معذرت کی کیا ضرورت ہے، کسی چیز کو پسند یا نا پسند کرنا آپ کا حق ہے۔ لیکن کیا خیال ہے اس پر محفل کے ارکان سے مشورہ کے لیے پولنگ کر لیں ؟معذرت چاہتا ہوں مجھے آپ کی بتائی ہوئی سائٹ کا فونٹ اردو کے لیے بالکل پسند نہیں آیا۔
میں نے استعمال کیے ہیں لیکن پسند نہیں آیا۔آپ چاہیں تو یہاں پر فراہم کیے گئے متبادل سٹائل استعمال کر سکتے ہیں جن میں نفیس ویب نسخ یا پاک نستعلیق فونٹ استعمال کیے گئے ہیں
کیسے مقرر کر سکتے ہیں ؟اگر آپ فائرفاکس براؤزر استعمال کرتے ہیں تو آپ ویب سائٹ کے لیے اپنی پسند کا فونٹ خود بھی مقرر کر سکتے ہیں۔
شائید میرے کمپیوٹر میں کچھ مختلف ہے آپ لوگوں کی نسبت۔ مجھے آپ لوگوں کو اسکا سکرین شاٹ بھیجنا چاہیے۔ کیا مجھے اس فورم پر کوئی فائل اپلوڈ کرنے کے اختیارات ہیں ؟لیکن ایک پاکستانی۔۔ اس لنک پر جو ہماری ویب ہے، اس کا تو کوئی فانٹ ہے ہی نہیں!! یہ تو محض ٹائمس نیو رومن نظر آ رہا ہے، نہ کوئی فانٹ ڈاؤن لوڈ کا لنک ہے۔
مانا کہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ بہت واہیات فانٹ ہے، لیکن نفیس ویب نسخ تو اچھا ہے، اس میں کیا قباحت ہے۔ ہماری ویب سے تو کئی گنا بہتر ہے۔
اور اگر اس ویب سائٹ پر کوئی فانٹ امبیڈنغ تکنیک استعمال کی گئی ہے تو ان لوگوں کو چاہئے اتھا کہ انٹر نیٹ اکسپلورر کے علاوہ دوسرے براؤزرس استعمال کرنے والوں کو فانٹ دؤن لوڈ کرنے کی ہدایت دیں۔ ایسا کوئی ربط نہیں ہے۔