فونٹ میں تبدیلی کے سلسلے میں گزارش

دوست

محفلین
اعجاز صاحب کہیں کاپی رائٹ والے نہ آدھمکیں۔
آپ اردو ترسیمے اور میں انگریزی ترسیموں کی تبدیلی کی سرعام بات کررہے ہیں یہاں۔
روز کسی فونٹ کا حشر کرنے کی بات ہورہی ہوتی ہے۔
یہ یہاں اور کوئی ماہر فونٹیات نہیں۔کوئی مشورہ ہی دے دے اس ضمن میں۔
اور حجازی صاحب بھی جانے کہاں رہ گئے!!!!!!!!
ویسے فونٹ کو خط کہتےہیں اردو میں مگر اصل خط کی وجہ سے اسے خط کہ نہیں سکتے ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
دوست نے کہا:
لیجیے میں‌نے سوفٹی سے پونا گھنٹہ لگا کر اردو لنک کے سارے انگریزی ترسیمے تاہوما سے بدلے فائل کو دوبارہ محفوظ‌کیا۔اس کا وزن 249 سے 222 تک آگیا۔
مگر جب اس کو لاگو کرکے دیکھا تو وہی ڈھاک کے تین پات۔
ویسے ہی آڑھے ٹیڑھے سے حروف نظر آئے مجبورًا اسے ہٹانا پڑا۔
یہ رہا ہمارا تجربہ سوفٹی سے اب فونٹ کرئیٹر سے بھی کسی دن کوشش فرمائیں گے۔
فونٹ کرئیٹر سے بھی یہی ریزلٹ سامنے آئے گا۔ محض گلائف تبدیل کرنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ میرے خیال میں لے آوٹ سے متعلقہ ٹیبلز کو بھی اپڈیٹ کرنا پڑے گا جس کے بارے میں مجھے کچھ زیادہ علم نہیں۔
 

دوست

محفلین
ٹھیک ویسے میں‌ نے دوبارہ یہ کوشش نہیں‌کی تھی۔بعد میں وقت ہی نہ ملا۔
 

الف عین

لائبریرین
شاکر۔ میں انگریزی گلفس کبھی مونو ٹائپ کے استعمال نہیں کرتا کہ ایریل وغیرہ کا استعمال کروں۔ میں ہمیشہ اوپن سورس فانٹس کے انگریزی گلفس استعمال کرتا ہوں۔ اردو کے لئے جو گلفس لیتا بھی ہوں تو ان میں بھی اکثر توڑ پھوڑ کرنا ہی پڑتی ہے۔ اور یہ تب بھی کہا جا سکتا ہے کہ میں نے ان فانٹس سے تحریر لکھ کر سکین کر کے گلفس بنائے ہیں۔ اور اس طرح میرا ضمیر مجھے ملامت نہیں کرتا۔
تمھارے فانٹ میں ایسا کیا ہو رہا ہے، میں نہیں سمجھ سکتا۔ اوپن ٹائپ فانٹ میں بھی گلفس کاپی پیسٹ کئے جا سکتے ہیں۔ البتہ یہ ضرور ہوتا ہے کہ اصل کی رائٹ لیفٹ بئرنگ بدل جاتی ہے پیسٹ کرنے میں، اور پھر ان کو ایک ایل کر کے دائیں بائیں کی ریڈنگ تبدیل کرنی پڑتی ہے فانٹ ٹیسٹ کر کر کے۔ تمھارا فانٹ مجھے تو بھیجو، میں دیکھتا ہوں کہ کیا گڑبڑ ہے۔ اوپن ٹائپ میں اگر گلفس کا اضافہ کرنا ہو یا ان کی میپنگ میں تبدیلی کرنی ہو تو وولٹ کی ضرورت پڑے گی۔ ایک زمانے کے بعد پھر میں نے اسے داؤن لوڈ بھی کیا ہے اور مائکروسافٹ وولٹ یوزر کمیونٹی کا ایم ایس این گروپ بھی جائن کیا ہے لیکن اب بھی سمجھ میں نہیں آیا کہ لے آؤٹ ٹیبل کس طرح بنایا جائے۔
وولٹ میں ایک بڑا بھاری عربی فانٹ بھی ساتھ ہی ملا اور ادھر ایک ہفتے سے اس میں لگا تھا کہ اس میں اردو کے گلفس لگا کر دیکھا جائے۔ لیکن کل ہی معلوم ہوا کہ اس میں بھی الٹا پیش نہیں ہے۔ یوں بھی ایسے کامپلیکس گلفس اس میں تھے کہ موجودہ گلفس کو تبدیل کرتے کرتے حالت خراب ہو رہی تھی۔ خاص کر جیسے درمیانی دو حرفی کامبو، ب ا ور ض کا مثلا جو الفاظ قبضہ میں استعمال ہوں۔ کل آخر میں پھر اپنے زمرد فانٹ میں لگ گیا اور اس کی ی کو نستعلیقیانے کی کوشش کرتا رہا۔ دیکھو کتنی کامیابی ملی ہے۔بڑی ے کی بھی آخری شکل کتابت نما بنا دی ہے کہ اب یہ اتنی جگہ نہ گھیرے۔ درمیانی م اور ھ کو بھی کافی بدلا ہے۔ بس اب بھی درمیانی ج چ ح خ نے مایوس کر رکھا ہے۔ اب ذرا تم بھی اس پر ہاتھ صاف کر کے دیکھو۔
 

الف عین

لائبریرین
ایک غیر متعلق مشاہدہ
شکریہ نبیل۔ یہاں 'مرتنہ؛ کو ٹھیک کر کے مرتبہ کر دیا گیا ہے۔ ابھی دیکھا تو یہاں ہی کمینٹ کر رہا ہوں
 

دوست

محفلین
وہ خط تو کہیں اڑا دیا ہے میرا خیال ہے میں نے۔اردو لنک کے انگریزی ترسیمے تبدیل کیے تھے آپ تو اردو کے ساتھ زور آزمائی کرتے ہیں۔اردو کے ترسیمے بدلنا اللہ بچائے بہت مشکل کام ہے۔عجیب عجیب سی شکلیں‌میں‌ تو ڈر گیا تھا دیکھ کر ہی۔دوسرے کبھی ہاتھ صاف کروں گا اس پر بھی مگر ابھی وقت اتنا نہیں۔ ویسے میرے خیال میں اتنی چوری کوئی بری بات نہیں۔اور ہاں صوتی تین کا حال سنائیے اتنا عادی ہوگیا ہوں میں صوتی دو کا ابھی ہمزہ ی کے لیے شفٹ چار دبا رہا تھا۔ حالانکہ کی بورڈ یہ اردو ویب کا ہے۔ خیر میں اسے جانچتا ہوں اعتماد کرنے کا شکریہ اور مزید اگر کوئی اچھا آزاد اانگریزی فونٹ موجود ہو جس کے گلائف چھوٹے سائز میں بھی اچھے لگیں ضرور اسے اردو لنک کے ساتھ اکٹھ کیجیے گا اردو لنک کی اردو اور اس کی انگریزی۔ویسے تو ونڈوز ایکس پی میں تاہوما کا تازہ ترین ورژن ہے جس کی وجہ سے سب عبارت ٹھیک نظر آتی ہے کسی بھی جگہ۔پھر بھی ایک انتخاب ہی سہی۔
 

الف عین

لائبریرین
ابھی انڈ لینکس کی ایک ای میل سے اس ربط کا پتہ چلا:
http://www.unifont.org/fontguide/
اور اس سے فارسی فانٹس کی یہ جگہ ملی:
http://www.farsiweb.ir/wiki/Products/PersianFonts
اور عرب آئیز کی سائٹ خطوط کا یہ ربط بھی:"
http://www.arabeyes.org/project.php?proj=Khotot
میں نے بھی ڈاؤن لوڈ کئے ہیں۔ یہ سارے فانٹس اوپن سورس اور آزاد مصدر ہیں اس لئے ان کا حلیہ بگاڑا جا سکتا ہے۔ مگر حوالے کے ساتھ
 

الف عین

لائبریرین
اتنے بہت سے فانٹس میں ایک فارسی فانٹ ہی کچھ کام کا نکلا، یعنی نستعلیق بنما۔ ۔ اس کے علاوہ ان سب میں انگریزی کے گلفس بھی اردو لنک کی طرح ہی بڑے بڑے ہیں ورنہ ایک شاکر کے لئے اردو لنک میں اضافہ کر کے دے دیتا۔ بہر حال یہ فارسی فانٹKacstFarsi.ttf ہی غنیمت لگا/ اور یہ فارسی سمپل بولڈ سے بہتر ہے۔
اور اس کا میرا ورژن پوسٹ کر رہا ہوں آپ حضرات کی الفا بیٹا ٹیسٹنگ کے لئے۔ اسے بھی اردو نقش نام دیا ہے۔
 

دوست

محفلین
لیجیے جی ا سکے تو الفاظ چھوٹے سائز میں بالکل اردو لنک کے انگریزی الفاظ کی طرح بہار دکھا رہے ہیں۔ لگتا ہے یہ بھی بڑے سائز میں اچھا لگتا ہے۔شاعر کی علامت یعنی تخلص اس میں موجود نہیں۔اور یہ تخلص نام کے اوپر پڑھتا رہا ہوں اب نیچے کیوں چلا گیا ہے ہر خط میں۔ یہ تو شعر شروع کرنے کی علامت لگتی ہے میں اکثر ایسے ہی ڈالا کرتا ہوں اپنی ڈائری میں شعر شروع کرنے کے لیے۔
اور مزید شاید اس میں فارسی سمپل بولڈ کا تڑکا بھی لگا ہوا ہے۔اسی کے انداز میں الفاظ کا سٹائل ہے۔
137_urdu_naqsh_600_x_450_1.jpg
 

الف عین

لائبریرین
مطلب سمجھ میں نہیں آیا تمھاری بات کا۔ چھوٹے سائز میں درست ہے یا نہیں؟؟؟
تخلص اور سنہ سب ٹھیک ہی ہیں۔ میں نے پھر چیک کیا ہے تو صرف یہی کمیاں ہیں:
عدد کا نشان؀
؁ سنہ کو کچھ طویل کرنے کی ضرورت
؂ فٹ نوٹ نہیں مفرد ٹ کو دائیں طرف کرنے کی ضرورت
؃ صفحے کی جگہ شعر کا نشان
؎ شعر کا نشان غائب
؏ مصرع غائب
یہ اس لئے کہ یہ گوہر کے ٹیمپلیٹ پر بنایا گیا ہے جس میں یہی خامیاں تھیں، لیکن میں صفحہ نمبر کو ٹھیک کر سکتا ہوں۔ تخلص وگیرہ کا نشان تو میرے پاس ورڈ میں ٹھیک آ رہا ہے اور اوپن آفس میں بھی!!
 

دوست

محفلین
چھوٹے سائز میں کچھ جچا نہیں۔ ٹیڑے میڑھے سے نظر آتے ہیں الفاظ۔
بڑے میں ٹھیک لگتا ہے۔ شاید آپ کی طرف ٹھیک ہو مگر میں‌نے جب بھی تخلص کا نشان لکھا ہمیشہ نام کے اوپر آنے کے بجائے نیچے آیا۔
 

الف عین

لائبریرین
حاضر ہیں دو فانٹس۔ اردو نقش جو گوہر یونی کوڈ کے ٹیمپلیٹ پر ہے اور ایک نیا فانٹ زرّین۔ جو پاک ٹائپ تحریر کے ٹمپلیٹ پر۔ دونوں میں گلفس اسی فارسی اوپن سورس فانٹ کے استعمال کئے گئے ہیں۔
 
Top