قیصرانی
لائبریرین
زبان میں گنتی بعض دفعہ کثرت کو بیان کرنے کے لیے بھی آتی ہے مثال کے طور پر جب ہم کسی کو ڈانٹتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے تمہیں ہزار بار سمجھایا ہے کہ یہ کام نہ کرو تو یہاں ضروری نہیں ہے کہ ہم نے ہزار بار ہی سمجھایا ہو بلکہ یہاں ہماری مراد یہ ہوتی ہے کہ میں نے تمہیں کئی مرتبہ سمجھایا ہے۔اسی طرح جب یہ کہاگیا کہ تہتر فرقے ہوں گے تو اس سے مراد یہ ہے کہ کئي فرقے ہوں گے لیکن آخرت میں کامیاب وہی ہوگاجو میری اور میرے صحابہ کی پیروی کرے گا۔ظاہر ہے ایسا آدمی کسی بھی گروہ سے ہوسکتاہے بس اس کا عمل نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ جیسا ہوناچاہیے۔
ایک بار کہیں پڑھا تھا کہ "حسد" لفظ کے حروف ابجد کی قیمتیں جمع کریں تو بہتر یا تہتر کا مجموعہ بنتا ہے۔ شاید اس سے مراد حسد سے بننے والے فرقے ہوں؟