مائیکروسوفٹ ورڈ میں عام طریقے سے ٹیکسٹ کاپی کرکے فوٹو شاپ میں لیجانے کا طریقہ فی الحال کام نہیں کرتا ہے۔ اگر فوٹوشاپ کا مڈل ایسٹرن (me) ورژن استعمال کیا جائے تو شاید کاپی پیسٹ سے کام چل سکتا ہے لیکن اس صورت میں فوٹو شاپ میں صرف نسخ فونٹ کام کریں گے۔ نستعلیق متن کو فوٹو شاپ میں استعمال کرنے کا طریقہ ابھی تک یہی ہے کہ پہلے اسے ویکٹر گرافک میں کنورٹ کیا جائے اور اس کے بعد اسے فوٹ شاپ میں استعمال کیا جائے۔ فورم پر اس کے بارے میں کچھ ٹیوٹوریل موجود ہیں۔