فوٹو شاپ میں تصویر کا بیک گراؤنڈ ختم کریں

بہت دوستوں کو اس مشکل کا سامنا ہوتا ہے کہ انہیں کسی تصویر سے بیک گراؤنڈ تبدیل کرنا نہیں آتا یا وہ ایک تصویر کو کسی اور بیک گراؤنڈ پر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن انہیں طریقہ نہیں معلوم یا اگر معلوم ہے تو پروفیشنل طریقہ نہیں ہے۔اس ٹیوٹوریل میں آپ کا یہ مسئلہ امید ہے کہ حل ہوجائے گا۔

سب سے پہلے تو آپ فوٹو شاپ میں نئی فائل کو کھولیں اور پھر اس میں جس تصویر کا بیک گراؤنڈ تبدیل کرنا ہو اس تصویر کو کھولیں۔

میں نے اس ٹیوٹوریل کے لیئے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کو استعمال کیا ہے۔

The-Most-Famous-Mausoleums-in-the-World-151.jpg

جب تصویر کو آپ کھول لیں تو پھر آپ ٹول باکس میں جائیں اور Pen Tool کو منتخب کریں۔ٹول کو منتخب کرنے کے بعد آپ اس ٹول کی مدد سے جس تصویر یا چیز کو الگ کرنا ہے اس کے گرد لائن بناتتے جائیں۔اگر لائن خراب بنے یا صحیح کرنا ہو تو آپ اپنے کی بورڈ سے Ctrl کا بٹن دبا کر ماؤس کی مدد سے اسے صحیح کرسکتے ہیں۔

مثال اس تصویر میں نظر آرہی ہے۔اور لائن بھی اس تصویر کے گرد نظر آرہی ہے۔

Crop_2.png

جب آپ مکمل طور پر لائن تصویر کے گرد کھینچ لیں تو پھر آپ Right کلک کریں اپنے ماؤس سے اور Make Selection پر کلک کریں۔مثال نیچےتصویر میں نظر آرہی ہے۔

Crop_3.png

جب آپ Make Selection پر کلک کریں گے تو آپ کے سامنے ایک باکس اوپن ہو گا۔اس باکس میں آپ نیچے تصویر کے مطابق تبدیلی کریں اور پھر اوکے پر کلک کردیں۔

Crop_4.png

اب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کی مطلوبہ تصویر منتخب ہو چکی ہے یعنی Crop ہو چکی ہے۔اب آپ اپنےے کی بورڈ سے Ctrl+C دبائیں اور پھر اس کے بعد کی بورڈ سے Ctrl+V دبائیں۔جیسے ہی آپ دبائیں گےے تو آپ کی مطلوبہ تصویر کاپی ہونے کے بعد پیسٹ ہوجائے گی۔اور پھر اس طرح دکھائی دے گی۔

Crop_5.png

اب آپ Layer Plate میں سے پہلی والی Layer یعنی Layer 1 پر کلک کریں اور پھر کی بورڈ سے Delete کا بٹن دبادیں۔اس طرح پہلے والی Layer ختم ہوجائے گی۔اور مطلوبہ تصویر الگ ہو جائے گی۔

Crop_6.png

جب آپ Layer کو Delete کر دیں گے تو پھر آپ کے سامنے مطلوبہ تصویر کچھ اس طرح نظر آئے گی۔

Crop_7.png

اوپر تصویر میں آپ کو نظر آرہا ہوگا کہ کچھ کچھ بیک گراؤنڈ پچھلی تصویر کا ابھی بھی شامل ہے اور وہ ختم نہیں ہوا ہے۔اب ہم نے اس بیک گراؤنڈ کو ختم کرنا ہے جو کہ نظر آرہا ہے۔اس کو ختم کرنے کے لیئے آپ اپنے کی بورڈ سے Ctrl دباکر Layer 2 پر کلک کریں یعنی مطلوبہ تصویر والی Layer پر کلک کریں۔کلک کرنے کے بعد آپ مینو ( Menu ) میں Select پر کلک کریں اور پھر اس کے بعد Modify پر ماؤس لائیں اور پھر Contract پر کلک کریں۔کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے نیچے تصویر کی طرح باکس کھلے گا۔اس باکس میں تصویر کے مطابق تبدیلی کریں اور پھر OK پر کلک کردیں۔

Crop_8.png

اوکے کے بٹن پر کلک کرنے کے بعد آپ اپنے کی بورڈ سے Ctrl+Shift+I دبائیں تو پھر کی بورڈ سے Delete کا بٹن دبائیں۔Delete کا بٹن دبانے سے پہلے کچھ اس طرح آپ کی تصویر نظر آئے گی۔

Crop_9.png

Delete کا بٹن دبانے کے بعد آپ کی بورڈ سے Ctrl+D دبائیں۔اس طرح آپ کی مطلوبہ تصویر بیک گراؤنڈ کے بغیر آپ کے سامنے تیار ہے۔اب آپ بیک گراؤنڈ لیئر میں کوئی رنگ دیں یا پھر ختم کردیں یا پھر کوئی اور جگہ شامل کردیں۔میں نے بیک گراؤنڈ Layer کو ختم کردیا ہے تاکہ نئی فائل میں کام کیا جائے اور بغیر بیک گراؤنڈ کے تصویر کو محفوظ کرلیا جائے۔دیگر پروجیکٹس کے لیئے۔

Crop_10.png

اب آپ کی مطلوبہ تصویر آپ کے سامنے بغیر بیک گراؤنڈ کے نظر آرہی ہے۔امید ہے آپ کی مشکل حل ہوگئی ہوگی۔یہ ایک پروفیشنل طریقہ ہے تصویر کا بیک گراؤنڈ ہٹانے کا۔

ماخوذ
 
زبردست ۔۔ کر لیا میں نے ، بس ایک چیز بتا دیں پین ٹول سے سلیکشن صحیح سے نہیں ہو پارہی ، کٹی پھٹی سی ہے
 
زبردست ۔۔ کر لیا میں نے ، بس ایک چیز بتا دیں پین ٹول سے سلیکشن صحیح سے نہیں ہو پارہی ، کٹی پھٹی سی ہے
اسکرین شاٹ مل سکے گا تاکہ مسئلہ واضح ہوجائے ویسے مجھے تھوڑا سمجھ تو آیا ہے لیکن اگر آپ اسکرین شاٹ اپلوڈ کردیں تو زیادہ بہتر ہو
 
Top