تاسف فننش سکول میں فائرنگ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
آج فننش سکول جو کہ تُوسُولا یعنی Tuusula نامی شہر میں ہے، فائرنگ کے نتیجے میں‌ 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طالبعلم جو کہ نشانہ بازی کا شوقین تھا، نے سکول میں فائرنگ کر کے 5 طلبا، 2 طالبات اور ایک خاتون پرنسپل کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس کے بعد اس نے‌خود کو سر میں‌گولی مار دی۔ غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ قاتل خود بھی ہلاک ہو چکا ہے۔ قاتل کی عمر 18 سال تھی۔ کل فن لینڈ کا قومی جھنڈا سرنگوں رہے گا

تفصیلات بی بی سی کی سائٹ‌سے
 

قیصرانی

لائبریرین
پر اس نے خود اپنے سر میں گولی کیوں ماری ؟ :confused:
باجو، اس کی یوٹیوب پر ایک دن قبل والی وڈیو میں اس نے کہا تھا کہ وہ Survival of the fittest پر یقین رکھتا ہے اور مس فٹ افراد کو وہ مارنے جائے گا۔ شاید خود کو بھی مس فٹ سمجھتا ہو؟
 

ساجد

محفلین
بڑی افسوسناک خبر ہے ، اور ہم پاکستانیوں کے لئیے عبرت ناک بھی کہ فن لینڈ میں آٹھ طلباء کی موت پر قومی سوگ منایا جاتا ہے اور ہمارے ہاں روزانہ سینکڑوں لوگ مارے جاتے ہیں کسی کے کان پہ جوں نہیں رینگتی۔
 

تیشہ

محفلین
باجو، اس کی یوٹیوب پر ایک دن قبل والی وڈیو میں اس نے کہا تھا کہ وہ Survival of the fittest پر یقین رکھتا ہے اور مس فٹ افراد کو وہ مارنے جائے گا۔ شاید خود کو بھی مس فٹ سمجھتا ہو؟




:( تو جنکو مارا ہے اس نے وہ مس فٹ تھے :confused: ۔؟ ابھی شکر ہے سب کو نہیں مار ڈالا اس نے :(
 

حسن علوی

محفلین
انتہائی دکھ اور شرم کا مقام ھے۔ مقتولین کے ورثاء پر کیا بیت رہی ہوگی اس وقت؟ اللہ ہم سب پر اپنا کرم فرمائے اور ہم سبکو اس قسم کے جنونی لوگوں سے محفوظ رکھے (آمین)
 

قیصرانی

لائبریرین
انتہائی دکھ اور شرم کا مقام ھے۔ مقتولین کے ورثاء پر کیا بیت رہی ہوگی اس وقت؟ اللہ ہم سب پر اپنا کرم فرمائے اور ہم سبکو اس قسم کے جنونی لوگوں سے محفوظ رکھے (آمین)
مقتول کے ورثا کا تو سب کو اندازہ ہوگا، کیا کوئی یہ اندازہ لگا سکتا ہے کہ قاتل کے والدین اس وقت پورے ملک اور قوم کے سامنے کتنے شرمندہ ہوں گے؟ اس کا بھائی پوری زندگی کیسے گزارے گا؟

اس نے کل تین سو بیس گولیاں چلائی تھیں۔ پوائنٹ 22 بور کا پستول تھا جو کہ آٹومیٹک نہیں تھا اور نہ ہی اتنا بڑا بور تھا کہ اس کی ایک گولی بھی مہلک ثابت ہوتی۔ پولیس جائے حادثہ پر جلد ہی پہنچ گئی تھی لیکن ڈیڑھ گھنٹے بعد اندر داخل ہوئی۔ پولیس چیف کا بیان تھا کہ وہ اپنی پولیس فورس کی حفاظت کے خیال سے انہیں روکے ہوئے تھا۔ جب صورتحال کلئیر ہوئی، یعنی قاتل نے خود کو گولی مار دی تو پھر بھی کافی دیر بعد پولیس اندر گھسی

اڑھائی سال میں‌ پہلی بار میں‌ نے فننش جھنڈا سرنگوں دیکھا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top