لو جی Ikea کا پھیرا لگ ہی گیا۔ ویسے یہ بیبیوںکو Ikea اتناپسند کیوں ہے؟ سوائے چند ایک سستے چمچوں اور گملوں وغیرہ کے باقی چیزیں تو ایویں ای تھکی سی ہوتی ہیں۔ چار پھٹیاں جوڑیں اور فرنیچر کہہ کر بیچ دیا
بالکل۔۔کل چکر لگ ہی گیا تھا۔۔لیکن اتنی دیر سے گھر پہنچی کہ تصاویر پوسٹ ہی نہ کر سکی۔
خرم بھائی۔پسند کوئی نہیں ہے۔۔چند ایک بار ہی پہلے گئی ہوں۔
ہر منگل کو میں اور میری دوستیں فری ہوتی ہیں تو ہر منگل کو آوارہ گردی کرنے کا پروگرام بناتے ہیں۔ تو اس بار اس تھیم سے میرے ذہن میں Ikea آ گئی تھی۔ اور واقعی کوالٹی میں چیزیں اچھی نہیں ہوتیں۔ چند ایک چیزیں برائے نام ہم نے لیں۔۔باقی کھانے پینے پر پیسے اڑا دئیے۔
زیک بھائی تھیم وہ منتخب کریں جس کی عموماً لوگ زیادہ تصاویر بناتے ہیں۔ جیسے بچے، یا مناظر جیسے شام وغیرہ جو ہو چکے ہیں۔ پھر تصویریں آئیں گی۔اپنے فرنیچر کی تصویر عموماً شادی سے کچھ دن پہلے ہی دیکھی جاتی ہیں وہ بھی عموماً خود نہیں بنائی جاتیں۔