فورم پر تبدیلی کا نیا پراسیس

نبیل

تکنیکی معاون
عام طور میں ہر ویک اینڈ پر فورم میں کوئی نہ کوئی چھوٹی موٹی فیچر شامل کرتا رہا ہوں۔ ایک مسئلہ جو مجھے در پیش رہا ہے وہ ان تبدیلیوں کا ٹریک رکھنا ہے۔ جب سے زکریا نے بھی فورم پر ہاتھ صاف کرنا شروع کیا ہے تو یہ کام اور بھی مشکل ہو گیا ہے۔ اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل میں فورم اور اسکے بعد دوسرے پراجیکٹس کے لیے version management کا استعمال کیا جائے۔ یہ بہت اچھی چیز ہے اور اس کا بہت ثواب ملتا ہے۔ بس پہلے کچھ سیکھنا پڑے گا۔ اس لیے دوستو پہلے کچھ وقت اس ورژن منیجمنٹ کے پراسس کو اسٹیبلش ہونے میں لگے گا۔ اس کے بعد ہی مزید تبدیلیوں کا کام آگے بڑھے گا۔ :chalo:
 

اجنبی

محفلین
ثواب کے ساتھ ساتھ کچھ گناہ کا بندوبست بھی ہونا چاہیے تاکہ کائنات میں توازن برقرار رہے :lol:
 

سیفی

محفلین
قدیر احمد میاں۔۔۔۔

توازن کی کیا بات ہے۔۔۔۔مجھےتو لگتا ہے کہ دنیا میں گناہوں کا پلڑا بھاری ہے۔۔۔۔۔۔اب اس میں اور کیا وزن ڈالیں۔۔۔۔۔
 
نبیل بھائی آپ قدیر کی باتوں کو قطع نظر کرے ہوئے آپنے ثواب کے حصول پر قائم رہیں۔ گناہوں کا پلڑا برابر کرنے والے بہت ہیں۔
 
Top