فواد چوہدری کا پاکستانیوں کو خلا میں بھیجنے کا اعلان

جاسم محمد

محفلین
فواد چوہدری کا پاکستانیوں کو خلا میں بھیجنے کا اعلان
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
1756363-fawadchudher-1564047566-188-640x480.jpg

یہ پاکستان کے اسپیس پروگرام کے لیے تاریخ ساز اقدام ہوگا، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 2022 سے پاکستانیوں کو خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے پاکستانی خلاباز کے لیے سلیکشن کا عمل اگلے سال 2020 سے شروع ہو رہا ہے، پہلے مرحلے میں 50 خلا نورد شارٹ لسٹ کریں گے اور 2022 میں انشاللہ پہلا پاکستانی خلاء میں جائے گا، یہ پاکستان کے اسپیس پروگرام کے لیے تاریخ ساز اقدام ہوگا۔
 
فرقان احمد

محفلین
آخر میں، اس خلا باز کو چین کے کسی خلائی جہاز میں بٹھا دیا جائے گا؛ تب تک خوب غُل مچے گا۔ ہم سمجھے، سبھی پاکستانیوں کو خلا میں بھیجنے کا منصوبہ ہے۔ :) مبارک ہو جناب، ایک اور ٹرک کی بتی۔ :)
 
الف نظامی

لائبریرین
آپ تو سنجیدہ ہی ہو گئے! :)
اس کی وجہ یہ ہے کہ اول تو ایک محفلین منفی خبروں شئیر کرنے کا بہت اہتمام کرتے ہیں کہ اردو محفل "منفی خبری محفل" بن چکی ہے۔ اب اگر کوئی اچھی خبر بھی ہو تو اسے مزاحیہ انداز میں لیا جاتا ہے۔ یعنی ہمارے لیے مثبت خبر کے ذیل میں مزاحیہ تبصرےبھی ذہنی اذیت کا باعث بن جاتے ہیں۔
سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ
کسی اچھائی یا اچھے کام کو تسلیم کرنا چاہیے خواہ وہ آپ کا کتنا ہی مخالف کیوں نہ ہو۔
 
بات آپ کی ٹھیک ہے مگر ہم عادت سے مجبور ہیں۔ آپ کو نا حق اذیت اٹھانا پڑی۔ آپ ہمارے تبصروں کو نظرانداز کر دیا کریں۔ :)
 
محمد سعد

محفلین
آخر میں تو کسی فوجی جوان نے ہی جانا ہے۔تاکہ پاک فوج کا نام مزید روشن ہو سکے۔ شارٹ لسٹنگ تو محض ایک ڈرامہ ہے :)
شروع میں بے شک فوجیوں کو ہی بھیجیں۔ بلکہ بے شک سب ہی فوجیوں کو بھیج دیں۔ بعد کے لیے تو شاید کسی سیویلین کو راستہ مل ہی جائے گا۔
 
Top