فن، آرٹ، فائن آرٹ، ہنرمندی وغیرہ سے متعلق ایک ذیلی زمرے کی درخواست

السلام علیکم،

ہر بار آرٹ، فن، گرافکس، ہنر مندی، تخلیقی صلاحیتوں یا تخلیقی مشاغل سے متعلق مراسلہ ارسال کرتے ہوئے سمجھ نہیں آتی کہ تصاویر کے زمرے میں پوسٹ کروں جہاں پھول پودوں، کائنات کے رنگوں، اداکاروں، سوشل میڈیا پر گردش کرتی مزاحیہ تصاویر، فن، تخیلیقی، تفریحی، سنجیدہ، مذہبی، سیاسی، جغرافیائی ہر طرح کی تصاویر شئیر ہو رہی ہوتی ہیں۔ متفرقات میں شئیر کروں جہاں متفرق سب کچھ ہی ہے۔ یا کہیں اور شئیر کروں ہر بار کنفیوژن رہتی ہے۔

بقول شاعر کے جو کچھ بھی ہے محبت کا پھیلاؤ ہے تو میں سمجھتا ہوں جو کچھ بھی ہے آرٹ، تخلیق یا فن یا ہنر ہے۔ اتنے اہم موضوع پر کسی بھی جگہ بس ایک ذیلی زمرہ بنا دیا جائے تاکہ ہم لوگ متذکرہ بالا موضوعات سے متعلق مراسلے وہاں پوسٹ کر سکیں۔

آرٹ ، فن، اور تخلیقی مشاغل رکھنے والوں یا ان سے دلچسپی رکھنے والوں کو بھی پتہ ہو گا کہ ہمارا مطلوبہ مواد اس زمرے میں ہے۔

امید ہے اسے نہم سالگرہ کے موقع پر تحفے کے میرے مطالبے کے طور پر ہی سہی پر قبول کیا جائے گا۔
 
تلمیذ

لائبریرین
متفق۔
امجد صاحب، جہاں تک میرا خیال ہے، اردو محفل پر ان فنون کے ضمن میں آپ کی contribution سب سے زیادہ ہے اس لئے آپ ہی سب سے زیادہ حق رکھتے ہیں کہ ایک نئے زمرے کا اجراء کریں۔
تو کیجئے بسم اللہ! اور ایک اچھے سے عنوان کے ساتھ ایک نیا زمرہ کھول لیجئے۔ تاکہ آپ اور دیگر فنکار اس میں اپنی کاوشوں کی ترسیل کر سکیں۔ اور ہم جیسے عامی ایک ہی جگہ پر فن کے ان شاہکاروں کے نظارے سے فیض یاب ہو سکیں۔
 
تلمیذ بھائی بہت شکریہ :) زمرہ یعنی کیٹیگری تو صرف انتظامیہ ہی بنا سکتی ہے ہم تو اس کے ذیل میں پھر مراسلے پوسٹ کر سکا کریں گے۔
 
آپ احباب تصاویر کے لیے کچھ سابقے تجویز کریں، ہم تصاویر کے زمرے میں وہ سابقے شامل کر دیں گے جس کی مدد سے ہر لڑی سے قبل اس میں موجود تصاویر کی نوعیت کے مطابق سابقہ ملحق کیا جا سکے گا۔ نیز اس کی مدد سے کسی سابقے سے متعلق تمام لڑیوں کی نمائش اور ان میں تلاش بھی ممکن ہو سکے گی۔ :) :) :)
 
سابقے یہی ہیں نا جو نیلے پیلے سے شاعری کے زمرہ جات میں شاعروں کے نام کے رنگین سابقے؟؟ اور جیسے نویں سالگرہ کا سرخ سابقہ؟؟؟
 
جی جناب! :) :) :)
انھیں تھریڈ پریفکس بھی کہا جاتا ہے۔ :) :) :)
بہت شکریہ،
اس میں ایک مسئلہ تھا اگر کبھی ایسا ہو کہ آرٹ یا تخلیق سے متعلق کوئی ویڈیو شئیر کرنی ہو بلکہ اکثر ایسا ہی ہوتا ہے کہ آرٹ پراجیکٹس کی تصاویر کے ساتھ ساتھ ان کی ویڈیوز بھی ہوتی ہیں جو مزید وضاحت کے لیے دستیاب ہوتی ہیں۔ تو اس صورت میں ایسا مراسلہ تصاویر کے زمرہ میں آئے گا ہی نہیں۔ پھر یہ بھی عین ممکن ہے کہ کبھی آرٹ سے متعلق پراجیکٹس کے بارے میں صرف تحریری مواد دستیباب ہو جسے شئیر کرنا مقصود ہو۔

سعود بھائی کیا آرٹ و تخلیق کو صحافت، سیاست، ہمارا معاشرہ، کچن، گھریلو ٹوٹکے، اردو بلاگنگ، اردو آئی ٹی ٹیوٹوریلز، اردو سوفٹ وئیر ڈیویلپمنٹ، فیشن، گپ شپ، کھیل ، آج کی خبر، آپ کے کالم، کھیل اور کھلاڑی، مطالعہ، پائتھون ، روبی آن ریلز، معیشت و تجارت، طب، سائنس وغیرہ کے زمروں کی طرح باقاعدہ ایک زمرہ نہیں بنا سکتے، دیکھیں کچن پائتھون، روبی آن ریلز اردو بلاگنگ، کھیل ، صحافت، طب، مذہب اور اسی طرح کے باقی شعبوں کی طرح آرٹ اور تخلیق سے بھی بہت سے لوگوں کی روزی روٹی جڑی ہے۔ اور بہت سے لوگ اس سے ویسے بھی وابستہ ہیں۔ پھر باقی تمام شعبہ جات سے زیادہ اس میں لوگوں کی دلچسپی پائی جاتی ہے۔ تو میرے خیال میں اتنی وسیع اور تاریخی فیلڈ کا حق بنتا ہے کہ اس کے لیے بھی ایک باقاعدہ زمرہ ہو۔

باقی ہم تصاویر کے زمرے میں سابقوں کو بھی ڈسکس کر لیتے ہیں :)
 
اوشو

لائبریرین
سابقے یہی ہیں نا جو نیلے پیلے سے شاعری کے زمرہ جات میں شاعروں کے نام کے رنگین سابقے؟؟ اور جیسے نویں سالگرہ کا سرخ سابقہ؟؟؟

  • خطاطی
  • پینٹنگ
  • فوٹو گرافی
  • ڈیجیٹل گرافکس
  • سیکھیں ، سکھائیں
  • دیگر متفرق
مزید امجد بھائی بھی بتائیں گے۔
 
آخری تدوین:

اوشو

لائبریرین
بہت شکریہ،
اس میں ایک مسئلہ تھا اگر کبھی ایسا ہو کہ آرٹ یا تخلیق سے متعلق کوئی ویڈیو شئیر کرنی ہو بلکہ اکثر ایسا ہی ہوتا ہے کہ آرٹ پراجیکٹس کی تصاویر کے ساتھ ساتھ ان کی ویڈیوز بھی ہوتی ہیں جو مزید وضاحت کے لیے دستیاب ہوتی ہیں۔ تو اس صورت میں ایسا مراسلہ تصاویر کے زمرہ میں آئے گا ہی نہیں۔ پھر یہ بھی عین ممکن ہے کہ کبھی آرٹ سے متعلق پراجیکٹس کے بارے میں صرف تحریری مواد دستیباب ہو جسے شئیر کرنا مقصود ہو۔

سعود بھائی کیا آرٹ و تخلیق کو صحافت، سیاست، ہمارا معاشرہ، کچن، گھریلو ٹوٹکے، اردو بلاگنگ، اردو آئی ٹی ٹیوٹوریلز، اردو سوفٹ وئیر ڈیویلپمنٹ، فیشن، گپ شپ، کھیل ، آج کی خبر، آپ کے کالم، کھیل اور کھلاڑی، مطالعہ، پائتھون ، روبی آن ریلز، معیشت و تجارت، طب، سائنس وغیرہ کے زمروں کی طرح باقاعدہ ایک زمرہ نہیں بنا سکتے، دیکھیں کچن پائتھون، روبی آن ریلز اردو بلاگنگ، کھیل ، صحافت، طب، مذہب اور اسی طرح کے باقی شعبوں کی طرح آرٹ اور تخلیق سے بھی بہت سے لوگوں کی روزی روٹی جڑی ہے۔ اور بہت سے لوگ اس سے ویسے بھی وابستہ ہیں۔ پھر باقی تمام شعبہ جات سے زیادہ اس میں لوگوں کی دلچسپی پائی جاتی ہے۔ تو میرے خیال میں اتنی وسیع اور تاریخی فیلڈ کا حق بنتا ہے کہ اس کے لیے بھی ایک باقاعدہ زمرہ ہو۔

باقی ہم تصاویر کے زمرے میں سابقوں کو بھی ڈسکس کر لیتے ہیں :)

میں بھی امجد بھائی کی بات کو مزید آگے بڑھاتا ہوں کہ آرٹ کو وسیع نکتہ نظر سے دیکھا جائے تو یہ بذات خود ایک پورے فورم کا متقاضی شعبہ ہے اس کو ذیلی زمرے میں سمونا کافی مشکل ہو گا۔ اور یہ صرف تصاویر تک محدود نہیں۔ اس میں ویڈیوز ، اینیمینش، آڑٹیکلز وغیرہ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ فائن آرٹس اور پرفارمنگ آرٹس کو بھی شامل کر لیا جائے تو یہ بہت وسیع سلسلہ بن سکتا ہے۔ اس لیے جہاں تک میرا خیال ہے آرٹ کے پورے پورے فورمز موجود ہیں نیٹ پر تو اردو میں آرٹ پر مواد بہت کم ملتا ہے اس لیے ذیلی زمرے کی بجائے باقاعدہ زمرہ بنایا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ یا اگر ایسا کرنا فی الوقت مشکل بھی ہے تو فی الحال ذیلی زمرے سے کام چلایا جا سکتا ہے جب خاطر خواہ مواد اکٹھا ہو جائے تو اس کو باقاعدہ ایک زمرہ بنا کر اس میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔
باقی جیسے اربابِ اختیار مناسب سمجھیں۔
 
جہاں تک مواد کی بات ہے تو محفل پہ بہت سا مواد موجود ہے میں ایسا کر لیتا ہوں کہ اگر زمرہ بنا دیا جاتا ہے تو میں تصاویر، مشاغل، متفرقات، وغیرہ کے زمروں کو کھنگال کر ان میں سے آرٹ اور فن سے متعلق مراسلوں کی ایک لسٹ بنا کر دے دیتا ہوں اس سے انہیں اس نئے زمرے میں ٹرانسفر کرنے میں آسانی ہو جائے گی۔ اور یوں نیا زمرہ ہونے کے باوجود یہ محفل کا ایک حصہ بن جائے گا۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
سید فصیح احمد جی کو بھی یہاں آنا چاہیے یہ بھی ہمارے ہم شعبہ ہیں :) بلکہ استاد ہیں:)
محبت ہے بھائی کی ،، :) :)
بات یوں ہے کہ ہم ریٹنگز والے ایک چھوٹے سے میز پر براجمان ہیں، :rolleyes:
در اصل کل کے لیئے نثر پارے کی نشست کے لیئے کچھ لکھ رہا تھا ، اچھا خیال تھا تو سوچا کیسے کر کے ختم ہو جائے ، اس لیئے محض ریٹنگ کا بٹن دبائے جا رہا تھا :p
خیر مجھے اتفاق ہے اس خیال سے اور سعود بھائی نے بھی رضامندی ضاہر کر دی، اب ہم سب کو چند مناسب سابقے تراشنے ہوں گے۔ جہاں تک زمرے کی بات ہے تو ہمیں کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے ابن سعید بھائی سے جان لینا چاہیئے کہ ان کے خیال میں کیا بہتر ہو گا۔
ذاتی طور میں سمجھتا ہوں تصاویر سے فی الحال شروع کیا جائے اور اگر اس کا حاصل اچھا ہوا تو پھر سلسلے کو آگے بڑھایا جائے۔
:happy: :happy: :happy:
 
آخری تدوین:
بہت شکریہ،
اس میں ایک مسئلہ تھا اگر کبھی ایسا ہو کہ آرٹ یا تخلیق سے متعلق کوئی ویڈیو شئیر کرنی ہو بلکہ اکثر ایسا ہی ہوتا ہے کہ آرٹ پراجیکٹس کی تصاویر کے ساتھ ساتھ ان کی ویڈیوز بھی ہوتی ہیں جو مزید وضاحت کے لیے دستیاب ہوتی ہیں۔ تو اس صورت میں ایسا مراسلہ تصاویر کے زمرہ میں آئے گا ہی نہیں۔ پھر یہ بھی عین ممکن ہے کہ کبھی آرٹ سے متعلق پراجیکٹس کے بارے میں صرف تحریری مواد دستیباب ہو جسے شئیر کرنا مقصود ہو۔

سعود بھائی کیا آرٹ و تخلیق کو صحافت، سیاست، ہمارا معاشرہ، کچن، گھریلو ٹوٹکے، اردو بلاگنگ، اردو آئی ٹی ٹیوٹوریلز، اردو سوفٹ وئیر ڈیویلپمنٹ، فیشن، گپ شپ، کھیل ، آج کی خبر، آپ کے کالم، کھیل اور کھلاڑی، مطالعہ، پائتھون ، روبی آن ریلز، معیشت و تجارت، طب، سائنس وغیرہ کے زمروں کی طرح باقاعدہ ایک زمرہ نہیں بنا سکتے، دیکھیں کچن پائتھون، روبی آن ریلز اردو بلاگنگ، کھیل ، صحافت، طب، مذہب اور اسی طرح کے باقی شعبوں کی طرح آرٹ اور تخلیق سے بھی بہت سے لوگوں کی روزی روٹی جڑی ہے۔ اور بہت سے لوگ اس سے ویسے بھی وابستہ ہیں۔ پھر باقی تمام شعبہ جات سے زیادہ اس میں لوگوں کی دلچسپی پائی جاتی ہے۔ تو میرے خیال میں اتنی وسیع اور تاریخی فیلڈ کا حق بنتا ہے کہ اس کے لیے بھی ایک باقاعدہ زمرہ ہو۔

باقی ہم تصاویر کے زمرے میں سابقوں کو بھی ڈسکس کر لیتے ہیں :)
ایک وقت تھا جب ہر سال چھ ماہ پر اعلان کیا جاتا تھا کہ احباب زمروں اور ذیلی زمروں کے مشورے دیں۔ اس کے نتیجے میں ایسے ایسے زمرے تخلیق پا گئے جو چوتھے پانچویں درجے کی گہرائی میں تھے مثلاً یہ زمرہ۔ تب ویب کی اتنی ترقی نہیں ہوئی تھی، نہ ہی فورم سافٹوئیر ایسے تھے جیسے آج ہیں۔ اب مواد کو برتنے کے دیگر بہترین وسائل موجود ہیں۔ اردو محفل میں زمروں کا کچھ ایسا جال بکھرا ہوا ہے کہ کئی دفعہ ہمیں سمجھ میں نہیں آتا کہ فلاں لڑی کس زمرے کے لیے زیادہ موزوں ہے، چہ جائیکہ نئے محفلین۔ اور سچ بتائیں تو اس کا حل یہ نہیں کہ مزید زمرے بنائے جائیں بلکہ اب اردو محفل کے زمروں کا ڈھانچہ سہل کرنے کی ضرورت ہے۔ دو برس قبل ہم نے اس سمت میں کچھ پیش رفت کی بھی تھی، جس کے نتیجے میں اسٹاف کے لیے مخصوص زمرے اور "اردو محفل اور محفلین" کے زمروں کو ترتیب دیا تھا۔ اس عمل میں بہت ساری لڑیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا پڑتا ہے، کافی کچھ الٹ پلٹ کرنی پڑتی ہے۔ اس کے بعد سے وقت نہیں مل سکا، لیکن اب ارادہ ہے کہ کچھ اور زمروں کا حلیہ درست کیا جائے۔ آپ نے جن زمروں کی مثال دی ہے ان میں سے بیشتر کو ذیلی زمروں کے بجائے سابقوں سے بدل کر برتنے کا ارادہ ہے۔ :) :) :)

اگر احباب کو ایسا لگتا ہے کہ ذیلی زمرے سابقوں سے زیادہ اہم چیزیں ہیں تو یقین مانیں کہ ذیلی زمروں کے مقابلے میں سابقے کہیں زیادہ مؤثر ہیں۔ ایک تو کہ متعلقہ زمرے کی تمام لڑیاں ایک جگہ نمائش کے لیے دستیاب ہوتی ہیں جو کہ ذیلی زمروں کی صورت میں نہیں ہوگا۔ دوم یہ کہ ذیلی زمروں جیسی فلٹرنگ کی سہولت بھی اس میں دستیاب ہوتی ہے، یعنی ہر دو جانب سے فائدہ۔ نئی لڑی کی شروعات کرتے ہوئے احباب کو بے حد آسانی رہتی ہے اور یہ فیصلہ کہ فلاں زمرے کی ذیل میں کون سا سابقہ متعلقہ لڑی کے لیے موزوں رہے گا اس بات سے کہیں آسان ہے کہ یہ لڑی فلاں زمرے کے فلاں ذیلی زمرے کے فلاں ذیلی زمرے سے متعلق ہے یا پھر فلاں زمرے کے فلاں ذیلی زمرے سے۔ :) :) :)

اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ کئی دفعہ ایک ہی لڑی ایک سے زائد زمروں سے متعلق ہوتی ہے۔ مثلاً آپ نے گرافکس کے حوالے سے ویڈیو ٹیوٹوریل بنایا۔ اب وہ گرافکس کے زمرے میں جائے گا، ٹیوٹوریلز کے زمرنے میں جائے گا یا پھر ویڈیو کے زمرے میں؟ ظاہر ہے ایسے موقع پر جہاں ایک ساتھ کئی زمروں کی ایسوسئیشن کی سہولت موجود نہ ہو وہاں آپ اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کا مقصد ذہن میں رکھیں اور یوں جو مناسب ترین زمرے محسوس ہو وہاں پوسٹ کر دیں۔ باقی کی زمرہ بندی کے لیے ٹیگ کا نظام استعمال کریں اور وہ تمام کی ورڈ شامل کر دیں جو اس مواد سے متعلق ہوں۔ :) :) :)

ہم آرٹ سیکشن کی ضرورت کو نظر انداز نہیں کر رہے لیکن موجودہ ڈھانچے میں ایسی کسی چیز کی شمولیت مزید الجھنیں پیدا کرے گی، اور کوئی عجب نہیں کہ اس کے اکثر ذیلی زمرے ویران ہی رہیں، ان میں چند ایک لڑیوں اور چند ایک پوسٹ کرنے والوں کے سوا اور کسی کی شراکت موجود ہی نہ رہے۔ ہمارا خیال ہے کہ زمرہ جاتی ڈھانچے کی تبدیلی کے بعد سوچا جا سکتا ہے کہ اس کو کس انداز میں برتا جائے۔ :) :) :)

میں بھی امجد بھائی کی بات کو مزید آگے بڑھاتا ہوں کہ آرٹ کو وسیع نکتہ نظر سے دیکھا جائے تو یہ بذات خود ایک پورے فورم کا متقاضی شعبہ ہے اس کو ذیلی زمرے میں سمونا کافی مشکل ہو گا۔ اور یہ صرف تصاویر تک محدود نہیں۔ اس میں ویڈیوز ، اینیمینش، آڑٹیکلز وغیرہ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ فائن آرٹس اور پرفارمنگ آرٹس کو بھی شامل کر لیا جائے تو یہ بہت وسیع سلسلہ بن سکتا ہے۔ اس لیے جہاں تک میرا خیال ہے آرٹ کے پورے پورے فورمز موجود ہیں نیٹ پر تو اردو میں آرٹ پر مواد بہت کم ملتا ہے اس لیے ذیلی زمرے کی بجائے باقاعدہ زمرہ بنایا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ یا اگر ایسا کرنا فی الوقت مشکل بھی ہے تو فی الحال ذیلی زمرے سے کام چلایا جا سکتا ہے جب خاطر خواہ مواد اکٹھا ہو جائے تو اس کو باقاعدہ ایک زمرہ بنا کر اس میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔
باقی جیسے اربابِ اختیار مناسب سمجھیں۔

دنیا کا کوئی ایسا موضوع نہیں جس کو ذیلی زمرے میں نہ سمویا جا سکے یا اسے بالائی درجے پر نہ رکھا جا سکے۔ سارا قصہ ہے حیطہ عمل کا۔ ذیلی زمرہ اور ٹاپ لیول زمرہ کے بجائے آرٹ پر باقاعدہ ایک علیحدہ ڈسکشن بورڈ کھڑا کیا جا سکتا ہے، اور ایسے بے شمار ڈسکشن بورڈ ہیں بھی۔ اگر اردو میں نہیں ہیں یا کم ہیں تو احباب کے لیے راہیں کھلی ہوئی ہیں ایسا کچھ قائم کرنے کے لیے۔ :) :) :)
 
میں نے اسی لیے کہا تھا جو مزاجِ یار میں آئے۔ ویسے یہ باتیں تقریبا تمام موجودہ زمرہ جات اور مستقبل میں بنائے جانے والے زمرہ جات پر لاگو کی جا سکتی ہیں۔
اور رہی آرٹ کے ڈسکشن بورڈ کی بات تو جب "احباب" اس بارے میں کچھ سوچیں گے تو یقینا آپ کی رہنمائی کے لیے ضرور شکر گزار ہوں گے :) :) :)
 
میں نے اسی لیے کہا تھا جو مزاجِ یار میں آئے۔ ویسے یہ باتیں تقریبا تمام موجودہ زمرہ جات اور مستقبل میں بنائے جانے والے زمرہ جات پر لاگو کی جا سکتی ہیں۔
آپ کی بات سے مکمل اتفاق ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ پچھلے دو برسوں میں زمروں کی تعداد گھٹی ہے، بڑھی نہیں ہے۔ زمرہ جات کا یہ ملغوبہ جب تک KISS (کیپ اٹ سمپل اسٹوپڈ) کے اصول پر پورا نہ اترے، مزید اضافے سے جی گھبراتا رہے گا۔ یعنی اولین کام یہ ہے کہ اس ڈھانچے کو نئی شکل دی جائے اور اس میں اب تک سیکھے گئے اسباق سے استفادہ کیا جائے۔ اگر احباب کے لیے سہولت اور مجموعی طور پر بہتری کا خیال ذہن میں نہ ہو تو چند عدد ذیلی زمرے تشکیل دینے میں چند منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگے گا، اس سے کہیں کم وقت جتنا ہم اس لڑی میں اپنی بات کی وضاحت میں صرف کر رہے ہیں۔ لیکن آنکھ بند کر کے زمروں کی تعداد بڑھانے سے صارفین کی پریشانیاں بڑھتی ہیں اور نظامت و ادارت کی بھی، جس میں دنیا بھر کے پرمیشنز کا خیال رکھنا پڑتا ہے اور ان کو ہر میجر اپگریڈ کے وقت برتنا پڑتا ہے۔ :) :) :)

ان سب باتوں کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اس لڑی میں پیش کردہ مشورے کی تردید کر رہے ہیں۔ بلکہ عجب نہیں کہ تشکیل نو میں احباب کی ایسی آرا سے راہوں کا تعین سہل ہو گا۔ :) :) :)
 
Top