فورم میں نئے زمرہ جات کے لیے تجاویز!

تعبیر

محفلین
السلام علیکم،
کچھ عرصہ قبل میں نے فورم کے زمرہ جات میں اضافہ اور ردوبدل کے لیے تجاویز اکٹھی کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا لیکن یہ کام بوجوہ آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔ اس تھریڈ کے ذریعے میں اس سلسلے کو دوبارہ شروع کرنا چاہ رہا ہوں تاکہ فورم کے موضوعات میں تنوع پیدا کرنے کے لیے نئے زمرہ جات کا اضافہ کیا جا سکے اور پرانے اور غیر فعال زمرہ جات کی چھانٹی کی جا سکے۔ آپ سب دوستوں سے اس سلسلے میں تجاویز کی درخواست ہے۔

میرے ذہن میں اس وقت ذیل کے عنوانات سے نئے زمرہ جات کا آئیڈیا ہے:

انگریزی سیکشن: انگریزی سیکشن میں مزید فورمز بنانے کا مطالبہ سامنے آتا رہا ہے۔ اس سلسلے میں بھی یہاں تجاویز پیش کی جا سکتی ہیں۔

میرے ذہن میں اس سلسلے میں جو آئیڈیاز آتے رہیں گے انہیں میں یہاں پیش کرتا رہوں گا اور اس کے ساتھ ہی آپ کی تجاویز کا بھی منتظر رہوں گا۔

والسلام

وعلیکم السلام

ہائیں یہ ٹاپک میری نظر سے کیسے رہ گیا :eek:

میری کوئی سنتا تو نہیں ہے صرف سناتا ہی ہے :laugh: پھر بھی میں کچھ تجاویز پیش کرتی ہوں۔ جو جو زمرے آپ نے بنائے ہیں ۔ ان کے لیے شکریہ پر وہ مرے لیول سے ہائی ہیں :blush:
جو میری دلچسپی کے ہیں وہ میں بتا دیتی ہوں۔ آگے جو آپ اور باقی سب مناسب سمجھیں

انگلش سیکشن کی بات کر کے آپ نے تو دل خوش کر دیا۔(پھول والا کوئی آئیکون نہیں ہے ورنہ وہ پیش کر دیتی اس وقت :grin:)
وہاں پر اب شکر ہے کہ کچھ لوگ انا شروع ہو گئے ہیں ورنہ تو وہ بےچارہ بھوت بنگلہ بن جاتا :laugh:
ایک تو وہاں پر quotes/thoughts کا سیکشن ہو اردو شاعری کے تو بہت شائقین یں یہاں اب مجھے نہیں پتہ کہ english poetry کا بھی کوئی قدردان ہو گا یا نہیں(یہ میرے لیے نہیں ہو گا ویسے)
انگلش جوکز کافی ہوتے ہیں اگر اسکا کوئی سیکشن بنا دیں تو

2۔ ایک فارورڈ یا ادھر ادھر سے کے نام سے بھی سیکشن ہو جہاں ہم لکھنے والی نہیں بلکہ کاپی پیسٹ والی پوسٹس کریں دونوں زبانوں میں انگلش اور اردو
3۔ فیشن والے سیکشن میں اگر interior decoration / گھریلو سجاوٹ کا بھی ایک اضافہ ہو جائے تو اچھا رہے گا

4- تصاویر والے حصے میں پرسنل فوٹوز کا الگ سے سیکشن ہو
ویسے میں نے اکثر فارمز پر funny pics کا بھی ایک الگ سیکشن دیکھا ہے

5-محفل کا ایک سیکشن ایسا ہو جہاں ہم پیغامات دے سکیں جیسے اپنے آنے جانے کا اور تلاش گمشدہ کےیا پھر ایک اسپیشل حصہ ہو
6-کوئ کوئز اور کمپٹیشن کا سیکشن بھی ہو
اور ہاں مجھے ایک بات پوچھنی تھی کہ یہاں پاور پوائنٹ کیسے شئئر کی جا سکتی ہیں :confused: انکا کوئی سیکشن ہے کہ نہیں

پلیزززززز نبیل کیا ایسا ممکن ہو سکتا ہے کہ ہم یہاں ڈائریکٹ کوئی امیج اپلوڈ کیا کریں بجائے فوٹو بکٹ یا ٹائنی پک کے :(

شکریہ ابھی کے لیے صرف اتنا ہی :)
 
نبیل

تکنیکی معاون

تعبیر، فورم پر ایک کوئز سسٹم موجود ہے تو سہی، کیا الگ سے کوئز سیکشن کی ضرورت رہ جاتی ہے؟ اور کمپیٹیشن کس چیز کا کروانا چاہ رہی ہیں آپ؟
پرسنل فوٹوز؟؟ ہمم۔۔ نیٹ پر پرسنل فوٹوز کون شئیر کرتا ہے؟ میں آپ کی تجویز رد نہیں کر رہا ہوں، محض اس کے بارے میں مزید جاننا چاہتا ہوں۔ :)
آنے جانے کے لیے 'کون ہے جو محفل میں آیا' وغیرہ جیسے دھاگے چلتے رہتے ہیں، کیا آپ کا اس سے کوئی مختلف آئیڈیا ہے؟
جہاں تک تصاویر براہ راست اپلوڈ کرنے کا تعلق ہے تو میں اس کے بارے میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ براہ راست اپلوڈ کردہ تصاویر ہماری ویب سپیس اور بینڈوڈتھ دونوں پر بھاری پڑتی ہیں۔ اسی لیے اس کا بہترین حل فی الحال انہیں دوسرے امیج ہوسٹس پر اپلوڈ کرکے انکے روابط یہاں پوسٹ کرنا ہے۔

پاور پوائنٹ پریزنٹیشن شئیر کرنے کا حل میں بھی کافی دنوں سے ڈھونڈ رہا ہوں۔ اس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ ppt فائل کو سلائیڈ شئیر پر اپلوڈ کر دیں۔ سلائیڈ شئیر پاور پوائنٹ پریزنٹیشنز کے لئے یوٹیوب کی طرح کی سروس ہے۔ میں کوشش کر رہا ہوں کہ یوٹیوب کی ویڈیوز کی طرح سلائیڈ شئیر کی سلائیدز شئیر کرنے کے لیے بھی آٹومیٹک میڈیا ایمبیڈنگ کی سہولت مہیا کر دی جائے، یعنی اس کا یوآرایل پوسٹ کرنا ہی کافی ہو۔

مزاحیہ تصاویر والے سیکشن کا آئیڈیا اچھا ہے۔ آپ کے ذہن میں اگر تصاویر اور ویڈیوز کے دوسرے سیکشنز کا آئیڈیا آتا ہے تو اسے بھی یہاں ڈسکس کر لیں۔
 
تعبیر

محفلین
کوئز ہی دماغ میں ہیں اور ساتھ ہی اگر انتظامیہ یا کسی ممبر کی طرف سے ہر ماہ کوئی کمپٹیشن ہو جائے ۔ جیسے کبھی کوکنگ کا کبھی کسی موضوع کا وغیرہ

ذاتی تصاویر سے مراد خود کے کیمرے والی اس کے علاوہ یہاں کچھ نے اپنے بچوں کی تو کچھ بچپن کی تو کچھ اپنی ٹرپس کی لگائی ہین ان ہی کا کہا تھا

انے جانے سے مراد ہے کہ میں اگر کچھ دن کے لیے یا کوئی اور ممبر کبھی کسی مصروفیت کے تحت یہاں نا ا سکے تو ایک پیغام پوسٹ کر دے تاکہ فکر نا رہے

میں چیک کرتی ہوں پی پی ٹی والی سائیڈ

شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
خواتین کارنر فورم سیٹ اپ کرنے کا بھی کئی مرتبہ مطالبہ کیا جا چکا ہے جہاں صرف خواتین پوسٹ کر سکیں اور مرد حضرات وہاں مداخلت نہ کر سکیں۔ اس کے بارے میں آپ دوستوں کی کیا رائے ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
بہت نیک خیال ہے۔ اگر کوئی مرد حضرات میں سے وہاں کوئی پیغام پوسٹ کرے تو فوراً حذف کر دیا جائے، البتہ پڑھنے پر پابندی نہیں۔
 
زین

لائبریرین
پھر تو مرد حضرات کے لیے بھی ایسا "کوئی کارنر" ہونا چاہیئے،"نو انٹری" کے نام سے جہاں خواتین کا داخلہ ممنوع ہو۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
پھر تو مرد حضرات کے لیے بھی ایسا "کوئی کارنر" ہونا چاہیئے،"نو انٹری" کے نام سے جہاں خواتین کا داخلہ ممنوع ہو۔
آپ کی بات درست ہے ، لیکن فورم میں کسی نئے زمرے کا اضافہ اس میں متوقع فعالیت کی بنیاد پر ہی کیا جاتا ہے۔ میرے خیال میں صرف مردوں والے زمرے پر کوئی خاص‌ پوسٹ نہیں ہوگی۔ یہ صرف میرا اندازہ ہے جو غلط بھی ہو سکتا ہے۔
 
یعنی عورتوں کے بغیر رہنا بھی مشکل اور عورتوں کے ساتھ رہنا بھی مشکل
 
تعبیر

محفلین
نبیل میں سوچ رہی تھی کہ ایک سیکشن ایسا بھی ہو جہاں سب مقفل ٹاپکس منتقل کیے جائیں ۔ ہر سیکشن کے کہ ان پر کوئی جواب تو دے نہیں سکتا ۔

تصاویر والے سیکچن کا آپ نے کہا تھا کہ میرے ذہن میں کچھ ہو تو میں بتا سکتی ہوں
تو خیال ہے ہے کہ تصاویر میں الگ الگ سیکشن بنائے جا سکتے ہیں۔ جیسے ایک نیچر سے related ہو۔ ایک نایات اور یادگار تصاویر/ جگہوں کی تو ایک سیکشن گھریلو سجاوٹ کا وہاں پر فیشن اور ملبوسات کو بھی merge کیا جا سکتا ہے

شاید اس بہانے ممبرز کے آنے جانے کی تعداد بڑھ جائے ۔ ابھی تو وہاں پوسٹنگ بھی اتنی نہیں ہوتی
 
تعبیر

محفلین
کیا ہوا ؟؟؟کوئی رسپانس ہی نہیں ؟؟؟
ابھی بھی مشورہ دے سکتے ہیں کہ نہیں۔

میرے پاس کچھ تصاویر ہیں جو میں یہاں شیئر کرنا چاہ رہی ہوں پر انکی تفصیل انگلش میں ہے تو اس کے لیے آپ سب کے خیال میں انگلش سیکشن میں ہی ایک امیچ سیکشن کے نام سے نیا سیکشن ہو یا اسے تصاویر میں ہی پوسٹ کر سکتے ہیں؟؟؟

اس کے علاوہ کیا انگلش سیکشن میں گیم کا نیا فارم ہو یا نہیں؟؟؟

پلیز ہاں یا ناں میں کچھ تو کہیں ۔
 
طالوت

محفلین
تعبیر ! آپ کی ساری تجاویز اچھی ہیں بلاشبہ ۔۔۔۔
مگر انگریزی سیکشن کو محدود ہی رکھا جائے تو بہتر ہے ۔۔۔۔
وسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
جی تعبیر میں حاضر ہوں۔ :hatoff:
انگلش سیکشن میں گیم فورم کی تجویز اچھی ہے۔ میں یہ سیکشن جلد ہی سیٹ اپ کر دوں گا۔
میں نے ابھی ویڈیوز فورم میں مزید سب فورم نہیں بنائے ہیں۔ میں اس سلسلے میں غور کر رہا ہوں کہ آیا مختلف قسم کی ویڈیوز کے لیے علیحدہ سب فورم بنائے جائیں یا فورم میں ایک علیحدہ ویڈیوز کا پیج شامل کیا جائے۔ ویڈیو سیکشن کی مثال اس ربط پر موجود ہے۔
 
تعبیر

محفلین
شکریہ نبیل

ویڈیو سیکشن ابھی تو سنسان ہی ہے ۔ بعد میں زیادہ ویڈیوز ہونے کے بعد الگ الگ فارمز بنا دیجیے گا ۔

ویسے اس سیکشن کو بنا کر میرے ساتھ عجیب سا ہو گیا ہے کچھ :roll: جب تصاویر والے سیکشن مین جانا ہو تو ویڈیو کلک ہو جاتا ہے اور ویڈیوز کے وقت تصاویر :roll:
 
تعبیر، آپ نے میری پوسٹ میں علیحدہ ویڈیو سیکشن کا ربط دیکھا ہے؟ اس قسم کے سیکشن کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے کچھ فورمز کے نام تبدیل کیے ہیں اور کچھ نئی فورمز شامل کی ہیں۔

ناموں کی تبدیلی

سوال آپ کے جواب ہمارے کا نام بدل کر آئی ٹی کے سوال و جواب کر دیا گیا ہے۔
سائنس اور ہماری زندگی کا نام بدل کر سائنس کی دنیا کر دیا گیا ہے۔
تاریخ اور فلسفہ کا نام بدل کر تاریخ کا مطالعہ کر دیا گیا ہے۔

نئے زمرہ جات

اب تک صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے حالات زندگی بھی اسلامی تعلیمات کے زمرے میں پوسٹ کیے جاتے رہے ہیں۔ اب میں نے اس مقصد کے لیے تاریخ کا مطالعہ کی ذیل میں تاریخ اسلام کے نام سے ایک فورم سیٹ اپ کر دی ہے۔ باقی منتظمین سے درخواست ہے کہ اب تک اس طرح کے پوسٹ کیے گئے مراسلات کو بھی اسی زمرے میں منتقل کر دیں۔

ایک فورم ایڈمن زون کے نام سے سیٹ اپ کر دی گئی جہاں ویب سائٹس کے انتظام و انصرام پر معلومات کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔

ایک فورم خواتین کارنر سیٹ اپ کر دی گئی ہے جہاں صرف خواتین ممبران پوسٹ کرنے کی مجاز ہیں۔ :)
انگریزی سیکشن میں ایک نیا فورم Games Corner سیٹ اپ کر دیا گیا ہے۔

فورم کی ترتیب میں تبدیلی

لینکس کا ترجمہ فورم کو لینکس کارنر کی ذیلی فورم بنا دیا گیا ہے۔
اردو نستعلیق فونٹ پراجیکٹ فورم کو ٹائپوگرافی اور خطاطی فورم کی ذیلی فورم بنا دیا گیا ہے۔

نئی فورمز کے لیے آئیڈیاز

میرا ارادہ ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زمرہ میں ایک فورم بلاگنگ پر بھی سیٹ اپ کر دی جائے جہاں بلاگ سیٹ اپ کرنے اور اس کی ادارت کرنے کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں میں ایک فورم روز مرہ کے معمولات سے کے عنوان سے بھی سیٹ اپ کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ اس فورم پر آپ اپنے روزمرہ کے معمول میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں بتا سکیں گے۔ یہ آئیڈیا کچھ کچھ بلاگنگ سے ملتا جلتا ہے لیکن جو لوگ علیحدہ سے بلاگ نہیں لکھتے ان کے لیے یہ زمرہ کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زمرہ میں ایک سیکشن کمپیوٹر سوفٹویر اور ہارڈویر ٹپس اینڈ ٹرکس کا بھی ہونا چاہیے جہاں ٹیوٹوریل کی فارمیٹ کے ہٹ کر مختصر اور کارآمد ٹپس شئیر کیے جا سکیں۔

مجھے اس سلسلے میں آپ کی تجاویز اور آراء کا انتظار رہے گا۔
 
میرا ارادہ ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زمرہ میں ایک فورم بلاگنگ پر بھی سیٹ اپ کر دی جائے جہاں بلاگ سیٹ اپ کرنے اور اس کی ادارت کرنے کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں میں ایک فورم روز مرہ کے معمولات سے کے عنوان سے بھی سیٹ اپ کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ اس فورم پر آپ اپنے روزمرہ کے معمول میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں بتا سکیں گے۔ یہ آئیڈیا کچھ کچھ بلاگنگ سے ملتا جلتا ہے لیکن جو لوگ علیحدہ سے بلاگ نہیں لکھتے ان کے لیے یہ زمرہ کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔

:thumb:
میں ان دونوں تجاویز کی (پُرزور) حمایت کرتا ہوں۔
 
Top