فونٹ فورج کا بطور پائتھون موڈیول کے استعمال!

نبیل

تکنیکی معاون
ہم نے اردو ویب پر فونٹ سازی کے مختلف پراجیکٹس کے دوران اپنی آسانی کی خاطر کئی ٹول ڈیویلپ کیے ہیں جن کے ذریعے فونٹ سازی کے مختلف مراحل میں فونٹ ڈیویلوپرز کے کام میں نمایاں بہتری آتی ہے۔ ہم نے جہاں اس مقصد کے لیے سی شارپ اور وی بی ڈاٹ نیٹ میں پروگرام لکھے ہیں وہاں پائتھون کی ٹی ٹی ایکس لائبریری کا بھی استعمال کیا ہے۔ ٹی ٹی ایکس لائبریری کے ذریعے اوپن ٹائپ فونٹس پر مختلف آپریشنز کرنا ممکن ہے۔ ہم نے ٹی ٹی ایکس لائبریری کے ذریعے مختلف فونٹس کو مرج کرنے اور ان میں گلفس کو سورٹ کرنے کا کام کیا ہے۔ ٹی ٹی ایکس لائبریری کی اپنی کچھ لمیٹیشنز ہیں جن کے باعث اس لائبریری کو فونٹ سازی کے ورک فلو میں زیادہ بہتر طور پر انٹگریٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔ مجھے حال ہی میں علم ہوا ہے کہ فونٹ ڈیویلپمنٹ کے مشہور سوفٹویر فونٹ فورج کو بطور ایک پائتھون موڈیول کے کمپائل کرنا بھی ممکن ہے۔ اس طرح فونٹ فورج کی بیشتر فنکشنیلیٹی کو پائتھون سکرپٹس میں استعمال کرنا بھی ممکن ہو جاتا ہے۔ خود فونٹ فورج کے اندر سے بھی مختلف ٹاسک کی آٹومیشن کے لیے پائتھون سکرپٹس کا استعمال ممکن ہے۔ میرے ذہن میں پائتھون کے فونٹ فورج ماڈیول کے چند استعمال آتے ہیں۔ ایک آئیڈیا تو یہی ہے کہ ترسیمہ جات کی فائل کو پڑھ کر جو ایس وی جی فائلیں جنریٹ‌ کی جاتی ہیں، انہیں ایک پائتھون سکرپٹ کے ذریعے ایک فونٹ میں امپورٹ کر لیا جائے۔ میں اس آئیڈیا پر کام کرنا چاہتا تھا لیکن ابھی تک میں ونڈوز یا لینکس پر فونٹ فورج کو ہی سیٹ اپ نہیں کر پایا ہوں۔ میں اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔ اگر فونٹ فورج کو واقعی بطور پائتھون ماڈیول کے استعمال کرنے میں کامیابی ہو جاتی ہے تو میرے خیال میں یہ فونٹ ڈیویلپمنٹ کے لیے کافی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
واقعی یہ اچھی پیش رفت ہوسکتی ہے۔ آپ لینکس کے سلسلے میں‌ اوبنٹو ہارڈی کو زحمت دے کر دیکھیں امید ہے مایوس نہیں‌کرے گا۔
 
میری فیڈورا 12 مشین میں‌تو فونٹ فورج انتہائی آسانی سے نصب ہو گیا ہے۔ غالباً نبیل بھائی کے ساتھ پراکسی کا ہی مسئلہ ہے جس نے سارے کام روک رکھے ہیں۔
 
Top