محمداحمد
لائبریرین
فنکشن کی مشق سے پیشتر اگر Function Design Recipeبھی پڑھ لی جائے تو سودمند رہے گا۔
1.1 ۔ درج ذیل فنکشنز کو بغور دیکھیے اور بتائیے کہ ان میں کیا غلطی ہے۔ چاہیں تو شیل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
1.2 ۔ درج ذیل فنکشن کو دیکھیے اور بتائیے کہ یہ کیا کام کرتا ہے۔ درجہ بہ درجہ وضاحت کیجے۔ (شیل پر چیک کر سکتے ہیں۔)
1.3۔ ایک ایسا فنکشن بنائیے جو 2 نمبر پیرامیٹرز ( آرگیومینٹس) لے اور دونوں کا حاصل ضرب فراہم کرے۔
نوٹ: "پیرامیٹر" فنکشن کے نام کے بعد آنے والے بریکٹ میں دئے گئے ویری ایبلز کو کہتےہیں۔ اور فنکشن کال کرتے وقت ان پیرامیٹرز کی جگہ دی ہوئی ویلیوز کو آرگیومینٹس کہتے ہیں۔
1.4۔ ایک ایسا فنکشن بنائیے جو 2 نمبر پیرامیٹرز لے اور پہلے نمبر کو دوسرے سے تقسیم کرکے حاصل ہونے والا جواب فراہم کرے۔
1.5۔ ایک ایسا فنکشن بنائیے جو 2 اسٹرنگ پیرامیٹرز لے اور دونوں کو جوڑ (Concatenation) کر ایک نیا اسٹرنگ فراہم کرے۔
1.6 ۔ ایک ایسا فنکشن بنائیے جو 2 نمبر پیرامیٹرز لے اور دونوں کا اوسط فراہم کرے ۔
1.7۔ ایک ایسا فنکشن بنائیے جو 2 پیرامیٹرز (پہلا number اور دوسرا ndigits) لے اور number کو دیے گئے ndgits کے مطابق راؤنڈ کرے
1.8 ۔ ایک فنکشن اپنی مرضی سے بنائیے۔ اور سمجھائیے کہ وہ کیا کام کرتا ہے اور کیسے کرتا ہے۔ آپ کا فنکشن منفرد ہو تو اچھا رہے گا۔

کوڈ:
# FUNCTION 1
def sumup (x,y)
return x + y
# FUNCTION 2
def calc (x,y,z):
a = x
b = z
c = y
return (a * b) + d
# FUNCTION 3
def myname (name):
name = input ("What is your name?")
print ("your name is {}".format("name"))
1.2 ۔ درج ذیل فنکشن کو دیکھیے اور بتائیے کہ یہ کیا کام کرتا ہے۔ درجہ بہ درجہ وضاحت کیجے۔ (شیل پر چیک کر سکتے ہیں۔)
کوڈ:
def percent (total_marks,marks_obtained):
'''
(number , number) -> str
>>> percent (100,55)
'55.0%'
>>> percent (100,55)
'25.13%'
This function takes exactly two arguments 'total_marks' and 'marks_obtained'
and returns marks's percentage with respect to total marks.
'''
result = round((marks_obtained*100)/total_marks,2)
return str(result)+"%"