فورم کے بارے میں معلومات درکار ہیں۔

السلام علیکم۔
جیسا کہ میں نے اپنے تعارف میں بتایا کہ میں سکول ٹیچر ہوں اور سکول کی ویب سائیٹ بمعہ فورم چلانے کا کام حال ہی میں مجھے سونپا گیا ہے۔
میرے سکول کا فورم ایس ایم ایف کا سکرپٹ ہے جو کافی مشکل ہے اور اسکی شکل و صورت بھی اتنی خاص نہیں۔ اس میں جو بات سب سے اچھی ہے وہ صرف یہ ہے کہ فورم کا سکرپٹ فری ہے۔
میں نے یہ اردو محفل کا فورم دیکھا، اسکی ڈیزائنگ بہت اچھی اور خوبصورت ہے۔ اردو لکھنا بھی انتہائی آسان اور فونٹ بھی بہت زبردست ہے۔ اگر مجھے اپنے سکول کے فورم کو ایسا بنانا ہو تو اسکے لیے مجھے کیا کرنا ہوگا؟ اور یہ کونسا سکرپٹ ہے جو آپ استعمال کر رہے ہیں؟
 
محمد تابش صدیقی بھائی اس فورم پر منتظم کے فرائض انجام دیتے ہیں ۔وہ ہی آپ کی اس سلسلے میں مدد کر سکتے ہیں ۔
 
وعلیکم السلام! محفل میں زین فورو زیر استعمال ہے۔ اس کا نیا نسخہ جاری کیا جا چکا ہے جس پر ابھی محفل کو منتقل نہیں کیا گیا ہے کیونکہ نئے نسخے کا نئے سرے سے ترجمہ کرنا پڑے گا جس کے لیے فی الحال ہمارے پاس وقت نہیں۔ زین فورو مفت نہیں، اس کے ایک لائسنس کی موجودہ قیمت 160 امریکی ڈالر ہے۔ ایس ایف ایم اور دیگر کئی مفت فورم سافٹوئر موجود ہیں جس کی بے شمار تھیمیں دستیاب ہیں جو فورم کی شکل و صورت بدل کر رکھ دیں گی۔ :) :) :)
 
جواب دینے کا شکریہ۔
ہمارا سکول اس وقت 160 امریکی ڈالر خریدنے کی پوزیشن میں نہیں۔
کیا آپ ایس ایم ایف کے علاوہ کوئی اور فورم بتا سکتے ہیں جو فری ہو؟
ایک مائی بی بی ہے۔۔۔ اسکے بارے میں آپکی کیا رائے ہے؟
ایک وی بلٹن کے نام سے ہے۔ مگر میرے خیال سے وہ بھی فری نہیں؟؟
 
Comparison of Internet forum software - Wikipedia :) :) :)
 
Top