فلیش فلیش میں سادہ میوزک آن آف بٹن بنانا

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان ، نہایت رحم فرمانے والا ہے۔

فلیش میں سادہ میوزک آن آف بٹن بنانا
SIMPLE ON/OFF MUSIC BUTTON IN FLASH

اُردو ویب کے عزیز ممبرز!....السلام علیکم!

انشاء اللہ !۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل میں آپ سیکھیں گے:
٭۔ ۔ ۔ سادہ میوزک آن آف بٹن بنانا
٭۔ ۔ ۔ ساؤنڈ فائل امپورٹ کرنا
٭۔ ۔ ۔ ساؤنڈ یا میوزک مووی کلپ تیار کرنا
٭۔ ۔ ۔ ON & OFF بٹن والی مووی کلپ تیار کرنا
٭۔ ۔ ۔ بٹن مووی کلپ کو ساؤنڈ مووی کلپ میں موجود میوزک کو ایکشن اسکرپٹنگ کے ذریعے چلانے اور بند کرنے کے قابل بنانا

سب سے پہلے کیا کرنا ہے؟
٭۔ ۔ ۔ سب سے پہلے فلیش پروگرام چلائیں اور دو (2) بٹن سمبل تیار کریں۔ ۔ ۔ ایک ON اور دوسرا OFF۔ ۔ ۔

٭۔ ۔ ۔ اس کے علاوہ آپ کو دو مووی کلپ سمبل بھی تیار کرنے ہیں۔ ۔ ۔ ایک میوزک یا ساؤنڈ کے لئے اور دوسرا آن آف بٹن کے لئے۔ ۔ ۔ فکر نہ کریں!۔ ۔ ۔ آپ بٹن تیار کر لیں!۔ ۔ ۔ مووی کلپس کو فالحال خالی یا Blank رہنے دیں۔ ۔ ۔ !

Sound یا Music مووی کلپ:
٭۔ ۔ ۔ اس مووی کلپ میں تین کی فریمز بنائیں۔
٭۔ ۔ ۔ تمام کی فریمز میں مندرجہ ذیل ایکشن اسکرپٹ ٹائپ کریں۔
کوڈ:
[FONT=Courier New][B][COLOR=blue]stop();[/COLOR] [/B][/FONT]
 
٭۔ ۔ ۔ اب File>Import کمانڈ کے ذریعے اپنی میوزک فائل کو فلیش ڈاکیومنٹ میں امپورٹ کر لیجئے!

خبردار: اپنی میوزک یا ساؤنڈ فائل کو .wav یا .mp3 فارمیٹ میں امپورٹ کریں۔ خیال رہے کہ ساؤنڈ فائل کا سائز حتی الامکان کم رکھیں ورنہ آپ کی فلیش مووی کا سائز بہت بڑھ جائے گا!

٭۔ ۔ ۔ اب فریم 1 کو منتخب کریں اور پروپرٹیز پینل میں تصویر کے مطابق خانہ پری کریں۔

on_off_sound1.png


٭۔ ۔ ۔ فریم 2 میں مندرجہ ذیل ایکشن اسکرپٹ ٹائپ کریں۔
کوڈ:
[FONT=Courier New][COLOR=blue][B]gotoAndStop(1);[/B][/COLOR][/FONT]

٭۔ ۔ ۔ فریم 3 میں مندرجہ ذیل ایکشن اسکرپٹ ٹائپ کریں۔
کوڈ:
[FONT=Courier New][COLOR=blue][B]gotoAndPlay(1);[/B][/COLOR][/FONT]

٭۔ ۔ ۔ اب آپ کی ساؤنڈ مووی کلپ تیار ہے!​
 
Button مووی کلپ :
٭۔ ۔ ۔ اس مووی کلپ میں دو کی فریمز بنائیں۔

٭۔ ۔ ۔ دونوں کی فریمز میں مندرجہ ذیل ایکشن اسکرپٹ ٹائپ کریں۔
کوڈ:
[FONT=Courier New][COLOR=blue][B]stop();[/B][/COLOR][/FONT]

٭۔ ۔ ۔ فریم 1 میں OFF بٹن ڈریگ کر کے ڈال دیں۔

٭۔ ۔ ۔ اب OFF بٹن کو منتخب کریں اور اس کے ایکشن پینل میں تصویر کے مطابق ایکشن اسکرپٹ ٹائپ کریں۔


on_off_sound2.png
 
٭۔ ۔ ۔ فریم 2 میں ON بٹن ڈریگ کر کے ڈال دیں۔

٭۔ ۔ ۔ اب ON بٹن کو منتخب کریں اور اس کے ایکشن پینل میں تصویر کے مطابق ایکشن اسکرپٹ ٹائپ کریں۔


on_off_sound3.png



٭۔ ۔ ۔ اب آپ کی بٹن مووی کلپ تیار ہے!
 
تیار کردہ مووی کلپس اسٹیج میں ڈالنا :
٭۔ ۔ ۔ اپنی تیار کردہ ساؤنڈ مووی کلپ کو لائبریری پینل سے ڈریگ کر کے اسٹیج میں ڈالیں اور پروپرٹیز پینل میں اس کا Instance Name ’’music ‘‘ رکھ دیں کیونکہ ہم نے ایکشن اسکرپٹ میں اس مووی کلپ کو اسی نام سے call کیا ہے!

نوٹ: ساؤنڈ مووی کلپ میں ہم نے چونکہ کوئی بھی ’’نظر آنے والی چیز‘‘ جیسے گرافک کا استعمال نہیں کیا تھا بلکہ صرف ساؤنڈ فائل کو فریم 1 میں ڈالا تھا ، اس لئے یہ مووی کلپ آپ کو صرف ایک چھوٹے گول دائرے کی شکل میں نظر آرہی ہوگی۔ تصویر ملاحظہ کریں۔


on_off_sound4.png


 
٭۔ ۔ ۔ اب اپنی تیار کردہ بٹن مووی کلپ کو بھی لائبریری سے ڈریگ کر کے اسٹیج میں ڈال دیں۔

٭۔ ۔ ۔ آپ کا اسٹیج کچھ اس طرح دکھائی دینا چاہئے!

on_off_sound5.png
 
٭۔ ۔ ۔ اب Ctrl+Enterدبا کر اپنی فلیش مووی کو ٹیسٹ کریں۔ ۔ ۔ جیسے ہی مووی لوڈ ہوگی، میوزک فائل چلنا شروع ہوجائے گی!۔ ۔ ۔ اب آپ OFF بٹن پر کلک کریں۔ میوزک چلنا بند ہوجائے گا اور OFF بٹن کی جگہ ON بٹن لے لیگا۔ آپ ON بٹن پر کلک کر کے میوزک دوبارہ چلا سکتے ہیں!

٭۔ ۔ ۔ ا ب File>Saveمنتخب کر کے اپنے فلیش ڈاکیومنٹ کو on_off_sound.fla کے نام سے محفوظ کر لیں۔

نوٹ: آپ کی سہولت کے لئے on_off_sound.fla اس ٹیوٹوریل کے اختتام پر zip فارمیٹ میں رکھ دی گئی ہے۔ اسے آپ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی فائل سے اس کا موازنہ کر سکتے ہیں۔

فلیش میں سادہ میوزک آن آف بٹن بنانا“ ٹیوٹوریل مکمل ہوا!

حرفِ آخر:
اُمید ہے آپ کو یہ ٹیوٹوریل پسند آیا ہوگا۔فلیش کے اس ٹیوٹوریل میں ہم نے یہ سیکھا کہ فلیش میں ایک سادہ آن آف بٹن والی مووی کیسے بنائی جاتی ہے۔ آپ کو یقینا یہ بھی اندازہ ہوا ہوگا کہ فلیش میں مووی کلپس کے درمیان رابطہ کروانا کس قدر آسان ہے !۔ ۔ ۔ اگر اس ٹیوٹوریل میں کسی بات کی سمجھ نہ آئی ہو تو ضرور پوچھ لیجئے گا!۔ ۔ ۔ انشاء اللہ میں آپ کی ضرور مدد کرونگا!۔ ۔ ۔ اب اگلے ٹیوٹوریل تک کے لیے اجازت۔ ۔ ۔ فی امان اللہ!۔ ۔ ۔​

اُردو ویب۔۔۔۔۔شعیب سعید شوبی

خبردار: یہ " فلیش ٹیوٹوریل " اردو محفل کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔ اس کا مواد نقل کرنے سے قبل اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔
 

Attachments

  • on_off_sound.zip
    872.7 KB · مناظر: 20
Top