فونٹ کا ترجمہ

آصف

محفلین
کل رات مجھے خیال آیا کہ فونٹ کیلئے تو اردو میں پہلے ہی ایک لفظ موجود ہے جس کو "خطّ" کہتے ہیں۔ اور یہ فونٹ ہی کے معنی میں استعمال بھی ہوتا رہا ہے جیسا کہ "خطِ کوفی"، "خطِ عثمانی"، وغیرہ۔ جو کہ درحقیقت عربی ہی کو لکھنے کے مختلف انداز ہیں یعنی کہ مختلف فونٹ!
آپ کا کیا خیال ہے؟ اسی سے "رسم الخط" نکلا ہے جس کا مطلب "خط کی صورت یا خط کا انداز" ہے۔ رسم عربی میں "تصویر، شکل، ڈرائینگ، یا خاکے" کو کہتے ہیں۔ رسم الخط، فونٹ سے ایک درجہ اوپر یعنی زبان کی سطح پر لکھنے کے انداز کو ظاہر کرتا ہے جیسا کہ عربی رسم الخط یا لاطینی رسم الخط۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آصف، تم نے یہ اچھی نشاندہی کی ہے۔ بس ذرا اس کو استعمال کرنے کی عادت ڈالنا پڑے گی کیونکہ فونٹس کے نام زیادہ تر انگریزی میں ہیں۔ اب ایشیا ٹائپ فونٹ کو خطِ ایشیا ٹائپ کہنا شروع میں کچھ عجیب لگے گا۔
 

دوست

محفلین
میرے ذہن میں‌بھی ایک دن فونٹ کا ترجمہ ناچتا رہا ہے۔رسم الخط کا انگریزی متبادل سکرپٹ ہے۔جیسے اردو رسم الخط یا سکرپٹ۔
فونٹ‌کے لیے خط کہنا عجیب سا لگے گا پڑھنے والے کو ڈاک والا خط لگے گا یہ۔
برقی خط سے بخط یا ب خط میں نے یہ بے تکا سا نیا لفظ‌ ایجاد کیا تھا
اس دن سائیکل پر لائبریری جاتے ہوئے۔(ویسے میں بھی سائنسدان ہوگیا ہوں لگتا ہے) :lol:
 

نبیل

تکنیکی معاون
دوست نے کہا:
میرے ذہن میں‌بھی ایک دن فونٹ کا ترجمہ ناچتا رہا ہے۔رسم الخط کا انگریزی متبادل سکرپٹ ہے۔جیسے اردو رسم الخط یا سکرپٹ۔
فونٹ‌کے لیے خط کہنا عجیب سا لگے گا پڑھنے والے کو ڈاک والا خط لگے گا یہ۔
برقی خط سے بخط یا ب خط میں نے یہ بے تکا سا نیا لفظ‌ ایجاد کیا تھا
اس دن سائیکل پر لائبریری جاتے ہوئے۔(ویسے میں بھی سائنسدان ہوگیا ہوں لگتا ہے) :lol:
شاکر، آپ کو یہ خیال سائیکل پر بیٹھے ہوئے آیا تھا یا جب سائیکل جوہڑ میں اتر گئی تھی اس وقت؟ :twisted:

بھئی سائنسدانوں کے تو کام ایسے ہی ہوتے ہیں۔

دوسرے خط کا کسی فونٹ کے نام سے پہلے استعمال کیا جائے تو ط پر زیر لگے گا۔ اس کو غالباً کسر اضافی کہتے ہیں۔
 

سیفی

محفلین
نبیل بھیا۔۔۔۔۔۔۔۔

میرے خیال میں خط کو پہلے لکھ کر کسرِ اضافی لگانے سے بہتر ہے کہ نام کے بعد خط لگا دیا جائے۔۔۔۔(خصوصا انگریزی ناموں کے بارے)

خطِ نیو ٹائمز رومن۔۔۔۔۔۔۔۔۔خطِ تاہوما

نیوٹائمز رومن خط۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تاہوما خط۔۔۔۔۔۔۔۔سینز سیرف خط

اردو میں تاہم خط کا لفظ پہلے ہی مزہ دیتا ہے۔۔۔
 

دوست

محفلین
ادھر گندا نالہ ہوتا ہے جی جوہڑ نہیں۔ویسے سڑکوں پر بن جاتے ہیں اکثر۔
مگر مجھے کبھی اتفاق نہیں ہوا اس میں گرنے کا آپ کو تجربہ لگتا ہے تبھی ذکر خیر فرما رہے تھے۔ :wink:
خطِ بھی ٹھیک رہے گا۔اور بعد میں استعمال کرنے والی بات بھی ٹھیک ہے۔خاص طور پر انگریزی ناموں کے بعد اردو تو چلے گا
جیسے خطِ نفیس نستعلیق۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
کافی عرصہ پہلے غالباً طلحہ بٹ نے کسی پیغام میں لکھا تھا ’ان پیج‘ کے خطوط‘۔ میں واقعی فوراً نہیں سمجھ سکا تھا کہ ان کا مطلب فانٹ ہے۔ یہ مشکل تو یقیناً ہوگی اگر فانٹ کا بھی یہی ترجمہ کیا جائے۔
اس کے علاوہ ایک لفظ اور بھی مستعمل تھا قدیم زمانے میں۔ ’قلم‘ ۔ اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟
 
Top