نفیس نستعلیق کا جو نسخہ سی ایل ای (گزشتہ کرلپ) کی ویب سائٹ پر پڑا ہے، اس کے نام کے ساتھ ایک مسئلہ ہے۔ لینکس مشین پر یہ صرف "نفیس" کے نام سے آتا ہے۔ وجہ شاید یہ کہ اس کی پراپرٹیز میں Preferred Family کی قدر صرف "نفیس" ہے۔ ایک اور سٹرنگ Compatible Full کی بھی یہی قدر ہے۔ اگرچہ اس کا کوئی ایسا اثر پڑتے میں نے نہیں دیکھا۔ ابنٹو کی ریپازیٹری میں موجود نفیس ویب نسخ بھی غالباً یہی نسخہ ہے۔ فیڈورا کی ریپازیٹری میں نفیس فانٹس کے جو نسخے ہیں، ان میں کسی نیک انسان نے پریفرڈ فیملی کی قدریں درست کر دی تھیں تو وہاں سب ٹھیک چل رہا ہے۔ گزارش ہے کہ اس فانٹ کا اگلا جو نسخہ تیار کیا جائے، اس میں اس بات کا خیال رکھا جائے۔
عارف کریم، آپ نے غالباً ترسیموں والے فانٹ کو سی ایل ای کی ویب سائٹ پر پڑے نفیس نستعلیق کے ساتھ ہی مرج کیا ہو گا۔ اس وجہ سے یہ بھی صرف نفیس کے نام سے آ رہا ہے۔ اس کی پریفرڈ فیملی والی قدر کو درست کر دیں۔
میں نے 2009ء میں کرلپ والوں کو اس نام والے مسئلے سے آگاہ تو کیا تھا اور انہوں نے تسلی بھی کروائی تھی کہ اس کو حل کیا جائے گا۔ لیکن ابھی تک انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر پڑے نسخے میں یہ تبدیلی نہیں کی۔ شاید دیگر مصروفیات کے بیچ یہ کام بھول گئے ہوں گے۔