CS2 تو مجھے بھی ملا ہے eMule (برقی خچر) پر لیکن ڈاؤن لوڈ مکمل ہو جانے پر ہی معلوم ہو گا کہ "ہم نے کیا کھویا، ہم نے کیا پایا"
اگر ڈاؤنلوڈ ہونے کے بعد یہ عبرانی زبان میں نکلا تو۔۔
ڈاؤن لوڈ مکمل ہو جانے پر ہی معلوم ہو گا کہ "ہم نے کیا کھویا، ہم نے کیا پایا"
صبح تک پتہ چل جائے گا کہ: "کٹّی ہوئی ہے یا پھر کٹّا"
فاتح بھائی ابھی تک تو ٹائم ہی نہیں ملا تھا۔۔۔ ابھی کام سے واپس آیا ہوں اور چند ایک ضروری کام نمٹانے ہیںکمپیوٹر پر۔۔۔نوید صاحب!
کیا کچھ نتیجہ نکلا صوتی کی بورڈ سے زور آزمائی کا؟
نبیل بھائی وہ ٹھیک ہے، لیکن اگر فوٹو شاپ میں ہی لکھا جا سکے تو کیا ہی بات ہے، کم وقت میں زیادہ لکھ سکتے ہیں اور ویسے بھی مجھے اکثر ایک دفعہ لکھنے کے بعد اسے تبدیل کرنے کی "عادت" ہے، تو ڈائریکٹ فوٹو شاپ میں زیادہ آسانی ہو گی۔آپ دوست اگر آپریٹنگ سسٹم کے کی بورڈ سے زور آزمائی کرنے کی بجائے میرے لکھے ہوئے اردو ایڈیٹر میں لکھ کر فوٹو شاپ میں پیسٹ کر دیں تو میرے خیال میں زیادہ آسان رہے گا۔ کم از کم میں اسی طرح کرتا ہوں۔