فوری جواب کے لیے اضافی کنٹرول!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ فوری جواب کی سہولت پوسٹ‌ پیج پر جائے بغیر ایک نسبتاً سادہ ایڈیٹر استعمال کرکے کسی پوسٹ‌ کا جواب پوسٹ کرنے کے لیے ہے۔ اگر آپ ٹیکسٹ فارمیٹنگ اور سمائلیز استعمال کرنا چاہتے ہوں تو آپ اضافی اختیارات پر کلک کرکے پوسٹ پیج پر آ کر ان سہولیات کا استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن چونکہ میں کافی سست اور کاہل واقع ہوا ہوں اور ہر مرتبہ پوسٹ پیج پر جانا مجھ پر بار گزرتا ہے، اس لیے میں نے اپنی سہولت کے لیے فوری جواب کے ایڈیٹر میں بھی فارمیٹنگ کے کنٹرولز اور سمائلیز شامل کر دی ہیں۔ :grin:

والسلام
 
وعلیکم السلام۔۔۔۔۔۔
واہ نبیل بھیا واہ۔۔۔۔۔ آپ کے ساتھ ساتھ ہمارا فائدہ بھی ہوگیا ورنہ لمبا کام کرنا پڑتا تھا۔۔۔ :)
بہت بہت شکریہ!
 

فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ نبیل صاحب! اچھا اضافہ ہے۔
(ان اضافی اختیارات کے باعث آج پہلی مرتبہ میں "فوری جواب" کا ایڈیٹر استعمال کر کے آپ کی پوسٹ کا جواب دے رہا ہوں:))
 

ساجد

محفلین
بہت خوب۔ چونکہ میرے پاس براڈ بینڈ نہیں ہے اس لئیے مجھے ایک نیا صفحہ کھولنے سے نجات مل گئی۔:)
 

الف عین

لائبریرین
ابھی مشاہدہہ کیا ہے میں نے۔ اسی باعث کل ابو حنیفہ والی کتاب میں رحمت اللہ علیہ کی علامت اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں ڈب۔ے پیدا کر رہی تھی تو چھوڑ ہی دیا تھا۔ اب میں نفیس ویب نسخ لگا سکتا ہوں یہاں بھی۔ شکریہ نبیل۔
یہ فارمیٹنگ محض ٹیسٹ کرنے کے لئے،
 

نبیل

تکنیکی معاون
شوبی، میں ایک امیج اپلوڈنگ کی سہولت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں لیکن یہ سہولت بھی صرف موڈریٹرز اور پراجیکٹ پر کام کرنے والوں کے لیے مخصوص ہوگی۔ جب تک امیج اپلوڈنگ کی کوئی علیحدہ سہولت نہیں شامل کی جاتی، اس وقت تک تم تصاویر بطور اٹیچمنٹ پوسٹ کر سکتے ہو۔
 
Top