فورم کی پوسٹس کی املا کی پڑتال

نبیل

تکنیکی معاون
یہ ایک بالکل الگ پراجیکٹ کی تجویز نہیں بلکہ اسی فورم میں بہتری کی ایک تجویز ہے۔

اب جبکہ ہمارے پاس اردو کے ذخیرہ الفاظ کی ایک معقول تعداد موجود ہے تو اسے دوسرے پراجیکٹس میں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ محفل فورم کی پوسٹس کی املا کی پڑتال کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ phpbb میں سپیلنگ چیک کرنےکے ایک سے زائد موڈ موجود ہیں۔ ان میں کسی ایک کو تحقیق کے بعد اردو املا کی پڑتال کے لیے قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے۔

ذیل میں ایسے چند سپیل چیکرز کے روابط ہیں:

SpellingCow Spell Checker
phpbb SpellCheck
phpSpell
 

دوست

محفلین
جی یہ ضرور ہونا چاہیے۔
بات چلی ہے تو اردو یوٹیلٹی جو راجہ بھائی نے بنائی ہے شاید ڈاٹ نیٹ‌وغیرہ میں‌ ہے۔میرے پاس تو نہیں چلی۔ آپ کے پاس چلتی ہے تو وقتًا فوقتًا مجھے اس سے الفاظ نکال کر بھیجتے رہا کیجیے میں ان پر نظر ثانی کرکے لوٹا دیا کروں گا جسے پھر اصل فائل میں محفوظ باآسانی کیا جاسکے گا اس طرح یہ فائل بھی تازہ ہوتی رہے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، میرے خیال میں پہلے موجودہ ذخیرہ الفاظ پر اگلے مرحلے کا کام شروع ہوجانا چاہیے جس میں الفاظ کی درجہ بندی کی جائے گی اور مترادفات کی تدوین ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ایک ورک فلو بھی ڈیویلپ کرنے کی ضرورت ہے کہ اس ذخیرہ الفاظ کو مرکزی طور پر بہتر کرنے اور بڑھانے پر کام ممکن ہو۔

مجھے وقت ملا تو میں راجہ کے پوسٹ کیے ہوئے سورس کوڈ کو بنیاد بنا کر ایک ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن لکھنے کی کوشش کروں گا جس سے یہ کام آسان ہوجائے۔
 

دوست

محفلین
جی ہونا تو چاہیے۔ یہ کام تھوڑا مشکل ہے مجھے تو لگتا ہے فیروز الغات کھولنا پڑے گی۔
 
Top