فورم صحیح چل رہی ہے!

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

اس سے پہلے کہ آپ ہم پر سوالات کی بوچھاڑ کر دیں، میں پہلے ہی وضاحت کیے دیتا ہوں کہ فورم ہیک نہیں ہوئی تھی۔ اس کی خرابی کی وجہ کا ہمیں بھی کافی دیر سے علم ہوا۔ ہمارے ذہن میں بھی طرح طرح کی باتیں آتی رہیں لیکن کھوج لگانے پر معلوم ہوا کہ فورم کی ڈیٹابیس کی کوئی انڈیکس کرپٹ‌ ہو گئی تھی۔ بس اس کی مرمت کی اور فورم پھر سے چل پڑی۔ :D

چلیں اب دوبارہ سے اس محفل کی رونقوں کو بحال کرتے ہیں۔ :p
 

hakimkhalid

محفلین
نبیل بھائی!

صبح سے متعدد بار کو شش کی لیکن رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔جس کی وجہ سے سارا دن اداسی چھائی رہی ۔آپ کی وضاحت سے آگاہی ہوئی۔

لیکن اس تھوڑی سی جدائی نے اردو محفل سے اپنے گہرے رشتے کا احساس بھی کروا دیا۔

اللہ تعالٰی آپکو دیگر تمام انتظامیہ و اراکین اور اردو محفل کو سلامت و آباد رکھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی سارا دن کوشش میں لگا رہا، اب کوئی رابطہ نمبر تو تھا نہیں کہ کسی سے پوچھتے۔ بس آ جا کے باجو کو ایس ایم ایس کر دیا تھا کہ شاید ان کے پاس زکریا کا نمبر ہو۔

اب آج کی قسط تو رہ گئی نا “ آبِ گم“ کی۔
 
مجھے سے دو تین بندے پوچھ چکے تھے کہ اردو محفل ڈاؤن کیوں ہے اور میں یہی سمجھا کہ پھر کوئی ہیکرز کا حملہ ہوا ہے ۔ ویسے اگر سائٹ ڈاؤن ہو تو جیسے بعد میں ایک پیغام پوسٹ کردیا گیا تھا ویسا کردینا چاہیے اور چند دوستوں کو میل کردینی چاہیے تاکہ وہ باقی لوگوں کو بتا سکیں۔
 

دوست

محفلین
شکر ہے ۔ میں کل تو سمجھا تھا کہ شاید اپگریڈ کے لیے بند ہے محفل آج کھولا تو انگریزی میں‌ پیغام آیا کہ خرابی ہے اور اس پر کام جاری ہے۔ میں نے سوچا گئے کام سے ۔
اب اردو بلاگ سے ایک ربط کے ذریعے محفل پر آیا ہوں وہ پیغام طےشدہ سے ہٹا دیجیے براہ کرم۔ پتا نہیں‌کتنے بندے مڑ گئے ہونگے میرے جیسے۔ اور مزید دوران مرمت کم از کم اردو بلاگ پر ایک آدھ پیغام دے دیا کیجیے یا طےشدہ صفحے پر کوئی اردو پیغام وغیرہ رکھ دیا کیجیے کل بہت کوفت اٹھانی پڑی ہے۔ بہرحال خوشی ہوئی کوئی ایسا ویسا مسئلہ نہیں تھا۔
 

زیک

مسافر
جہاں تک ہمیں contact کرنے کی بات ہے تو یہاں دیکھیں۔

اصل میں نوٹس لگانے میں دیر وقت کی وجہ سے ہوئی۔ رات کو میرے سامنے محفل ڈاؤن ہوئی مگر مجھے عام سا معاملہ لگا۔ اس لئے میں نے ویب‌ہوسٹ کو ای‌میل کی اور سونے چلا گیا۔ ادھر جرمنی میں صبح ہوئی تو آصف اور نبیل نے دیکھا کہ محفل ابھی بھی نہیں چل رہی۔ انہوں نے بھی اسے ٹھیک کرنے اور کرانے کی کوشش کی۔

مجھے صبح اس کی ای‌میلز موصول ہوئیں تو دیکھا کہ مسئلہ کچھ اور ہو چکا ہے اور ڈیٹابیس کے انڈکس میں کوئی گڑبڑ ہو گئی ہے۔ کچھ کوشش کے بعد ہم وہ ٹھیک کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
 
Top