تعبیر، ابھی خوبصورتی تو میں نے Capture ہی نہیں کی۔ یہ صرف اپنے علاقے کی بناتی رہتی ہوں۔ ورنہ ڈریم لینڈ بہت بڑا ہے۔
ہاہاہا۔۔ عجیب حرکات و عادات۔۔اب جہاں رہیں گے، وہیں کی عادات اپنائیں گے نہ۔
ہمارے ہاں سفید رنگ کے ہوتے ہیں۔ شروع میں تو مجھے پتہ ہی نہ چلا کہ یہ کوے ہیں۔ ان کی کائیں کائیں سے پتہ چلا اور پھر بتایا بھی کسی نے۔
شکریہ کا اور موڈ کا بٹن تو میری طرف تو کام کر رہا ہے۔ آپ نے کوئی گڑ بڑ کی ہو گی۔
موڈ بدلنے والا تو وہیں ہے، جہاں آپ کے ذاتی پیغامات اور خوش آمدید لکھا ہوتا ہے۔ اور جو آپ کی ہر پوسٹ میں نام کے ساتھ ہوتا ہے، وہ بھی وہیں نظر آ رہا ہے مجھے۔