فورمز پر گوگل ایڈسینس کیوں نہیں ہوتے؟

م

محمد سہیل

مہمان
میں نے کسی اردو فورم پر گوگل ایڈسینس نہیں دیکھا۔اس کی کیا وجہ ہے؟
کیا فورم اسے سپورٹ نہیں کرتا؟
یا یہ گوگل ایڈسینس کی پولیسیز کے خلاف ہے؟
یا کوئی اور وجہ ہے ؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
اردو ویب سائٹس پر ایڈسینس گوگل کی پالیسی کے خلاف تو نہیں لیکن اردو سائٹس پر اشتہاروں کی ٹارگٹنگ اچھی نہیں ہوتی، اسی لیے اردو سائٹس پر ایڈسینس کم ہی دیکھنے میں آتی ہے۔ ویسے میں جلد ہی محفل فورم پر دوبارہ گوگل کے اشتہارات شامل کرنے والا ہوں۔
 
م

محمد سہیل

مہمان
hmmmmmmmmmmmmm
ویسے ایڈسینس ہونا چاہئیے۔اس سے کم از کم ہوسٹنگ چارجز تو ادا ہو سکیں گی۔
 
محمدصابر

محفلین
اردو ویب سائٹس پر ایڈسینس گوگل کی پالیسی کے خلاف تو نہیں لیکن اردو سائٹس پر اشتہاروں کی ٹارگٹنگ اچھی نہیں ہوتی، اسی لیے اردو سائٹس پر ایڈسینس کم ہی دیکھنے میں آتی ہے۔ ویسے میں جلد ہی محفل فورم پر دوبارہ گوگل کے اشتہارات شامل کرنے والا ہوں۔
گوگل اُردو سائٹس کے لئے ایڈسینس نہیں دیتا۔ یہ میرا تجربہ ہے۔ آپ نے کیسے حاصل کیا؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
گوگل اُردو سائٹس کے لئے ایڈسینس نہیں دیتا۔ یہ میرا تجربہ ہے۔ آپ نے کیسے حاصل کیا؟

آپ کی بات شاید درست ہے۔ دراصل اردو ویب کا روٹ پیج انگریزی میں ہے۔ اس کے علاوہ بھی اردو ویب پر انگریزی میں کونٹینٹ موجود ہے۔ شاید اسی لیے گوگل نے اسے قبول کر لیا۔ القلم پر بھی شاید اسی طریقے سے گوگل کے اشتہارات ڈسپلے ہوتے رہے ہیں۔ ایڈسینس کا اکاؤنٹ تو مل جاتا ہے لیکن اس کے بعد اشتہارات کی ٹارگٹنگ بہت مشکل کام ہوتا ہے۔
 
dxbgraphics

محفلین
اشتہارات فی کلک کرنے کے حساب سے ہوتے ہیں یا کوئی ماہانہ فکس طریقہ کار ہوتا ہے؟
 
دوست

محفلین
اشتہارات کلک کے حساب سے ہوتے ہیں لیکن اردو کی ویب سائٹس پر فی سبیل اللہ والے اشتہار ہی دیکھے جب بھی دیکھے۔ ان پر بندہ کیا کلک کرے اب۔ پیسہ تو کوئی ملنا نہیں ہوتا۔
 
م

محمد سہیل

مہمان
اس کا بھی حل ہے۔
آپ ایک انگلش فورم بھی بنائیں۔
دراصل گوگل کے اشتہار ویب سائٹ میں موجود عبارت کے اعتبار سے لگتے ہیں۔اگر آپ کی سائٹ میں کوئی مہنگا کی ورڈ ہو تو مہنگا اشتہار آئے گا اور اگر سستے کی ورڈز ہوں تو سستا۔
فورمز پر تو ہر قسم کی گفتگو ہوتی ہے۔اس لئے اچھے کی ورڈز بھی آئینگے اور کمائی بھی ہو گی۔
لیکن جنگ کی ویب سائٹ پر گوگل ایڈسینس کے اچھے اچھے ایڈ آتے رہتے ہیں۔لگتا ہے ان ساتھ کوئی خاص معاہدہ ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
فورم میں انگریزی سیکشن موجود ہے۔ لیکن اصل چیلنج اردو سائٹ پر ہی اشتہارات چلانا ہے۔ تصویری اردو سائٹس پر اشتہارات نظر آنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سائٹ پر اشتہار لانے کے لیے اور بھی ٹیکنیکس ہیں۔ شاید میٹا ٹیگز کا استعمال بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
 
manjoo

محفلین
کیا کسی کو معلوم ہے کہ فری والی ویب سائٹ کے لئے گوگل ایڈ کس طرح حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
 
کیا کسی کو معلوم ہے کہ فری والی ویب سائٹ کے لئے گوگل ایڈ کس طرح حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
اگر آپ کے سوال کا مطلب یہ ہے کہ فری ہوسٹ سروس پر مفت ہوسٹ کی گئی ویب سائٹ پر گوگل ایڈ کس طرح حاصل کیے جاسکتے ہیں تو ایسا ممکن نہیں ہے۔ گوگل والے اتنے سخی نہیں ہیں جناب!;)
 
Top