عاطف بھائی آپ اور عبد القدیر بھائی دونوں بہت اچھے انسان ہیں بہت اچھے سے گائیڈ کرتے ہیں ۔ میں تو آپ کی پوسٹ دیکھ کر ہی یہاں آیا تھا لیکن یہاں لوگ میرا مذاق اڑاتے ہیں کوئی بات ٹھیک سے نہیں بتاتے اور باتیں اتنی بناتے ہیں بس چکر آنے لگتے ہیں۔ میں شام کو جب گھر جاؤں گا تو آج یا زیادہ سے زیادہ اتوار کو فوٹو شاپ ڈاؤنلوڈ کر لوں گا پھر مزا آئے گا آپ کے ساتھ پوچھ پوچھ کے کام کرنے کا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

سونے کے اوقات کا بھی خیال رکھئیے گا۔
سیکھ جانے کے بعد ہمیں بھی سکھائیں گے تو مشکور و ممنون ہوں گے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ٹور اور نٹ یہ کیا بنا؟ یا ٹو اور رنٹ؟
دوسرا والا۔۔۔
مطلب سمجھ میں آنے کے بعد ہمیں برا بھلا کہنے سے پرہیز کیجئیے گا۔ اور سارا دھیان عاطف سعد2 بھائی کے ٹیوٹوریلز پہ مرکوز کیجئیے کیونکہ پھر ہم نے آپ کو "استاد" محترم بنانا ہے۔ فوٹوشاپ سیکھنے کے لئے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی لیکن اصل مزا تب آٗے گا جب فوٹو شاپ ڈاؤنلوڈ کرکے خود اپنے ہاتھ سے سارا کام کروں گا
جی ضرور کیجئیے گا۔ دلچسپ رہے گا۔
اگر آپ سیکھ گئے تو ہماری امید بھی بندھ جائے گی کہ یہ فوٹو شاپ سیکھنا ہمارے بس سے باہر نہیں ہے۔
 
دوسرا والا۔۔۔
مطلب سمجھ میں آنے کے بعد ہمیں برا بھلا کہنے سے پرہیز کیجئیے گا۔ اور سارا دھیان عاطف سعد2 بھائی کے ٹیوٹوریلز پہ مرکوز کیجئیے کیونکہ پھر ہم نے آپ کو "استاد" محترم بنانا ہے۔ فوٹوشاپ سیکھنے کے لئے۔
دوسرا والا ٹو اور رنٹ بنا ٹو تو پتا ہے کہ دو کو کہتے ہیں پر یہ رنٹ کیا بلا ہے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سونے کا کیا تعلق ہے فوٹو شاپ سے؟
یہ کہ جب انسان سیکھنے سکھانے میں لگتا ہے تو پھر سوچتا ہے کہ تھوڑا اور فوٹو شاپ پہ کام کروں۔۔۔ مطلب کہ وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلتا۔
ویسے دوسرے والے سونے کا بھی تعلق ہے فوٹوشاپ سے۔ اس میں سعد بھائی نے سلور کو سونے میں تبدیل کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔
 
انھوں نے نہیں لگایا تو کیا بندہ خود سے کوئی کام نہیں سیکھ سکتا اپنی ذاتی خصوصیات کے بل بوتے پر؟
نہیں آپ اپنا کام خود ہی کریں مجھے تو بس عاطف بھائی کی مدد چاہیے اس معاملہ میں آپ کو کچھ نہیں پتا فوٹو شاپ کیا چیز ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں آپ اپنا کام خود ہی کریں مجھے تو بس عاطف بھائی کی مدد چاہیے اس معاملہ میں آپ کو کچھ نہیں پتا فوٹو شاپ کیا چیز ہے
بھلائی کا تو زمانہ ہی نہیں۔۔۔ ہمیں کیوں نہیں معلوم

جیسے پیزا شاپ جیسے بُک شاپ ویسے ہی فوٹو شاپ۔
ٹھیک کہا نا سعد عاطف بھائی
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سعد بھائی آپ کے ٹیوٹوریل بہت اچھے ہیں۔ انسان آسانی سے سیکھ سکتا ہے لیکن کیا یہ ممکن ہے کہ آپ باقاعدہ کلاس کے طور پر سکھائیں۔ تا کہ سیکھنے والے جو کام کریں وہ ساتھ میں شئیر بھی کرتے جائیں ۔ ویڈیوز ہم دیکھتے بھی ہیں۔ بک مارک کر کے رکھتے ہیں کہ کسی وقت عمل بھی کریں گے لیکن ایک بڑا مسئلہ ہے کہ توجہ مرکوز ہی نہیں کر پاتے۔ ہمارے علاوہ بھی دوسرے لوگوں کے ساتھ ہو گا مسئلہ شاید۔ دیکھنے میں تو ایک پُر مزاح سی بات لگے شاید آپ کو۔ لیکن کبھی کبھار صحیح رہنمائی کے بغیر کسی آسان سے کام کا آغاز بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔ امید ہے سمجھ جائیں گے ہماری بات۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
یہ ایک بہت اچھا سلسلہ ہے سب سے پہلے یہ بھی بتائیں کہ فوٹو شاپ کو اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کیسے کیا جاتا ہے، کیا سی ڈی سے یا آن لائن کسی طریقے سے؟ مجھے بھی شوق ہے اس پر کام کرنے کا لیکن ابھی کچھ پتا نہیں کہ کیسے انسٹال کیا جائے گا اور کونسا ورژن لیٹسٹ ہے یا جو بھی ہم جیسے بگنرز کے لیے آسان ہو۔
بھائی آپ شروع میں Photopea | Online Photo Editor پر بھی کام کر سکتے ہیں ۔
 
Top