گرافکس فوٹوشاپ میں پین ٹول کا استعمال

ابو یاسر

محفلین
میں نے ایک کی بورڈ کی تصویر کا انتخاب کیا
7Pd8kl.jpg

اور اس کو پوٹوشاپ سی ایس پانچ میں کھول کر پہلے پین ٹول پھر پاتھس کا آپشن لیا (اوپر کی تصویر)
DkWxXl.jpg

پین ٹول سے بہت احتیاط کے ساتھ مطلوبہ حصہ کو سلیکٹ کرلیں اور اس میں یاد رکھیں کہ ایک کلک کرنے کے بعد جب آپ دوسرے پوائنٹ پر کلک کریں گے تو یہاں اسی پوائنٹ سے نکلتے دو خط نظر آئیں گے (ان سے سلیکشن کو ترمیم کرنے کا کام لیا جاتا ہے) اس پر ابھی توجہ نہ دیں۔
DkWxXl.jpg

آگے کے پوائنٹ کے لیے یہ کوئی دشواری نہ پیدا کرے اس لیے اس کو Alt + click کے ذریعے ہٹا دیا غور فرمائیں ، اوپر کی تصویر۔
3Y8DZl.jpg

اوپر کی تصویر میں سلیکشن کا سفر جاری ہے، اس دوران اگر آپ تصویر کو بڑا یا چھوٹا کرکے سلیکٹ کرنا چاہیں تو Ctrl اور پلس یا مائنس کی دبائیں۔
hjOQml.jpg

مطلوبہ حصہ کو سلیکٹ کرتے ہوئے شروع کے پوائنٹ پر کلک کریں اور وہ حصہ ایک ہلکی لائن سے نظر آنے لگے گا اب جیسا کہ اوپر کی تصویر میں دکھایا گیا ہے آپ بایاں کلک کریں اور میک سلیکشن پر کلک کریں۔
اس کے بعد آنے والے باکس کو بس اوکے کر دیں (اس کا اسکرین شاٹ نہیں ہے)
تصویر کچھ ایسی نظر آئے گی
6l0Xel.jpg


یہ رہا پین ٹول استعمال کا طریقہ اس میں ہمیشہ اس بات کا دھیان رکھیں کہ
Alt + click کا استعمال حسب ضرورت کرتے رہیں کیونکہ عام طور پر یوزر فری ہوکر ہی سلیکشن کرنا چاہتا ہے۔
اور بعد میں کوئی تبدیلی کرنی ہوتو Ctrl کی کے استعمال سے کر سکتے ہیں۔
اب آئیں آگے کچھ کرتے ہیں۔

dHLzwl.jpg

منتخب شدہ حصہ کو کاپی اور پیسٹ کرلیں ۔ بنا کچھ سوچے سمجھیں کنٹرول سی اور پھر کنٹرول وی دبا دیں
اس عمل سے ایک نئی لیئر بھی تیار ہوجائے گی جسے فی الحال میں تو ٹچ نہیں کرونگا:battingeyelashes:

ORO4w.jpg

پہلی والی امیج لیئر پر اسٹائل اپلائے کریں
جیسا کہ نمبر 1 سے ظاہر ہے کہ اس لیئر کو سلیکٹ کیا گیا اور دو نمبر پر اسٹائل کے ڈبے سے گولڈن لُک دینے کے لیے ایک اسٹائل پر کلک

اتنا کرنے کے بعد آپ پھر سے لیئر 2 پر آجائیں جہاں پر آپ کا سلیکٹیڈ حصہ من وعن رکھا ہوا ہے
V9igs.jpg

اس لیئر پر پھر سے آپ بنا کچھ سوچے سمجھے کنٹرول اور ایم دبا دیں تاکہ ایک نیا ایفیکٹ پیدا کیا جا سکے۔
اس طرح کی اور تھوڑی بہت مغز ماری سے آپ کچھ ایسا (نیچے دیکھیں ) بنا سکتے ہیں
Paojr.jpg


فائنلی میں نے اسے مرج کرنے کے لیے Ctrl + E کا استعمال کیا
اگر آپ لیئر مرج کرنا چاہتے ہیں تو Layer کا بٹن جو مینو بار پر ہے اس میں جاکر نیچے کی طرف ماوس لے جائیں یہاں مرج کے اور بھی آپشن نظر آئیں گے۔

نوٹ : میں نے T بٹن کا استعمال صرف اس لیے کیا ہے کیونکہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ میرا نام تشنہ ہے، خیر آئی ڈی تو اسی نام سے ہے ۔
 

میم نون

محفلین
بہت شکریہ تشنہ،
اس سبق میں آپنے بنیادی طور پر پین ٹول کے زریعے منتحب کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔
میں جاننا چاہتا ہوں کہ عام منتحب کرنے والے آلات ہی کیوں نہ استعمال کئے جائیں اس مقصد کے لئے، میرا مطلب ہے پین ٹول کو استعمال کرنے سے ایسے کونسے کام کیئے جا سکتے ہیں جوکہ عام انتحاب والے آلات سے نہیں کیئے جاسکتے؟
 

ابو یاسر

محفلین
بہت خوب!
پہلے تو میں یہ بتا دوں کہ میں کوئی ماہر نہیں بلکہ بس ایک یوزر ہوں۔
اس لئے میں اپنے یوز تک ہی آپ کو جواب دے سکوں گا۔
پین ٹوول کی سلیکشن انتہائی عمدہ اور پرفیکٹ ہوتی ہے میرا مطلب کے لسو اور دوسرے سلیکشن ٹوولس وہ سب کرنے سے قاصر ہیں جو پین کر سکتا ہے۔
مثلاَ آپ میگنیٹک لسو لیتے ہیں تو وہ آٹومیٹک کسی حصے کو سلیکٹ کر لیتا ہے اور نتیجہ یوزر کے مزاج کے مطابق نہیں مل پاتا۔
دوسرے ٹوولس میں بھی کئی پابندیاں ہیں جس کے سبب کام میں اتنی ایکوریسی نہیں آ پاتی۔
پین ٹوول کو استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ آپ دوسرے شارٹ کیز استعمال بخوبی کر سکتے ہیں سلیکشن پورا ہونے پر ترمیم بھی کر سکتے ہیں۔
یہ جو میں جانتا تھا اور توفیق دینے والا تو اللہ رب العزت ہی ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر تشنہ، اور ایگل سورڈ آپ کا بھی بہت شکریہ۔ آپ کے اسباق کم از کم میرے لیے بہت کارآمد ثابت ہو رہے ہیں، اور یقیناً اور بھی بہت سے دوستوں کے لیے یہ اتنے ہی مفید ثابت ہو رہے ہوں گے جو کہ فوٹوشاپ کے استعمال کی مبادیات سیکھ رہے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ فوٹو شاپ کے بنیادی ٹولز کے بارے میں مزید اسباق شائع کریں گے۔
 

میم نون

محفلین
بہت شکریہ تشنہ۔

بہت شکریہ نبیل بھائی۔

میں تو خود ابھی سیکھ رہا ہوں، اور جو کچھ تھوڑا بہت آتا ہے اگر اس سے کسی کو فائدہ پہنچ سکے تو خوشی ہی ہو گی۔
آجکل وقت تھوڑا کم ہے لیکن انشاءاللہ بہت جلد چند اور اسباق لکھوں گا۔ میں محفل میں دیکھتا رہتا ہوں کہ لوگ کسطرح کے سوال کرتے ہیں تاکہ اسی کے مطابق سبق ترتیب دیا جا سکے۔ میں صرف ٹولز کی تشریح (یوزر مینویل کا ترجمہ) کرنے کی بجائے ایسے اسباق کو زیادہ پسند کرتا ہوں جنمیں آلات کو سمجھایا بھی جائے اور چند ایسی مثالیں بھی دی جائیں جو کہ فوٹوشاپ یوزرز کی "روز مرہ" استعمال میں آ سکیں، جیسا کہ پھولوں کی کٹائی میں۔ :)
 

مدرس

محفلین
بہت شکریہ کہ میری درخواست پر آپ نے ٹوٹوریل پیش کیا امید ہیکہ بہت سوںکا بھلا ہو جائے گا
اگلا کب آئیگا میں منتظر ہوں
 

مدرس

محفلین
اس کو ریسٹورائز تو کرنا نہیں پڑا اور پین ٹول کے استعمال کے بعد لیئر کے برابر میں شیپ بھی نہیں بنا ؟یہ کیا وجہ ہے ؟
 

ابو یاسر

محفلین
اس کو ریسٹورائز تو کرنا نہیں پڑا اور پین ٹول کے استعمال کے بعد لیئر کے برابر میں شیپ بھی نہیں بنا ؟یہ کیا وجہ ہے ؟
پہلی تصویر کے نمبر 2 کو دیکھیں ہم نے وہاں "پاتھ" کا بٹن دبایا ہے یعنی اب ہر چیز بس پاتھ کے حساب سے ہونی ہے اس کے بعد والے بٹن کے استعمال سے نیا لیئر اور شیپ لیئر بنتے ہیں۔
 

ابو یاسر

محفلین
اب تو اس کی پی ایس ڈی کہیں غائب ہوگئی
کافی مدت بعد یہاں کسی نے جواب لکھا ہے ورنہ اسی وقت دیکھاہوتا تو اپلوڈ کردیا ہوتا۔
 
Top