نستعلیق فانٹ تو مشکل ہے، خاص کر لگیچر بیسڈ۔ کہ اس میں لے آؤٹ ٹیبل بھی ہوتا ہے وولٹ کا، مائکرو سافٹ وولٹ میں کرنا پڑتا ہے اس کو۔
نسخ فانٹ آسانی سے بن سکتے ہیں۔
میں مشورہ دوں گا کہ کسی اچھے فانٹ کو ، میں عام طور پر نفیس ویب نسخ لیا کرتا تھا، کہ اس کو آزاد کر دیا گیا ہے نقل کے لئے۔ اس کو فانٹ کرئیٹر پروگرام میں کھولیں۔ جس فانٹ کے گلف (یا گلائف( کاپی کرنے ہوں، اس کو بھی کھول لیں، اور جس قدرمیں نفیس ویب نسخ میں جو گلف دیا ہے، اس کو پسندیدہ نان یونی کوڈ فانٹ کے گلف سے بدل دیں۔ بس کام ہو گیا، ہاں، فانٹ کرئیٹر پروگرام میں ہی فانٹ کی پراپرٹیز میں مناسب تبدیلیا ضرور کر لیں کہ یہ کرلپ کا نفیس ویب نسخ نہ رہے، اپنے حساب سے فانٹ کا بیان ہو اس میں۔ اپنا نام وغیرہ بھی یہاں شامل کر دیں۔