فورم میں نئے زمرہ جات کے لیے تجاویز!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کچھ عرصہ قبل میں نے فورم کے زمرہ جات میں اضافہ اور ردوبدل کے لیے تجاویز اکٹھی کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا لیکن یہ کام بوجوہ آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔ اس تھریڈ کے ذریعے میں اس سلسلے کو دوبارہ شروع کرنا چاہ رہا ہوں تاکہ فورم کے موضوعات میں تنوع پیدا کرنے کے لیے نئے زمرہ جات کا اضافہ کیا جا سکے اور پرانے اور غیر فعال زمرہ جات کی چھانٹی کی جا سکے۔ آپ سب دوستوں سے اس سلسلے میں تجاویز کی درخواست ہے۔

میرے ذہن میں اس وقت ذیل کے عنوانات سے نئے زمرہ جات کا آئیڈیا ہے:

صحافت: اب چونکہ فورم پر خاطر خواہ تعداد میں‌ صحافت سے تعلق رکھنے والے اصحاب موجود ہیں، اسی لیے صحافت اور صحافیوں سے متعلق موضوعات کے لیے یہ زمرہ موزوں رہے گا۔
ہوم ورک: اگرچہ فورم پر تعلیم و تدریس کا زمرہ موجود ہے، لیکن خاص طور پر طلبا و طالبات کی رہنمائی کے لیے علیحدہ زمرہ درکار ہے جہاں وہ اپنے ہوم ورک اور اسائنمنٹس سے متعلق سوالات پوچھ سکیں اور خیالات کا تبادلہ کر سکیں۔
ویڈیوز: انٹرنیٹ پر لاتعداد ویڈیو ہوسٹ موجود ہیں اور فورم پر ان ہوسٹس سے ویڈیو پوسٹ کرنے کا آسان طریقہ بھی دستیاب ہے۔ اسی لیے ویڈیوز شئیر کرنے کے لیے یہ زمرہ موجود ہونا چاہیے۔ ضرورت پڑنے پر اس کے ذیلی زمرہ جات بھی تشکیل دیے جا سکتے ہیں۔
محفل ادب: یہ امر ہمارے لیے باعث مسرت ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے محفل فورم پر ادب کا نفیس ذوق رکھنے والے دوست تشریف لائے ہیں، خاص طور پر شاعری کے حوالے محفل فورم کا ادبی کارنر اب اردو ویب سائٹس میں علیحدہ مقام رکھتا ہے۔ محفل فورم کے ادبی کارنر کی تشکیل محفل فورم کی ابتدا سے تقریباً اسی طرح چلی آ رہی ہے۔ اگر کسی دوست کے ذہن میں ادبی کارنر کی تشکیل میں اضافے یا ترمیم کی تجاویز موجود ہیں تو وہ انہیں یہاں پیش کر سکتے ہیں۔ ہم نے محفل فورم کی تیسری سالگرہ کے موقعے پر بہترین تحریر اور بہترین شاعری کا انتخاب کیا تھا۔ اس سلسلے کو مستقل بنیادوں پر آگے چلانے کی تجویز بھی سامنے آئی تھی۔ اس پر بھی عملدرآمد ہونا چاہیے۔
انگریزی سیکشن: انگریزی سیکشن میں مزید فورمز بنانے کا مطالبہ سامنے آتا رہا ہے۔ اس سلسلے میں بھی یہاں تجاویز پیش کی جا سکتی ہیں۔

میرے ذہن میں اس سلسلے میں جو آئیڈیاز آتے رہیں گے انہیں میں یہاں پیش کرتا رہوں گا اور اس کے ساتھ ہی آپ کی تجاویز کا بھی منتظر رہوں گا۔

والسلام
 
فرخ منظور

لائبریرین
میرے خیال میں کچھ نامور شعرا کے الگ زمرے ہونے چاہیے تاکہ اگر کوئی ممبر کسی مخصوص شاعر کا کلام پڑھنا چاہے تو پڑھ سکے -
 
الف عین

لائبریرین
پسندیدہ کلام کا زمرہ واقعی بہت پھیل گیا ہے۔ اس میں ذیلی زمروں کی ضرورت ہے، کلاسیکی شعرا کا ایک الگ زمرہ بنایا جائے۔ اس کے علاوہ کیا یہ ممکن نہیں کہ پوسٹ ہونے کے بعد پیغام یہاں نظر ہی نہ آئے جب تک کہ ماڈریٹر اسے منظوری نہ دے دیں۔ اس طرح غیر ضروری، ڈپلی کیٹ پوسٹس ہٹائی جا سکتی ہیں۔
 
طالوت

محفلین
اگرچہ دقت طلب تو ہو گا مگر پسندیدہ شاعری میں حروف تہجی کے لحاظ سے شعرا کے نام اور ان کے کلام کو نظم و غزل میں تقسیم کر دیا جائے تو ہمیں نظم و غزل کا فرق سمجھ میں آ جائے گا ۔۔۔
وسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آپ دوستوں کی تجاویز کا شکریہ۔ اس سلسلے کو جاری رہنا چاہیے۔ ابھی تک محفل ادب کے ضمن میں ہی کچھ تجاویز سامنے آئی ہیں۔
اس بات کا خیال رکھیں کہ فورم میں کسی نئے زمرے کا اضافہ اسی وقت سود مند ثابت ہو سکتا ہے جب اس میں خاطر خواہ فعالیت کا امکان پایا جائے۔ غیر فعال زمرہ جات کی کثرت سے فورم کی یوزیبیلیٹی متاثر ہو سکتی ہے۔

پسندیدہ کلام کی ذیل میں اگرچہ مشہور شعراء کے حوالے سے سب فورم سیٹ اپ کیے جا سکتے ہیں لیکن میرے خیال میں اس سے بہتر حل موضوعات کے لاحقوں (Prefixes) کا رہے گا۔ ابھی تک فورم میں موضوعات کے لاحقوں کا استعمال نہیں شروع کیا گیا ہے۔ میرا اندازہ ہے کہ یہاں اس فیچر کا استعمال مفید رہے گا۔ مجھے ابھی اس بارے میں برادرم وارث‌ کی رائے کا انتظار ہے۔

میرے ذہن میں ایک اور آئیڈیا محفل فورم کے شعرا کے حوالے سے ذیلی زمرہ جات سیٹ اپ کرنے کا بھی تھا۔ کچھ ادبی فورمز پر اس طرح کا انتظام موجود ہے۔ بہرحال اس پر عملدرآمد بھی آپ دوستوں کی رائے پر منحصر ہے۔

پسندیدہ کلام کے زمرے میں پوسٹنگ کو موڈریٹر کی منظوری سے منسلک کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ بھی اس زمرہ کے منتظم کی مرضی پر منحصر ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
اگرچہ دقت طلب تو ہو گا مگر پسندیدہ شاعری میں حروف تہجی کے لحاظ سے شعرا کے نام اور ان کے کلام کو نظم و غزل میں تقسیم کر دیا جائے تو ہمیں نظم و غزل کا فرق سمجھ میں آ جائے گا ۔۔۔
وسلام

نظم میں نظم و ضبط ہوتا ہے اور غزل میں نہیں - یعنی نظم میں ایک ہی خیال کا مسلسل اظہار ہوتا ہے جبکہ غزل کا ہر شعر ایک مکمل خیال کا حامل ہوتا ہے - یوں نظم میں ایک ہی خیال بیان کیا جاتا ہے جبکہ غزل کے ایک شعر میں ایک ہی خیال باندھا جاتا ہے اور ہر شعر مختلف خیالات کا حامل ہوتا ہے -
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم،

محفل ادب اور خاص طور پر 'پسندیدہ کلام' کے حوالے سے میرے ذہن میں بھی یہی تھا کہ مشہور شعرا کے علیحدہ 'سب فورم' بنائے جائیں لیکن برادرم نبیل کی بات بھی توجہ طلب ہے کہ 'لاحقوں' کا نظام بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ فیچر ابھی شاید ہمارے فورم پر فعال نہیں ہے، اس کو دیکھ کر ہی احباب کی بہتر رائے سامنے آئے گی۔

'آپ کی شاعری' کے حوالے سے اگر ہماری محفل کے شعرا کے سب فورم بن جائیں تو ان کا کلام بھی یکجا ہو جائے گا۔

طنز و مزاح میں 'مزاحیہ شاعری' کا ایک ذیلی زمرہ درکار ہے کیونکہ 'مزاحیہ شاعری' اس وقت صرف لائبریری کا حصہ ہے، احباب وہاں پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو کر نہیں پاتے اور پھر نئے تھریڈ 'شکایات' میں کھل جاتے ہیں۔

شکریہ ۔۔۔
آپ کی اس تحریر سے کل کی میری اک نظم پر الف عین کا تبصرہ سمجھ میں آ گیا ہے ۔۔۔
وسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
ذیل کے روابط پر مزید نئے زمرہ جات شامل کر دیے ہیں:

آج کی خبر
آپ کے کالم
مزاحیہ شاعری

نوٹ کریں کہ آپ کا کالم فورم موڈریٹڈ ہے، یعنی اس میں ارسال کردہ موضوعات منتظمین کی منظوری کے بعد ہی ظاہر ہوں گے۔ ایسا محض اس زمرے میں تحاریر کے معیار بہتر رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ بعد میں یہ انتظام بھی کیا جا سکتا ہے کہ صرف ایک یوزر گروپ کو اس زمرے میں پوسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے سیاست کے زمرہ سے چند موضوعات کو آپ کا کالم فورم میں منتقل کر دیا ہے۔ اگر آپ کو مزید ایسی تحاریر نظر آتی ہیں تو اس کے بارے میں ہمیں مطلع کر دیں تاکہ انہیں منتقل کر دیا جائے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ذیل کے روابط پر مزید نئے زمرہ جات شامل کر دیے ہیں:

آج کی خبر
آپ کے کالم
مزاحیہ شاعری

نوٹ کریں کہ آپ کا کالم فورم موڈریٹڈ ہے، یعنی اس میں ارسال کردہ موضوعات منتظمین کی منظوری کے بعد ہی ظاہر ہوں گے۔ ایسا محض اس زمرے میں تحاریر کے معیار بہتر رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ بعد میں یہ انتظام بھی کیا جا سکتا ہے کہ صرف ایک یوزر گروپ کو اس زمرے میں پوسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔

نوازش آپ کی!

میں نے مزاحیہ شاعری کے زمرے میں موضوعات کی منتقلی کا کام شروع کر دیا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم،

محفل ادب اور خاص طور پر 'پسندیدہ کلام' کے حوالے سے میرے ذہن میں بھی یہی تھا کہ مشہور شعرا کے علیحدہ 'سب فورم' بنائے جائیں لیکن برادرم نبیل کی بات بھی توجہ طلب ہے کہ 'لاحقوں' کا نظام بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ فیچر ابھی شاید ہمارے فورم پر فعال نہیں ہے، اس کو دیکھ کر ہی احباب کی بہتر رائے سامنے آئے گی۔

'آپ کی شاعری' کے حوالے سے اگر ہماری محفل کے شعرا کے سب فورم بن جائیں تو ان کا کلام بھی یکجا ہو جائے گا۔

طنز و مزاح میں 'مزاحیہ شاعری' کا ایک ذیلی زمرہ درکار ہے کیونکہ 'مزاحیہ شاعری' اس وقت صرف لائبریری کا حصہ ہے، احباب وہاں پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو کر نہیں پاتے اور پھر نئے تھریڈ 'شکایات' میں کھل جاتے ہیں۔

والسلام

میرا خیال ہے کہ "پسندیدہ کلام" اور "آپ کی شاعری" میں ذیلی فورم بنانے کے بجائے ٹیگز (شاید لاحقوں سے آپ کی مراد بھی ٹیگز ہی ہیں ) کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جائے تاکہ "مکس پلیٹ" کا لطف بھی رہے اور اگر کوئی کسی مخصوص شاعر کو پڑھنا چاہے تو ٹیگز کی مدد سے باآسانی تلاش کر لے۔ ہاں اساتذہ اور کلاسیکل شعرا کے ذیلی فورم بن جائیں تو اچھا رہے گا۔

اس کے علاوہ میں دوستوں کی توجہ اس طرف بھی مبذول کرانا چاہوں گا کہ ایک ساتھ بہت ساری پوسٹس پر بھی پابندی ہونی چاہیے۔ مثلاً یہ کہ اگر میں ایک ساتھ دس پندرہ غزلیں یا نظمیں "پسندیدہ کلام" یا "آپ کی شاعری" میں ارسال کردیتا ہوں تو اس سے ایک تو بہت سارے احباب کی تحریریں پیچھے چلی جائیں گی اور دوسرے فورم کا مزاج بھی کسی مخصوص طرز کے کلام کی نظر ہو سکتا ہے ۔ میرا خیال ہے کہ ایک رکن کو ان فورمز پرایک دن میں چار یا پانچ سے زیادہ پوسٹس ارسال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ یہ بات میں "پسندیدہ کلام" اور "آپ کی شاعری" طرز کے فورمز کے لیے کہہ رہا ہوں باقی فورمز پر بلاشبہ اس کا اطلاق نہ ہو۔

لیکن یہ صرف میری رائے ہے باقی جو مزاجِ یارمیں آئے۔ :hatoff:
 
Top