فورم پر سائنسی مواد!

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے ابھی اندازہ نہیں ہے کہ اس فورم پر سائنسی مضامین سے دلچسپی رکھنے والے کتنے لوگ موجود ہیں۔ ہمارے دوست عتیق نے ریاضی سے متعلق مواد اکٹھا کرنے کے لیے یہ ویب سائٹ ترتیب دی ہے۔ اس سے میرے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوا ہے کہ اگر کوئی چاہے تو اس فورم پر اس نوعیت کا مواد کیسے پیش کر سکتا ہے۔ انٹرنیٹ پر مختصر تلاش کے نتیجے میں مجھے یہ روابط ملے ہیں۔

1- LatexRender

یہ PHP پروگراموں میں LATEX سٹیٹمنٹس سے جف امیج جنریٹ کرنے کی سکرپٹ ہے

2- Math BBCode

اوپر والی سکرپٹ کے برعکس اس میں LATEX سٹیٹمنٹس سے MathML کوڈ جنریٹ ہوتا ہے۔

ابھی میں اس سمت میں کوئی کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا لیکن اگر کوئی دوست اس سلسلے میں تجربات کرکے ہماری مدد کرنا چاہتے ہوں تو بہت خوشی کی بات ہوگی۔
 
زیک

مسافر
میں اس سلسلے میں کچھ تجربات کروں گا کیونکہ میں نے اپنے بلاگ پر بھی LaTeX to MathML کا انتظام کیا ہوا ہے۔

تصویری اردو کو رد کرنے کے بعد ہم تصویری ریاضی استعمال کرتے ہوئے اچھے نہیں لگتے۔
 
جیسبادی

محفلین
اس کا w3c پر اچھا ریفرینس ہے۔ اس کے مطابق اوپن آفس بھی کام کرے گا۔ اگر آپ کو TeX سے واقفیت ہے تو سب سے بہتر چیز itex2mml لگ رہا ہے۔
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے فائرفاکس اس کو سہارا دیتا (سپورٹ کرتا) ہے، صرف فونٹ نصب کرنے ہوتے ہیں۔ مثلاً
 
جیسبادی

محفلین
نبیل نے کہا:
مجھے ابھی اندازہ نہیں ہے کہ اس فورم پر سائنسی مضامین سے دلچسپی رکھنے والے کتنے لوگ موجود ہیں۔ ہمارے دوست عتیق نے ریاضی سے متعلق مواد اکٹھا کرنے کے لیے یہ ویب سائٹ ترتیب دی ہے۔ اس سے میرے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوا ہے کہ اگر کوئی چاہے تو اس فورم پر اس نوعیت کا مواد کیسے پیش کر سکتا ہے۔ انٹرنیٹ پر مختصر تلاش کے نتیجے میں مجھے یہ روابط ملے ہیں۔

1- LatexRender

یہ PHP پروگراموں میں LATEX سٹیٹمنٹس سے جف امیج جنریٹ کرنے کی سکرپٹ ہے

2- Math BBCode

اوپر والی سکرپٹ کے برعکس اس میں LATEX سٹیٹمنٹس سے MathML کوڈ جنریٹ ہوتا ہے۔

ابھی میں اس سمت میں کوئی کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا لیکن اگر کوئی دوست اس سلسلے میں تجربات کرکے ہماری مدد کرنا چاہتے ہوں تو بہت خوشی کی بات ہوگی۔

کیا پاکستان میں فلیش کے بغیر کوئی سائٹ بنانا جرم سمجھا جاتا ہے؟ یہاں تو جن سائٹ پر کام کا کوئی مواد نہ ہو وہ ہی فلیش کا استعمال کرتے ہیں۔ عتیق برا نہ منانا، ایک عام بات کر رہا ہوں۔ اس کا تزکرہ میں غالباً پہلے بھی کر چکا ہوں، شاید کسی اور فورم پر۔

نبیل اس ٹیکسٹ باکس کو بڑا کرو، لکھنا مشکال ہے، دائیں بائیں کھسک کر دیکھنا پڑتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی نے کہا:
اس کا w3c پر اچھا ریفرینس ہے۔ اس کے مطابق اوپن آفس بھی کام کرے گا۔ اگر آپ کو TeX سے واقفیت ہے تو سب سے بہتر چیز itex2mml لگ رہا ہے۔
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے فائرفاکس اس کو سہارا دیتا (سپورٹ کرتا) ہے، صرف فونٹ نصب کرنے ہوتے ہیں۔ مثلاً

یہ تو ایکسپلورر پر بھی صحیح دکھائی دے رہا ہے، وہ بھی کسی پلگ ان کو انسٹال کیے بغیر۔ کچھ عرصہ پہلے تک تو Math Player انسٹال کرنا پڑتا تھا اس مقصد کے لیے۔

نبیل اس ٹیکسٹ باکس کو بڑا کرو، لکھنا مشکال ہے، دائیں بائیں کھسک کر دیکھنا پڑتا ہے۔

جیسبادی، پہلے تو آپ کا شکریہ کہ آپ ہماری سستی کے باوجود صبروتحمل سے کام لیتے ہیں۔ میں وقت ملتے ہی پوسٹ پیج پر ٹیکسٹ باکس کے سائز میں تبدیلی کر دوں گا۔
 
جیسبادی

محفلین
میں نے ایکسپلورر xp پر آج کوشش کی تو اسے تو mathML پلگ اِن کی ضرورت پڑ رہی تھی۔ خیر میں نے لادا نہیں۔ صحیح چلتا ہو گا۔ باقی لوگ بھی آزما کر دیکھیں۔ فائرفاکس کا تو خیر اس سلسلے میں جواب نہیں۔
 
زیک

مسافر
میں itex2mml ہی استعمال کرتا ہوں اپنے بلاگ پر۔ مگر یہ کام اتنا آسان نہیں ہے۔ MathML کے لئے ویب صفحے کو application/xhtml+mathml کے طور پر سرو کرنا پڑتا ہے نہ کہ text/html جو کہ معمول ہے۔ پھر صفحہ valid XHTML 1.1 + MathML ہونا چاہیئے۔ کوئی رکن بھی کچھ لکھ کر صفحے کو invalid کر سکتا ہے۔ اسی لئے میرے بلاگ پر تبصرے بھی validity کے لئے چیک کئے جاتے ہیں۔

انٹرنیٹ ایکسپلورر پر یقیناً MathPlayer Plugin کی ضرورت پڑتی ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت محفل کے صفحے HTML 4.0 ہیں نہ کہ XHTML 1.1۔
 
الف عین

لائبریرین
جیسبادی نے کہا:
اس کا w3c پر اچھا ریفرینس ہے۔ اس کے مطابق اوپن آفس بھی کام کرے گا۔ اگر آپ کو TeX سے واقفیت ہے تو سب سے بہتر چیز itex2mml لگ رہا ہے۔
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے فائرفاکس اس کو سہارا دیتا (سپورٹ کرتا) ہے، صرف فونٹ نصب کرنے ہوتے ہیں۔ مثلاً
جیس آپک کےلنک پر تو تصویری مساوات ہیں، اور جو تحریری ہیں، ان میں حساب کا کوئی خاص استعمال نہیں ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، ذرا ماؤس سے کھینچ کر دیکھیں، یہ مساوات تحریری شکل میں ہی ہے۔ بلاک ڈائیاگرام البتہ تصویر ہی ہے۔
 
جیسبادی

محفلین
اعجاز، آپ فائرفاکس میں دیکھو، یہ آپ کو کچھ فونٹ نصب کرنے کو کہے گا، پھر ریاضی صحیح نظر آئے گا۔ لینکس میں بھی صحیح چلتا ہے، البتہ یہ ایک فونٹ کو نصب کرنے کا ہر بار کہتا ہے جبکہ میں نے اپنی دانست میں سارے فونٹ نصب کیے ہوئے ہیں۔
 
Top