محمدصابر
محفلین
کرونا نازل ہوا تو دفتر گھر پر شفٹ کرنا پڑا۔ بہت شروع میں ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ لمبا چلے گا۔ اس لئے پہلے ہفتے میں ہی تعلیمی سرگرمیوں کو مائیکروسافٹ ٹیمز پر شفٹ کیا اور اس وقت سے جولائی کے آخر تک سولہ سولہ گھنٹے ہی کام کیا۔ دوسری طرف کچھ آمدن میں کمی ہوئی تو سوچا کہ ہم پانچوں گھر پر ہیں تو ایک ککنگ چینل شروع کرتے ہیں تا کہ کچھ آمدن میں اضافہ ہو۔ شروع میں عکس بندی، تدوین اور ان کو نشر کرنے کا سب کام خود ہی کر رہا تھا لیکن اب یہ سارے کام بیٹیوں نے سنبھال لیے ہیں لیکن کچھ ہی عرصے میں اندازہ ہو گیا کہ چینل کھولنے کا خیال ہر دسویں شہری کو آیا ہے اور چینلز کھمبیوں کی طرح اگ آئے ہیں۔ بہرحال ابھی تک ہمت نہیں ہاری ہے لیکن گوگل نے قوانین بہت سخت کر دیئے ہوئے ہیں۔ اس لڑی کا بنیادی مقصد ایک ہی ہے کہ تھوڑا ویونگ ٹائم بڑھ جائے۔ ثانوی مقاصد میں اپنی اصلاح ، کھانوں کی تراکیب کی فراہمی کے ساتھ آپ کی تفریح بھی ہے۔ کوشش یہی ہے کہ سپیمنگ نہ ہو اس لئے سب تراکیب اسی لڑی میں پوسٹ کرنے کا ارادہ ہے۔ اگر کوئی ترکیب اچھی لگے تو باقی بھی دیکھیں۔ اور اچھی نہیں لگی تو اصلاح فرما دیں کہ کس طرح اس کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔