فٹبال ورلڈ کپ 2010

عثمان رضا

محفلین
28959738.jpg


2010 میں فٹبال عالمی کپ گیارہ جون سے گیارہ جولائی تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائیگا اور گزشتہ عالمی کپ کی فاتح اٹلی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

ڈراز کے مطابق ٹیموں کو یوں گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے

groups.jpg



باقی میچز کی تفصیلات یہاں دیکھی جاسکتی ہیں​
 

طالوت

محفلین
افریقی ٹیموں کا کھیل دیکھنے میں زیادہ مزا آتا ہے مگر برازیل ، اٹلی اور جرمنی کی کیا ہی بات ہے ۔۔
وسلام
 

عثمان رضا

محفلین
ویسے اسپین کو کافی آسان گروپ ملا ہے پر اگلا راؤنڈ سخت ہی ہے گروپ ایچ یعنی اسپین کا کوارٹر فائنل گروپ جی کے ساتھ ہوگا جس کو گروپ آف ڈیتھ کہا جارہا ہے ۔۔۔ مطلب کوارٹر فائنل میں یقینی مقابلہ برازیل یا پرتگال سے ہوگا اسپین کا
 

عثمان رضا

محفلین
’ورلڈ کپ میں جرمنی فیورٹ نہیں‘

جرمنی کی فٹبال ٹیم کے کپتان مائیکل بالاک نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم اگلے برس جنوبی افریقہ میں ہونے والے ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کو جیتنے والی فیورٹ ٹیموں میں شامل نہیں ہے۔

چیلسی کلب کی جانب سے کھیلنے والے تینتیس سالہ مائیکل بالاک کے مطابق گروپ کے ابتدائی میچ بذات خود چیلنج ہوں گے۔

مائیکل بالاک نے ککرمیگزین کو بتایا ’ہمارے سکواڈ میں اتنی طاقت اور تسلسل نہیں ہے۔ ہمارا سکواڈ بہت کمزور ہے خاص طور پر دوستانہ میچوں میں ہم ایسا کھیل پیش نہیں کرسکے جس کی بنا پر ہم یہ دعوٰی کر سکیں کہ ہم ہر کسی کو ہرا سکتے ہیں۔‘

ًمآخذ و مزید
 
Top