فون کی تصاویر کو فوری طور پر چھاپنے والا پرنٹرتیار

Pocket-Photo-Printer-620x330.jpg

پیرس: ماضی میں پولرائیڈ کیمروں سے ہاتھوں ہاتھ تصاویر چھاپی جاتی تھی لیکن اب فون کی تصاویر کو فوری طور پر چھاپنے والا ایک پرنٹرتیار کیا گیا ہے جو تصویر لیتے ہی اسے خوبصورت رنگوں کے ساتھ پرنٹ کرتا ہے۔فرانس کی کمپنی کی جانب سے تیا کردہ اس کیس پرنٹ کی قیمت 150 ڈالر یا 15 ہزار پاکستانی روپے ہے اور یہ آئی فون 5 سے آگے کے تمام ماڈلز اور گیلکسی ایس فور اور فائیو کے لیے کام کرسکتا ہے۔ اضافی 25 ڈالر دے کر آپ تصاویر چھاپنے کی 50 شیٹس بھی خرید سکتے ہیں جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ننھے منے پرنٹر میں روشنائی استعمال نہیں ہوتی اور یہ حرارت کے ذریعے حقیقی تصاویر چھاپتا ہے۔پہلے آرڈر پر آپ کو تصاویر چھاپنے والی 10 شیٹس مفت میں دستیاب ہوں گی۔ اسمارٹ فون پرںٹنگ جیکٹ کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے فون سے ہزاروں تصاویر لیتے ہیں لیکن ان کو دیکھتے نہیں اس لیے ہم نے یہ پرنٹر بنایا تاکہ وہ اپنی تصاویر ایک البم کی طرح رکھ کر بعد میں انہیں دیکھ سکیں۔اتنے چھوٹے پرنٹر میں کوئی انک استعمال نہیں ہوتی اور یہ تصویر کھینچتے ہی فوراً اسے تھرمل (حرارتی) عمل کے ذریعے مخصوص کاغذ پر چھاپ دیتا ہے۔
ماخذ : روزنامہ پاکستان
 

باباجی

محفلین
ایک وڈیو دیکھی تھی جس میں ایک پرنٹر دکھایا گیا تھا جو انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہوکر ایسے ہی تصاویر پرنٹ کرتا ہے
 

تجمل حسین

محفلین
حیرت انگیز معلومات ہیں۔ پہلی بار کسی ایسے پرنٹر کا سنا ہے جو اِنک استعمال نہیں کرتا۔ :)
لیکن اس کی شیٹس کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ 25ڈالر میں 50 شیٹس۔ 1 ڈالر میں دو ۔ یعنی تقریباََ 53 روپے میں 1 شیٹ۔ اور اگر اس کا سائز 5x7 ہے تو پھر یہ اور بھی مہنگی ہے۔ اگر سائز A4 ہے تب مناسب ہے۔ :)
 
لیکن اس میں انک بھی تو ڈالنی پڑتی ہے اور پھر وہ اتنا بڑا ہوگا کہ اسے رکھنے کے لیے بھی کسی ٹیبل وغیرہ کی ضرورت ہوگی۔ :)
وہی تو بات ہے روزنامہ پاکستان والے بھی لمبی لمبی چھوڑتے ہیں کہاں کہاں سے خبر نکال لیتے کوئی پتا نہیں
 

تجمل حسین

محفلین
Top