فلیش ماہرین کی مدد درکار ہے

احقر نے کئی اسلامی ویب سائٹس پر اسماء الحسنٰی کی فلیش پر بنی تصویر لگی دیکھی ہے جو ہر سیکنڈ پر بدلتی رہتی ہے۔ ذیل میں دیے گئے ایڈریس میں بھی یہ تصویر ملاحظہ کی جاسکتی ہے:
http://webspace.webring.com/people/ji/isruma/main.html

اسی طرح مجھے اسماء الرسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی درکار ہیں، نیٹ پر بہت سرچ کیے مگر اس شکل میں نہیں ملے، اگر فلیش کے ماہرین اس سلسلہ میں کچھ راہنمائی فرمائیں اور اس کا طریقہ سمجھادیں کہ اسماء الرسول صلی اللہ علیہ وسلم فلیش پر کس طرح بنیں گے تو ممنون رہوں گا۔
مدد کے لیے پیشگی شکریہ
 
بھائی جی یہ تو سادہ جف اینی میشن ہے۔
جی ہاں! لیکن اس طرح جف اینی میشن میں مجھے اسماء الرسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی درکار ہیں، اس کے بنانے کا کیا طریقہ ہوگا؟
اسی سلسلہ میں ماہرین کی مدد درکار ہے
 

ابو یاسر

محفلین
آپ تصویریں ارینج کر لیں پھر بتاتا ہوں
اگر آپ کو فلیش کی تھوڑی بہت معلومات ہے تو اسکو بڑی آسانی سے بنا سکتے ہیں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہاں ویڈیو ٹیوٹوریل ڈال دوں تو وہ بھی بتائیں
اس کے علاوہ آپ اسے جاوا اسکرپٹ سے بھی کر سکتے ہیں جس کے لیے
www.dynamicdrive.com
سائٹ دیکھیں
 
حضرت فلیش سے بھی آسان
یولیڈ گف انیمیٹر Ulead GIF Animator ڈاؤن لوڈ کریں۔اور اس میں تصاویر ڈال کر ٹائم اور اسٹائل سلیکٹ کر کے جنریٹ کر دیں۔
سب سے آسان یہی ہے۔
 
آپ تصویریں ارینج کر لیں پھر بتاتا ہوں
اگر آپ کو فلیش کی تھوڑی بہت معلومات ہے تو اسکو بڑی آسانی سے بنا سکتے ہیں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہاں ویڈیو ٹیوٹوریل ڈال دوں تو وہ بھی بتائیں
اس کے علاوہ آپ اسے جاوا اسکرپٹ سے بھی کر سکتے ہیں جس کے لیے
www.dynamicdrive.com
سائٹ دیکھیں


تشنہ بھائی! اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے کہ آپ نے جاوا کا لنک بھی فراہم کردیا جبکہ طریقہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا وعدہ بھی فرمایا۔ اس کے علاوہ جو ویڈیو ٹیوٹوریل کی آفر ہے، وہ تو سب سے بڑھ کر ہے۔ ویڈیو ٹیوٹوریل فراہم کرنے سے نہ صرف صرف یہ کہ میری بہترین راہنمائی ہوجائے گی بلکہ میرے جیسے متعدد مبتدیوں کا بھی بھلا ہوجائے گا۔ میری انتہائی متشکرانہ درخواست ہے کہ ویڈیو ٹیوٹوریل ضرور فراہم فرمائیں تاکہ سب کا بھلا ہوسکے۔
جہاں تک تصایر فراہم کرنے کا تعلق ہے تو وہ میں کلک پر بنارہا ہوں، اور ساتھ ہی ساتھ ان اسماء کا ترجمہ بھی مفتیان کرام سے پوچھ کر لکھ رہا ہوں، انشاء اللہ ایک آدھ دِن میں وہ بھی فراہم کردوں گا، مگر فی الحال مجھے اس فورم پر اٹیچمنٹ ارسال کرنے کی اجازت نہیں ہے، اس کے لیے مجھے آپ کا ذاتی آئی ڈی ایڈریس درکار ہوگا تاکہ آپ کو ای میل کرسکوں۔
ایک بار پھر راہنمائی کا پیشگی شکریہ
اللہ آپ کے علم میں مزید وسعت وبرکت عطا فرمائے آمین
 
حضرت فلیش سے بھی آسان
یولیڈ گف انیمیٹر Ulead GIF Animator ڈاؤن لوڈ کریں۔اور اس میں تصاویر ڈال کر ٹائم اور اسٹائل سلیکٹ کر کے جنریٹ کر دیں۔
سب سے آسان یہی ہے۔
محمد شعیب خٹک صاحب! میں یولیڈ جف اینی میٹر نیٹ پر سرچ کر رہا ہوں، اسے میں ضرور ٹرائی کروں گا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ میری توقعات پر پورا اترے گا کیوں کہ اس کا نام ہی بتا رہا ہے کہ یہ وہی سوفٹ وئیر ہے جس کی مجھے ضرورت ہے۔
اللہ آپ کے علم میں مزید برکت عطا فرمائیں اور اللہ ہم جیسے مبتدیوں کی راہنمائی کا کام بھی آپ سے لیتے رہیں آمین
 
Top