فورم کا فونٹ بہت چھوٹا ہے، 10 منٹ سے زیادہ رکنا بہت مشکل ہے فورم پر

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ابو یزید

محفلین
کون سا فتویٰ لگایا ہے میں نے؟؟ ناچ گانے کی مخالفت کی ہے اس لیے؟؟ میں نے بھی تو وہ ہی بات کی ہے جو ہمارے پیارے نبیﷺ نے کی ۔۔۔ اس فورم پر پہلا دن ہے میرا۔ اس دنیا میں نہیں ۔ آپ تو اس طرح سیخ پا ہو گئے ہیں جیسے میں نے آپ کو کوءی گالی دے دی ہو۔۔
 

ساجد

محفلین
جی میں تعارف کروانا چاہتا تھا مگر مجھے تعارف کا زمرہ نہیں ملا۔۔
خدمات کہ فونٹ بڑا یا کلر وغیرہ تبدیلی کے لئے۔ لیکن ٹھیک سے فورم کو دیکھا تو ایک چھوٹا سا اختلاف بھی ہے :?
جی دیکھا ہے فورم بہت زبر دست ہے۔ لیکن انٹرٹینمنٹ میں جو گانوں کا سلسلہ ہے وہ پسند نہیں آیا۔ کیونکہ گانے سننا حرام ہے اور پھر برائی کو روکنا چاہئے نہ کہ اسے مزید پھیلایا جائے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں سیدھی راہ پر چلائے ۔
آمین۔
سب سے پہلے تو خوش آمدید۔
تعارف نہ سہی انٹر ٹینمنٹ ہی سہی۔ امید ہے باقاعدگی سے تشریف لاتے رہیں گے۔
 

ابو یزید

محفلین
آخری تو آخری صحیح بھائی۔۔۔
صرف اس لئے آخری کہ میں نے نبیﷺ کا پیغام آپ تک پہنچایا؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
کون سا فتویٰ لگایا ہے میں نے؟؟ ناچ گانے کی مخالفت کی ہے اس لیے؟؟ میں نے بھی تو وہ ہی بات کی ہے جو ہمارے پیارے نبیﷺ نے کی ۔۔۔ اس فورم پر پہلا دن ہے میرا۔ اس دنیا میں نہیں ۔ آپ تو اس طرح سیخ پا ہو گئے ہیں جیسے میں نے آپ کو کوءی گالی دے دی ہو۔۔

بھائی سیخ پا تو آپ ہو رہے ہیں، بات کرنے کی تمیز تک کھو رہے ہیں۔

کیا آپ نے ہمارے پیارے نبیﷺ سے یہی سیکھا ہے کہ گفتگو ایسے کرتے ہیں؟

آپ سے بڑے ادب سے درخواست کی تھی کہ اپنا تعارف دیں۔ اردو محفل بہت بڑی ہے، چند دن گھومیں پھریں، محفل کا مزاج سمجھیں پھر بات کریں لیکن آپ تو آتے ہی محفل کو ہائی جیک کرنا چاہ رہے ہیں۔

ذرا تحمل اور صبر سے کام لیں۔ ہم بھی یہیں ہیں اور آپ بھی یہیں رہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top