فلیش کی فائل کو کیسے edit کیا جائے

سیفی

محفلین
سلام دوستانِ بزم

میں نے پوچھنا تھا کہ فلیش/swish میں بنی فائل جس کی ایکسٹینشن swf ہے وہ کونسے پروگرام میں ایڈٹ کی جا سکتی ہے۔

میرے پاس swf فائل ہے اور میں اسکو ایڈٹ کرنا چاہتا ہوں۔ مگر دال گلتی نظر نہیں آتی۔
 

جہانزیب

محفلین
بہت سے پروگرام میں اس کو بدلا جا سکتا ہے مگر سب سے بہتر Macromedia Flash MX ہے یا میرے خیال میں Macromedia Fireworks کو بھی اس مقصد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔۔
 

Qasim

محفلین
فلیش فائل کو ایڈٹ کریں

فلیش کی ایس ڈبلیو ایف فائل کو ایڈٹ کرنے کے لئے آپ کو پروگرام Sothink SWF Decompiler ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گا جو کہ آپ کو
http://www.sothink.com سے ملے گا یہ ہر قسم کی swf file کو فلیش کی سورس فائل fla میں تبدیل کر دیتا ہے۔
----------------------------------------------------------------------------------------------------------
http://www.sq-designs.tk
 

منہاجین

محفلین
فلیش فائل کو ایڈٹ کریں

Qasim نے کہا:
فلیش کی ایس ڈبلیو ایف فائل کو ایڈٹ کرنے کے لئے آپ کو پروگرام Sothink SWF Decompiler ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گا جو کہ آپ کو http://www.sothink.com سے ملے گا یہ ہر قسم کی swf file کو فلیش کی سورس فائل fla میں تبدیل کر دیتا ہے۔

قاسم بھائی خوش آمدید و زہے نصیب۔ آپ نے تو پہلا ہی پیغام بڑے کمال کا لکھا ہے۔ آپ کے دیئے ہوئے ربط سے سافٹ ویئر اُتارا اور اِستعمال کر کے دیکھا۔ یہ تو بڑے کام کا سافٹ ویئر ہے۔ ربط فراہم کرنے کا شکریہ۔ اُمید ہے کہ اب سیفی کی دال ضرور گل سکے گی۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین: اب کوئی طریقہ بتائیں کہ سیفی کو یہاں واپس لایا جا سکے۔ لگتا ہے میری معذرت انہوں نے قبول نہیں کی۔ کافی زود رنج اور حساس واقع ہوئے ہیں اس محفل کے حاضرین۔۔
 

سیفی

محفلین
نبیل بھیا
سلام

مہرباں ہو کے بلالو مجھے، چاہو جس وقت
میں گیا وقت نہیں کہ پھر آ بھی نہ سکوں

اور

تیری محفل سے نکلے بھی تو کہاں جائیں گے
ہر جا سے لوٹیں گےساقی تو یہاں آئیں گے

------------------------------٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠-----------------

قاسم بھائی
بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔آپ نے بڑا کام آسان کر دیا۔۔۔۔۔جزاکم اللہ خیر

---------------------------٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠--------------------

منہاجین بھیا !!!

یہ دال اصل میں کالی بہت تھی اس لئے گلنے میں دیر لگا گئی
 
ارے بھائی جان آپ نے دال گلانے کے لیے جو ککر کی دکان بتلائی میں وہاں داخل ہوتا تو احساس ہوا کہ دال گلانے کے چکر میں کہیں بائی پاس نہ کروانا پڑ جائے واپس آنے لگا تو سوچا جو ہو گا دیکھا جائے گا کچھ کوشش کے باد سمجھ گیا کہ کیکر سستا نہیں بلکہ مفت میں ہے ۔ بس لگے ہاتھوں میری بھی دال گل گئی
 
Top