فورم کا ترجمہ

جہانزیب

محفلین
نبیل بھائی جیسے آپ نے کہا تھا اردو وکی پر lang_main کی فائل کو مشورے کےلئے رکھیں گے تو ھم اس فورم میں کیوں نا رکھ دیں اور اس سے مختلف ٹرم کے بارے میں رائے لے لیں اگر آپ کہیں تو اس کا مضمون کو شروع کر دیتا ہوں ۔۔۔ اور جو میں نے ترجمہ کیا ہوا ہے اس میں میرے خیال میں lang_admin میں بہت ترامیم کی ضرورت ہے۔۔۔
ایک ٹسٹ فورم بنایا ہے رات کو آپ اسے دیکھ لیں دونوں ترجموں کو ملا کر جس پر سب متفق ہوں ایک نئی فائل بنا کر کے ہم اردو ترجمہ کو phpbb کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں اور مستقبل میں جن کو ضرورت ہو وہ وہاں سے ڈاؤن لوڈ کر لیں اور اسطرح جتنے بھی اردو میں بورڈ بنیں گے ان میں زبان کے حساب سے یکسانیت ہو گی اور ارکان میں ایک طرح کی ٹرم کے عادی ہو جائیں گے؟
خیر ٹسٹ بورڈ کا پتہ یہ ہے http://members.lycos.co.uk/urdujahan/majlis/
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویری گڈ

جہانزیب، تم بہت اچھا کام کر رہے ہو اور تمہارا ٹیسٹ فورم بھی بہت اچھا لگ رہا ہے۔ جہاں تکlang_main.php کے مشترکہ پروف کا تعلق ہے، مجھے ابھی تک یہ سمجھ نہیں آرہی کہ کس طور پر موجودہ ترجمہ پوسٹ کروں۔ پوری lang_main.php فائل ایک مرتبہ پوسٹ کرنا میری دانست میں زیادہ فائدہ مند نہیں ہو گا۔ میں کوئی طریقہ ڈھونڈ رہا تھا کہ کسی طرح اس فائل کا ڈیٹا ٹیبولر فارم میں دکھا سکوں۔ اگر ایسا ممکن نہ ہوا تو ناچار ویسے ہی پوسٹ کرنا پڑے گا۔

وکی کا یہ فائدہ ہے کہ لوگ وہاں ایڈٹ بھی کر سکیں گے۔ جہاں تک دوسری اردو فورمز بنانے کا تعلق ہے اس کے لیے ایک آفیشل اردو ترجمہ کی ضرورت ہے۔ جیسے ہی ہم لوگ ایک ترجمے پر متفق ہو جائیں گے ویسے ہی یہ فائلیں phpBB کی آفیشل سائٹ پر مناسب کریڈٹس کے ساتھ پوسٹ کر دی جائے گی۔ وہاں سے جو چاہے گا اردو کا لینگویج پیک ڈاؤنلوڈ کرسکے گا۔

ویسے بھی میرا ارادہ ہے کہ جب یہ فورم کم و بیش صحیح طور پر چلنے لگے گی تو میں علیحدہ سے ایک اردو فورم سیٹ اپ کرنے کا ٹیوٹوریل پوسٹ کروں گا جس میں ہمارے اپنے تجربات کا نچوڑ ہو گا۔ میں یقینا چاہوں گا انٹرنیٹ پر زیادہ سے زیادہ اردو ویب سائٹس اور فورمز بنیں۔ شاید مستقبل میں کوئی ہمارا نام اسی بنا پر اچھے انداز میں یاد رکھے۔

بائی دا وے میں نے ڈیٹابیس میں کچھ ردو بدل کیا ہے۔ ذرا “جہانزیب“ کے نام سے لاگ ان ہو کر دیکھو اور بتاؤ کہ ٹھیک ہوا کہ نہیں۔
 
Top