے
 
Top