فوج اس لیے میرے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ میں کرپٹ نہیں: وزیراعظم عمران خان

جاسم محمد

محفلین
مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیے، وزیراعظم
ویب ڈیسک جمع۔ء 14 فروری 2020
1987313-imrankhane-1581670892-432-640x480.jpg

جوکرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہیں ہی ہوتا ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہیں ہی ہوتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران آٹا اور چینی بحران سے متعلق کہا کہ ملک میں ہرجگہ کارٹیل (گروہ) ہیں جو قیمتوں کو مرضی سے کنٹرول کرتے ہیں، آٹا بحران سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں جہانگیر ترین اورخسرو بختیارکا نام نہیں جبکہ مسابقتی کمیشن اپنا کردارادا کرنے میں ناکام رہا، گیس اور بجلی کا خسارہ بڑا چیلنج ہے، بجلی کی قیمتیں مزید نہیں بڑھا سکتے اور اس بارے میں آئی ایم ایف سے معاملات طے پا جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جوکرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈرانہی کو ہوتا ہے، میں نہ کرپٹ ہوں نہ پیسے بنا رہا ہوں، میں نے پیسے نہیں بنانے، مجھے کسی چیز کا ڈر نہیں، جو لوگ حکومت گرانے کی کوشش میں ہیں انکے ذاتی مفادات ہیں، ملٹری ایجنسیز کو معلوم ہوتا ہے کون کیا کررہا ہے، اپوزیشن حکومت جانے کی باتیں صرف اپنی پارٹی کو اکھٹا کرنے کے لیے کرتی ہے، یہ سیاسی مافیا ہے ان کو مہنگائی کی نہیں اپنی ذات کی فکر ہے، پٹواری اور تھانیدار کی کرپشن سے انہیں مسئلہ نہیں ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ معیشت نے سر اٹھایا تو مولانا فضل الرحمان کا دھرنا آگیا جس نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا، فضل الرحمان کے بیان پر آرٹیکل 6 (غداری) کا مقدمہ ہونا چاہیے، ان کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہیے، معلوم ہونا چاہیئے کہ کس نے انہیں یقین دہانی کرائی، وہ بتائیں ان کو کس نے اشارہ کیا تھا۔

وزیراعظم نے مزید کہا میرا میڈیا سے 40 سال کا تعلق ہے، مشرف کو میں نے مشورہ دیا تھا کہ ٹی وی چینلز کھولیں، میڈیا میں ڈیڑھ سال سے میرے اوپر ذاتی حملے کیے گئے، کون سے جمہوری ملک میں وزیراعظم کو اس طرح نشانہ بنایا جاتا ہے۔ عمران خان نے شکوہ کیا کہ میرے خلاف خبر چلی جس پر پیمرا نے کارروائی کی، پیمرا کے ایکشن کے خلاف چینل نے عدالت سے حکم امتناعی لیا، میں وزیراعظم ہوں مجھے سوا سال سے انصاف نہیں ملا، بطور وزیراعظم کھل کر بات بھی نہیں کر سکتا۔

عمران خان نے میڈیا پر غیر ذمہ داری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایک اخبار نے خبر لگائی کہ حکومت سی پیک پر نظرثانی کررہی ہے، اس خبر سے پاک چین تعلقات خطرے میں پڑ گئے تھے، اپنی ذات کی پرواہ نہیں، لیکن غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے ملک کو نقصان نہیں ہونا چاہیے، اگر کوئی اور ہوتا میڈیا کو اتنے جرمانے ہوتے کہ چینلز بند ہو جاتے۔

عمران خان نے انتظامی امور میں مبینہ عدالتی مداخلت سے متعلق کہا کہ کسی کے خلاف ایکشن لو تو وہ عدالت سے سٹے لے لیتا ہے، پی ایم ڈی سی کو ختم کیا تو عدالت نے بحال کردیا، پی ایم ڈی سی اگر درست کام کرتا تو 5 ہزار پاکستانی ڈاکٹرز کی ڈگریاں منسوخ نہ ہوتیں۔

عمران خان کا اپنی تنخواہ کو کم قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنا سارا خرچہ خود برداشت کرتا ہوں، سب کو پتا ہے میں کتنی محنت کررہا ہوں، شاید میں دنیا کاسب سے کم تنخواہ لینے والا وزیراعظم ہوں، میرا صرف سیکیورٹی کا خرچہ ہے جو مجبوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جب آئے تو صرف دو ہفتے کے زرمبادلہ ذخائر رہ گئے تھے، سعودی عرب، یو اے ای اور چین مدد نہ کرتے تو ہم ڈیفالٹ کر جاتے، اگر ہم ڈیفالٹ کر جاتے تو ڈالر 220 پر چلا جاتا، ہماری معاشی ٹیم کے بہتر اقدامات سے ڈالر مستحکم ہوا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات کے لیے قوانین لارہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیومیٹرک سسٹم کو لازمی قرار دیں گے، سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری سے نہیں ہوں گے، شو آف ہینڈز (ہاتھ بلند کرنا) سے سینیٹ الیکشن کا قانون لائیں گے۔
 
جاسم محمد

محفلین
فوج اس لیے میرے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ میں کرپٹ نہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو کرپشن کرتے ہیں انہیں فوج کا ڈر ہوتا ہے اور فوج اس لیے میرے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ میں کرپٹ نہیں ہوں۔

وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آٹا بحران کی ابتدائی رپورٹ میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا نام نہیں، آٹا، چینی گندم کی تحقیقاتی رپورٹ اعتراض لگا کر واپس کردی اور دوبارہ تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

آٹا بحران کی ابتدائی رپورٹ میں جہانگیر ترین، خسرو بختیار کا نام نہیں: وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی،اپوزیشن کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی پہلے دن سے اپوزیشن شور مچارہی ہے اور ہمیں کامیاب نہیں دیکھنا چاہتی، اپوزیشن حکومت جانے کی باتیں صرف اپنی پارٹی کو اکٹھا کرنے کے لیے کرتی ہے، اگر ہم کامیاب ہوگئے تو ان کی دکان بند ہو جائے گی اور جیل چلے جائیں گے، یہ سیاسی مافیا ہے ان کو مہنگائی کی نہیں اپنی ذات کی فکر ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملٹری ایجنسیز کو معلوم ہوتا ہے کہ کون کیا کر رہا ہے اس لیے جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہیں ہوتا ہے، میں نہ کرپٹ ہوں اور نہ ہی پیسے بنا رہا ہوں اس لیے فوج میرے ساتھ کھڑی ہے، حکومت اور فوج میں کوئی تناؤ نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی کے دور میں بجلی کے مہنگے کنٹریکٹ کیے گئے، آدھی قیمت پر گیس فراہم کی جارہی ہے، بجلی اور گیس کی قیمتیں سب سے بڑا چلینج ہے، فیصلہ کرلیا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، اس حوالے سے آئی ایم ایف کےساتھ معاملات طے پائے جائیں گے۔

’فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیے‘
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مولانا نےکہا وہ کسی کے اشارے پر حکومت گرانے آئے تھے، یہ غداری ہے ان کے بیان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیے معلوم ہونا چاہیئے کہ مولانا فضل الرحمان کو کس نے یقین دہانی کرائی ہے۔

سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم نے بتایا کہ الیکشن اصلاحات کے لیے قوانین لارہے ہیں جس کے تحت الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیو میٹرک سسٹم کو لازمی قرار دیں گے۔

سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری سے نہیں ہوں گے: عمران خان
انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری سے نہیں ہوں گے اور شو آف ہینڈز سے سینیٹ الیکشن کا قانون لائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عدالت سمیت کسی بھی ادارے کے امور میں مداخلت نہیں کر رہی، کرپٹ لوگوں سے ریکوری کرنا ہمارا، عدالتوں اور احتساب کے اداروں کا کام ہے۔

عمران خان نے کہا کہ معاشی طور پر بدحالی میں گزشتہ دس سال کا بہت بڑا کردار ہے، زرداری اور نوازشریف کے دور میں ایکسپورٹ کم اور امپورٹ زیادہ ہوئی، ن لیگ نے جتنے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑے وہ دو دن کے لیے تھے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19.5 سے کم کرکے 2.5 ارب ڈالر تک لے آئے ہیں ڈیفالٹ کر جاتے تو ڈالر 225 روپے کا ہوجاتا، سعودی عرب، چین اور یو اے ای نے ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے مدد کی۔

اپنا سارا خرچہ خود برداشت کرتا ہوں، دنیا میں سب سے کم وزیراعظم کی تنخواہ میری ہوگی: عمران خان
انہوں نے کہا کہ میرا میڈیا سے 40 سال کا تعلق ہے، مشرف کو میں نے مشورہ دیا تھا کہ ٹی وی چینلز کو کھولیں، ٹی وی چینلز سے سب سے زیادہ فائدہ میں نے اٹھایا، ڈیڑھ سال سے میرے اوپر ذاتی حملے کیے گئے، کون سے جمہوری ملک میں وزیراعظم کو اس طرح نشانہ بنایا جاتا ہے، میڈیا میری ذات پر اٹیک کرے تو کوئی مسئلہ نہیں، میڈیا جب ملک پر اٹیک کرتا ہے تو مسئلےہوتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو تنخواہ ہے اسی پر گزارا کر رہا ہوں، میں اپنا سارا خرچہ خود برداشت کرتا ہوں، دنیا میں سب سے کم وزیراعظم کی تنخواہ میری ہوگی۔
 
آورکزئی

محفلین
بقول اپ کے اور اپکے حواریوں مطلب یوتھیوں کے نواز اور زردارکے پشت پر بھی فوج تھی۔۔۔ تو اسکا مطلب۔۔۔؟؟؟
 
جاسم محمد

محفلین
بقول اپ کے اور اپکے حواریوں مطلب یوتھیوں کے نواز اور زردارکے پشت پر بھی فوج تھی۔۔۔ تو اسکا مطلب۔۔۔؟؟؟
اس میں کیا شک ہے کہ نواز شریف جنرل ضیاء، جنرل جیلانی کی نرسری سے نکلے تھے۔ پھر 1990 میں آئی ایس آئی کی مدد سے بینظیر کی حکومت گرائی۔ اور 1997 میں انہی فوجی محکموں کی مدد سے دو تہائی اکثریت لے کر امیرالمومنین بنے۔ 2013 الیکشن سے قبل شہباز شریف جرنیلوں سے خفیہ رابطے کر چکے تھے اس لئے وہ حکومت بھی اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے بنی تھی۔
 
فرقان احمد

محفلین
وزیراعظم کا بیان خود کلامی کی ذیل میں شمار کیا جائے۔ وہ اس خوش فہمی یا غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ مشکل وقت میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ اُن کا ساتھ دے گی۔
 
جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم کا بیان خود کلامی کی ذیل میں شمار کیا جائے۔ وہ اس خوش فہمی یا غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ مشکل وقت میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ اُن کا ساتھ دے گی۔
جو ان کو لائیں ہیں ان کو ساتھ بھی دینا پڑے گا ۔ کیونکہ عمران خان نواز شریف، زرداری جیسے ڈرپوک نہیں۔ وہ اسٹیبلشمنٹ کی ساری ایچی پیچی عوام کے سامنے رکھ دیں گے اگر ان کو سازش کے تحت ہٹانے کی کوشش کی گئی۔
 
اسٹیبلشمنٹ نے اگر بالفرض عدالتوں کے ذریعے ہٹایا، تو، تب؟ یا ان ہاؤس تبدیلی آئی تو تب! ؟؟؟؟؟
 
جاسم محمد

محفلین
اسٹیبلشمنٹ نے اگر بالفرض عدالتوں کے ذریعے ہٹایا، تو، تب؟ یا ان ہاؤس تبدیلی آئی تو تب! ؟؟؟؟؟
عدالت عظمیٰ مالی کرپشن کے حوالہ سے تو عمران خان کو صادق و امین قرار دے چکی ہے۔ باقی ان کی بیٹی کا معاملہ اور فارن فنڈنگ کیس ایسے ہیں جہاں بہرحال کچھ نہ کچھ خطرہ موجود ہے۔ لیکن اتنا بھی نہیں کہ تاحیات نااہل کر دیا جائے۔
ان ہاؤس تبدیلی عمران خان کو سیاسی شہید بنانے کے مترادف ہوگی اس لئے میرا نہیں خیال اتنا بڑا رسک اسٹیبلشمنٹ تو کیا اپوزیشن جماعتیں بھی اپنے کندھوں پر لینے کیلئے تیار ہوں گی۔
 
دراصل، اسٹیبلشمنٹ کے پاس خان صاحب کو ہٹانے کے لیے کئی آپشن موجود ہیں، اس لیے وہ انہیں براہ راست ہدف شاید نہ بنا پائیں گے۔
 
جاسم محمد

محفلین
دراصل، اسٹیبلشمنٹ کے پاس خان صاحب کو ہٹانے کے لیے کئی آپشن موجود ہیں، اس لیے وہ انہیں براہ راست ہدف شاید نہ بنا پائیں گے۔
دراصل اسٹیبلشمنٹ کسی وزیر اعظم کو اسی وقت ہٹاتی ہے جب ان کے حکومت سے تعلقات آر یا پار کی حد تک خراب ہو چکے ہوں۔
عمران خان کو میں اقتدار میں آنے سے قبل تک بہت ضدی سمجھتا تھا۔ البتہ اپنے سب سے بڑے حریف سیاسی نواز شریف سے متعلق جو لچک انہوں نے دکھائی وہ قابل تعریف ہے۔ یہ لچک نواز شریف، بینظیر میں نہیں تھی اس لئے ان کو بار بار زبردستی ہٹایا جاتا رہا۔
عمران خان کے تعلقات اسٹیبلشمنٹ سے بہت اچھے نہ بھی رہے تو کبھی بھی اتنا خراب نہیں ہوں گے کہ ان کو ہٹانے کی براہ راست کوشش کی جائے۔
 
جاسم سر! آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں۔ ویسے، یقین نہیں آتا کہ ایسا ہی ہو گا جیسا کہ آپ کا خیال ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
جاسم سر! آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں۔ ویسے، یقین نہیں آتا کہ ایسا ہی ہو گا جیسا کہ آپ کا خیال ہے۔
بھائی آپ میری بات پر نہ جائیں تاریخ میں جا کر دیکھیں۔
  • شیخ مجیب الرحمان کو اپنے 6 نکاتی ایجنڈے پر لچک نہ دکھانے پر حراست میں لیا گیا
  • بھٹو کو اپوزیشن جماعتوں کے جائز مطالبات تسلیم نہ کرنے پر مارشل لا لگا کر فارغ کر دیا گیا
  • بینظیر کو کشمیر جہاداور افغان طالبان جیسی اہم خارجہ پالیسی کی مخالفت پر گھر بھیجا گیا
  • نوا ز شریف کو کارگل جنگ ، ڈان لیکس جیسے حساس ملکی سلامتی کے معاملات پر لچک نہ دکھانے پر گھر بھیجا گیا
  • یوسف رضا گیلانی کو میموگیٹ جیسے اہم ملکی سلامتی کے سکینڈل کو غلط طریقہ سے ہینڈل کرنے پر گھر بھیجا گیا
تاحال وزیر اعظم عمران خان نے ملکی سلامتی کے تمام چیلنجز کو بہترین انداز میں حل کیا ہے۔ اور کہیں بھی اسٹیبلشمنٹ سے پنگا لینے کی کوشش نہیں کی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ انشاءاللہ اپنی آئینی مدت پوری کرنے والے ملک کے پہلے وزیر اعظم ہوں گے۔
 
فرقان احمد

محفلین
بھائی آپ میری بات پر نہ جائیں تاریخ میں جا کر دیکھیں۔
  • شیخ مجیب الرحمان کو اپنے 6 نکاتی ایجنڈے پر لچک نہ دکھانے پر حراست میں لیا گیا
  • بھٹو کو اپوزیشن جماعتوں کے جائز مطالبات تسلیم نہ کرنے پر مارشل لا لگا کر فارغ کر دیا گیا
  • بینظیر کو کشمیر جہاداور افغان طالبان جیسی اہم خارجہ پالیسی کی مخالفت پر گھر بھیجا گیا
  • نوا ز شریف کو کارگل جنگ ، ڈان لیکس جیسے حساس ملکی سلامتی کے معاملات پر لچک نہ دکھانے پر گھر بھیجا گیا
  • یوسف رضا گیلانی کو میموگیٹ جیسے اہم ملکی سلامتی کے سکینڈل کو غلط طریقہ سے ہینڈل کرنے پر گھر بھیجا گیا
تاحال وزیر اعظم عمران خان نے ملکی سلامتی کے چیلنجز کو بہترین انداز میں حل کیا ہے۔ اور کہیں بھی اسٹیبلشمنٹ سے پنگا لینے کی کوشش نہیں کی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ انشاءاللہ اپنی آئینی مدت پوری کرنے والے ملک کے پہلے وزیر اعظم ہوں گے۔
خیر، اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔
 
آورکزئی

محفلین
غداری کا انعامی مقابلہ ۔۔۔ اور اس ہفتے یہ انعام جیتا ہے مولانا فضل الرحمان نے جو بڑی شدت سے انتظار کر رہے ہیں کہ ان پر صرف الزام نہیں بلکہ غداری کا مقدمہ بھی چلایا جائے تا کہ اس مقدمے کے نتیجے میں یہ انعامی مقابلہ گلی گلی نگر نگر پھیل جائے اور وطن عزیز غداروں کا نشیمن بن جائے
 
آورکزئی

محفلین
جس نے بھی مولانا کے خلاف آرٹیکل ۶ کا شوشہ چھوڑا وہ خان کا دوست نہیں دشمن ہے۔ لوگ پرویز مشرف کے آرٹیکل ۶ اور عمران خان کے دھرنوں کو بھول گئے تھے لیکن انہوں نے خود یاد دلادیا۔ یا بسم اللہ اب لگادیجئے دھرنوں کی بنیاد پر آرٹیکل ۶۔ ۱۰ دنوں کے دھرنے پر بھی اور ۱۲۶ دنوں کے دھرنے پر بھی۔
 
آورکزئی

محفلین
ویسے مولانا کے خلاف ارٹیکل لگنا چاہیئے کیونکہ انہوں نے پارلیمنٹ پر حملہ نہیں کیا۔۔۔ اپنی شلواریں سپریم کورٹ پر نہیں لٹکائی۔۔۔۔ بجلی کا بل نہیں جلایا۔۔۔
ہنڈی سے پیسے بھیجنے کا نہیں کہا۔۔۔۔ اب مقدمہ تو بنتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آورکزئی

محفلین
اس میں کیا شک ہے کہ نواز شریف جنرل ضیاء، جنرل جیلانی کی نرسری سے نکلے تھے۔ پھر 1990 میں آئی ایس آئی کی مدد سے بینظیر کی حکومت گرائی۔ اور 1997 میں انہی فوجی محکموں کی مدد سے دو تہائی اکثریت لے کر امیرالمومنین بنے۔ 2013 الیکشن سے قبل شہباز شریف جرنیلوں سے خفیہ رابطے کر چکے تھے اس لئے وہ حکومت بھی اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے بنی تھی۔

جب فوج کی نرسری سے نکلے تھے تو چور کیسے ہوئے ؟؟؟
 
آورکزئی

محفلین
آپ کس خوش فہمی میں مبتلا ہیں؟ پاکستان کا سب سے بڑا مافیا فوج ہے۔ اس کے بعد دیگر سیاسی، تجارتی مافیاز ہیں۔

یہی بات اگر کوئی اور کہتا ہے تو اپ لوگ سیاست کی اندھی تقلیدی پٹی انکھوں اور عقلوں پہ باندھ کر مسلہ بناتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top