خرم شہزاد خرم
لائبریرین
جب میں نے پہلی دفعہ نیٹ آئی ڈی بنایا مطلب ای میل آئی ڈی بنایا تو اس وقت میں فوٹو سٹیٹ مشینیں ٹھیک کرتا تھا اسی وجہ سےمجھے نسٹ یونیوسٹی میں جاب مل گی اس وقت میں نے اپنا آئی ڈی فوٹو ٹیک81 رکھ دیا فوٹو ٹیک میرا کام ہو گیا یعنی فوٹو کاپی مشین ٹیکنیشن اور 81 میری پیدائش کا سال بہت سارے لوگ اور دوست مجھ سے اس کا مطلب پوچھے کچھ تو مجھے فوٹو گرافر بھی سمجھنے لگ گے ایک دفعہ چیٹ کرتے ہوے ایک لڑکا میرا دوست بن گیا اس نے مجسے پوچھا کیا کام کرتے ہو تو میں نے یہی بتایا کے میں فوٹو ٹیک ہوں تو وہ بھی یہی سمجھا کے میں فوٹو گرافر ہوں خیر باتیں ہوتی رہی ایک دن اس نے ملاقات رکھی لاہور سے وہ پنڈی آیا ملاقات ہوئی اور جاتے وقت مجھے کہہ گیا مجھے فوٹو گرافری کی ضرورت ہے اگر آپ میرے ساتھ کام کرنا چاہو تو وہاں میں نے اس کو سمجھایا یار مین فوٹو گرافر نہیں ہوں فوٹو ٹیکنیشن ہوں اس کے بعد وہ چلا گیا اور اس کے بعد کبھی واپس نہیں آیا اور نا ہی مجھ سے چیٹ کی خیر وقت گزرتا گیا میں شاعری بھی کرتا تھا جب شاعری کے بارے میں کچھ پتہ چلا تو پھر میں نے اپنے نام کے ساتھ خرم شہزاد خرم لکھنا شروع کر دیا یعنی دو خرموں کے درمیان ایک شہزاد ایک دن ایم اے راجا نے مجھے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کے تم اپنا آتی تبدیل کر دو میں ان کی بات ٹال نہیں سکتا تھا اس لے میں نے اپنا آئی ڈی جہاں جہاں تبدیل کر سکتا تھا وہاں وہاں تبدیل کر دیا ہے
یہ تحریر میں نے اس لیے لکھی ہے کچھ میری دوست اور کچھ ممبر مجھ سے پوچھتے ہیں آپ نے آپنا آئی ڈی کیوں تبدیل کیا اس لے بہت شکریہ
یہ تحریر میں نے اس لیے لکھی ہے کچھ میری دوست اور کچھ ممبر مجھ سے پوچھتے ہیں آپ نے آپنا آئی ڈی کیوں تبدیل کیا اس لے بہت شکریہ