فلیش میں ڈیجیٹل گھڑی بنانا

بلال

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم!
آج نیٹ گردی کے دوران مجھے فلیش میں ڈیجیٹل گھڑی بنانے کے متعلق معلومات ملی۔ خیر پھر کافی سر کھپایا تو کچھ سمجھ آئی۔ یوں میں ایک عددڈ یجیٹل گھڑی بنانے میں کامیاب ہو گیا۔ سوچا کیوں نہ یہاں آپ لوگوں کے سامنے بھی پیش کر دی جائے۔ مجھے فلیش کی الف بے سے آگے کچھ نہیں آتا۔ چھوٹی موٹی اینیمیشن ہی بنا سکتا ہوں۔ ہو سکتا ہے یہ چیز پہلے کسی دوست نے یہاں پوسٹ کی ہو لیکن مجھے اس کا علم نہیں۔ اگر پہلے سے موجود ہے تو اس بارے میں ضرور آگاہ کر دیں۔ شکریہ۔۔۔
خیر اب ہم ڈیجیٹل گھڑی بناتے ہیں
اس کام کے لئے آپ کو فلیش ایم ایکس 2004 کی ضرورت ہے۔
1:- سب سے پہلے تین لیئر بنا لیں۔
01flashdigitalclock.gif


2:- پہلی لیئر کے پہلے فریم کو منتخب کریں اور پھر ورکنگ ایریا میں ڈیجیٹل گھڑی کی بیک گراؤنڈ جیسی بنانی ہے ویسی بنا لیں یعنی آپ جو رنگ یا ڈیزائن بیک گراؤنڈ پر دینا چاہیں دے سکتے ہیں۔
3:- پہلی لیئر کے دوسرے فریم کو منتخب کریں اور F5 کی کنجی دبائیں۔
4:- اب دوسری لیئر کے پہلے فریم کو منتخب کریں اور ٹیکسٹ ٹول سے ورکنگ ایریا میں جس جگہ آپ گھڑی بنانا چاہتے ہیں وہاں ٹیکسٹ باکس لگائیں۔ ٹیکسٹ باکس کی Properties میں جائیں اور وہاں سے Dynamic text کو منتخب کریں اور اس کے نیچے والے خانہ میں یعنی ٹیکسٹ ایریا کے نام میں clock لکھ دیں۔
02flashdigitalclock.gif


5:- اب دوسری لیئر کے دوسرے فریم کو منتخب کریں اور F5 کی کنجی دبائیں۔
6:- تیسری لیئر کے پہلے فریم کو منتخب کریں اور Actions-Frame میں درج ذیل کوڈ کاپی کر دیں۔
کوڈ:
time=new Date();
var seconds = time.getSeconds()
var minutes = time.getMinutes()
var hours = time.getHours()
if (hours<12) {
ampm = "AM";
} 
else{
ampm = "PM";
}
while(hours >12){
hours = hours - 12;
}
if(hours<10)
{
hours = "0" + hours;
}
if(minutes<10)
{
minutes = "0" + minutes;
}
if(seconds<10)
{
seconds = "0" + seconds;
}
clock.text = hours + ":" + minutes + ":" + seconds +" "+ ampm;
03flashdigitalclock.gif


7:- اب تیسری لیئر کے دوسرے فریم کو منتخب کریں اور F6 کی کنجی دبائیں۔ اب Actions-Frame میں درج ذیل کوڈ کاپی کریں۔
کوڈ:
gotoAndPlay(1);

آپ کی ڈیجیٹل گھڑی تیار ہے Ctrl+Enter کی مدد سے آپ نے جو بنایا ہے وہ دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ اس کو اپنی ویب سائیٹ پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو .swf ایکسٹینشن میں مووی کی صورت میں ایکسپورٹ کر لیں۔
 
بہت اچھا ٹیوٹوریل ہے بلال بھائی!
اگر ہو سکے تو اسکرین شاٹس بھی شامل ِ پوسٹ کر دیں۔ پھر اسے فلیش ٹیوٹوریل سیکشن میں نبیل بھائی سے کہہ کر move کروا لیتے ہیں۔
 

ساقی۔

محفلین
ہم نے جلدی جلدی میں بنائی ہے دیکھ لیں ۔ اسٹائل پر بہت کام کیا جاسکتا ہے ۔۔ خیر۔۔
http://megaswf.com/view/11367e3a9b08a66b95fb39fb7675a7e7.html
محفل میں فلیش ایمیڈ کی سہولت نہیں آپ گھڑی اوپر دیے گئے لنک پر دیکھ سکتے ہیں

شکریہ جناب مغل صاحب۔ نوازش ہے اپکی ۔ اچھی ہے گھڑی۔ کیا یہ چلتی نہیں۔؟
 

بلال

محفلین
چھوٹی سی چیز ملی اور محفل پر پوسٹ کرنے کی جلدی تھی۔ بس جیسے ہو سکا یہاں پوسٹ کر دی۔ اصل میں میں نے اسے ایک چھوٹا سا ٹپ سمجھ کر پوسٹ کیا ہے۔ اگر سکرین شارٹ شامل کرنے سے ٹیوٹوریل بن سکتا ہے تو میں سکرین شارٹ شامل کرنے کی جلد از جلد کوشش کرتا ہوں۔
باقی م م مغل بھائی نے نظارہ کروا دیا ہے۔ اب تو ٹھیک ہے نا جناب؟؟؟
 
اسکرین شاٹس سے مکمل ٹیوٹوریل بن جائے گا جناب۔ آپ اسکرین شاٹس شامل کر دیجئے۔ فلیش ٹیوٹوریل سیکشن میں شامل کرنے سے یہ ٹیوٹوریل اپنی موزوں جگہ پہنچ جائے گا اور نئے لوگوں کو تلاش کرنے میں بھی مشکل نہیں ہوگی۔ باقی مغل بھائی نے تو swf کا نظارہ کروا کر اسے مکمل تو کر ہی دیا ہے۔
 

بلال

محفلین
بہت اچھا ٹیوٹوریل ہے بلال بھائی!
اگر ہو سکے تو اسکرین شاٹس بھی شامل ِ پوسٹ کر دیں۔ پھر اسے فلیش ٹیوٹوریل سیکشن میں نبیل بھائی سے کہہ کر move کروا لیتے ہیں۔

کافی عرصہ پہلے یہ دھاگہ شروع کیا تھا پہلے تو مصروفیات کی وجہ سے سکرین شاٹس شامل نہیں کر سکا تھا پھر میں‌خود بھول چکا تھا۔ آج اچانک یاد آیا تو شامل کر دیئے ہیں۔۔۔
باقی تمام دوستوں کا پسند کرنے کا بہت شکریہ۔۔۔
 
Top