تھیم فوٹوگرافی کھیل فوٹوگرافی کھیل 12: حیوانات

ساجداقبال

محفلین
زیک برائے کرم ان ”ٹھگیوں“ کا نوٹس لیں۔ ہم تو کیمرہ لیکر کاکروچوں کے پیچھے بھاگیں اور یہ حضرات ٹی وی و ہارڈڈسک سے تصویریں لیں۔ نئی شرط لگائیں کہ بنظر خود دیکھ کر تصویر اتاری ہو۔ :p
ویسے یاد آیا ہماری قدرے پرانی تصاویر میں ہماری گائے کی تصویر تھی:
514613861_0b653d7847.jpg

ابھی مزید گائیں اور ایک عدد گدھا لیا ہے، پرسوں جاکر تصویریں لاؤنگا۔
 

ماوراء

محفلین
زیک برائے کرم ان ”ٹھگیوں“ کا نوٹس لیں۔ ہم تو کیمرہ لیکر کاکروچوں کے پیچھے بھاگیں اور یہ حضرات ٹی وی و ہارڈڈسک سے تصویریں لیں۔ نئی شرط لگائیں کہ بنظر خود دیکھ کر تصویر اتاری ہو۔ :p

خود آپ نے سینما سے ایک مرحوم کی اوتار تصویر لگائی ہوئی ہے ۔ :p
لیں جی۔۔۔ ایک تو آپ کے ہی کہنے پر زکریا نوٹس بورڈ پر نوٹس لگا کر گئے ہیں، اور ادھر آپ ہی ان کو یہ کہہ رہے ہیں۔
 

ابو کاشان

محفلین
یہ شارجہ کے چڑیا گھر میں موجود چیتے کی تصویر ہے۔ چڑیا گھر میں تصویر اور فلم بنانا ممنوع ہے، خلاف ورزی پر کیمرہ ناقابلِ واپسی طور پر ضبط کر لیا جاتا ہے۔
Images008.jpg
 

پپو

محفلین
ساجد اقبال بھائی اور زیک بھائی میں نے کبھی کوئی ٹھگی نہیں کی پہلی بار اپنے pcکی ہارڈ سے تصویر اپ لو ڈ کی ہیں اور بتا کر کی ہیں ائندہ ایسا نہیں ہو گا میں خود اسے اچھا نہیں جانتا کیونکہ پھر تو اس کا مقصد ہی ختم ہو جائے گا
 

خرم

محفلین
اس کھیل کا پتہ تو کافی دیر بعد چلا۔ گزشتہ عید قرباں سے یہ دو تصاویر ملاحظہ فرمایئے۔ پہلی تصویر میں نورالعین اپنے بکرے کو دیکھ رہی ہیں۔
2724204609_ba5b237e19.jpg


دوسری تصویر ایک دھنی نسل کے بچھڑے کی ہے جو فلوریڈا میں قربان ہوا۔ مجھے تو اس نسل کا جانور امریکہ میں دیکھ کر کافی حیرت ہوئی تھی۔
2725028240_7a0f13372b.jpg
 

زیک

مسافر
خرم بہترین تو یہ ہو گا کہ آپ فلکر یا پکاسا پر تصویر اپلوڈ کریں اور پھر یہاں پوسٹ کریں۔
 

خرم

محفلین
بھیا فلکر کی تصویر کا ہی ربط دے رہا ہوں یہاں لیکن تصویر دکھائی ہی نہیں دیتی۔
 

جہانزیب

محفلین
2724204609_ba5b237e19.jpg

خرم، آپ کی تصویر کی پرمیشنز کا مسلہ لگ رہا ہے، شاید آپ نے شیر کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے، آپ کے فلکر پر تو میں تصویر دیکھ سکتا ہوں، لیکن جب یہاں لگاو تو نظر نہیں آتی ۔ پرمیشن بدلنے کے بعد آپ تصویر کے آل سائز میں جائیں، وہاں درمیانہ سائز منتخب کریں، اور سب سے نیچے تصویر کا یو آر ایل کاپی کر کے یہاں پوسٹ کر کے دیکھیں ۔
 

زیک

مسافر
خرم آپ نے تصویر کے یوآرایل کی بجائے فلکر کے اس ویب پیج کا یورآرایل استعمال کیا ہے جس پر تصویر موجود ہے۔ تصویر کا یوآرایل آپ کو All Sizes پر کلک کرنے کے بعد Medium پر کلک کریں اور پھر اس صفحے پر آپ کو ایک ٹیکسٹ باکس میں یوآرایل مل جائے گا۔

نوٹ: میں نے پچھلے صفحے پر آپ کی تصاویر کے لنک درست کر دیئے ہیں۔
 

خرم

محفلین
بہت شکریہ بھیا۔ یہ وہ آمش ہرن ہیں جن کا میں نے اپنے نامکمل سفرنامہ میں ذکر کیا تھا۔
2727868195_79c58bf3e0.jpg
 

پپو

محفلین
2765763798_62c81e642f_o.jpg

یہ تصویر میری بیٹی کی ہے ابھی چند دن پہلے ہم جب کشمیر کی سیر کو گئے تو واپسی پر لاہور بھی رکے اور چڑیا گھر کی سیر کے دوران میں نے یہ تصویر بنائی
 

سارا

محفلین
السلام وعلیکم سارا،
میرے خیال سے اس تھریڈ کی وجہ سے آپ کی اچھی خاصی آؤٹنگ ہو جاتی ہوگی۔

وعلیکم السلام ۔۔۔جی بھائی اس کھیل کی وجہ سے میں وہاں بھی گئی جہاں میں یہاں رہتے ہوئے کتنے سالوں سے نہ گئی تھی۔۔;) اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے اتنا گھومنا پھرنا پسند نہیں لیکن جب یہاں فوٹوگرافی کھیل میں مختلف عنوان دیکھے تو پھر باہر جانا پڑتا تھا 2 یا 3 دن میں یہ سب پکچرز بنا لی تھیں۔۔ ویسے پہلے تو میں نے کبھی زندگی میں ایسی پکچرز نہیں بنائی تھیں بس اپنی ہی بنواتی تھی۔۔:)
 
Top