فوری جواب اور فوری تدوین کے لیے فل ایڈیٹر!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آپ کی سہولت کے لیے اب فوری جواب اور فوری تدوین میں مکمل آپشنز کے ساتھ ایڈیٹر دستیاب ہے۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ سہولت پسند آئے گی۔
والسلام
 

مکی

معطل
کیا اس سے صفحہ لوڈ ہونے میں تاخیر نہیں ہوگی خاص کر جبکہ ہم ابھی تک ڈائلپ سے آگے نہیں جا پائے..!!
 

نبیل

تکنیکی معاون
مکی بھائی، اصولی طور پر تو ایک مرتبہ ڈاؤنلوڈ‌ کیے گئے امیجز cache ہو جانے چاہییں اور انہیں دوبارہ ڈاؤنلوڈ‌ کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ لیکن دیکھنے میں یہ آ رہا ہے کہ کچھ مواد ہر پیج کے ساتھ ہر مرتبہ ڈاؤنلوڈ ہو رہا ہے۔ میں اس کا حل تلاش کر رہا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے فی الوقت امیجز کو cache کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ملا ہے۔ میں نے فی الحال موڈ منیجر کی سیٹنگ تبدیل کی ہے جس کے بعد اس میں موڈ امیجز کی لسٹ کی جگہ صرف ٹیکسٹ ظاہر ہوں گے۔ اس سے پیج لوڈنگ کی رفتار کچھ بہتر ہو جانی چاہیے۔
 
نبیل بھائی کیا ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ ہر یوزر اپنی مرضی کے مطابق فوری جواب کے خانے کے تدوین کر سکے۔ جس کے پاس ڈائل اپ ہے وہ صرف کچھ آپشن رکھے اور جس کے پاس ڈی ایس ایل یا ایسا ہی نیٹ ہے وہ فل وریژن کا انتخاب کر سکے۔
والسلام :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
فی الحال تو ایسا ممکن نہیں ہے۔ اگر فل ایڈیٹر کی وجہ سے پیج لوڈنگ کے سلو ہونے کا مسئلہ پیش‌ آ رہا ہے تو اس آپشن کو نکالا بھی جا سکتا ہے۔
 

mujeeb mansoor

محفلین
منتظم اعلی صاحب صارفین کو یہ سھولت مہیاکرنے پر آپ کا بہت بہت شکریہ اور آپ کو اس اقدام پر مبارک ہو
 

شہزاد وحید

محفلین
نبیل بھائی، یہ جو آرکیڈ کے ساتھ، دو مرتبہ "نئے پیغامات" ظاہر ہوتا ہے، میرے خیال سے، ان میں سے ایک کا نام کچھ اور ہونا چاہیئے یا پھر ایک کی ضرورت ہی نہیں۔
 
Top