شاہد شاہنواز
لائبریرین
میں نے فیس بک پر "فکرِ نو" کے عنوان سے ایک پیج بنایا تھا، جس میں بہت سی شاعری شامل کی گئی تھی۔ آج غور کرتا ہوں تو اس میں سے کچھ شاعری کام کی ہے، کچھ بالکل بے کار اور کچھ قابل اصلاح بھی ہے۔ میں اس لڑی میں وقتا فوقتا اپنی شاعری پوسٹ کرتا رہوں گا اور اس پر آپ سے رائے اور اگر ممکن ہو تو اصلاح لیا کروں گا۔ تو اس سلسلے میں کی پہلی قسط اصلاح کے لیے حاضر ہے:
1)
کہتے رہے کہ ظلم ہوا اور برا ہوا
انصاف کی کسی نے مگر بات تک نہ کی
اکیسویں صدی میں ہے یہ پتھروں کا عہد
یا پتھروں کے عہد میں اکیسویں صدی؟
2)
روکنا چاہا بھی مجھ کو عشق سے تو کس جگہ
جس جگہ ہر مسکراہٹ دل کو دِہلانے لگے
اُس نے بس اِتنا کہا شاہد کچھ ان سے سیکھ لو
قبر سے مردے سبھی اُٹھ اُٹھ کے سمجھانے لگے
3)
پل پل جیتی مرتی ہے یہ پل پل سوتی جگتی ہے
دُنیا والوں کو بھی دُنیا لمحہ لمحہ ٹھگتی ہے
منظر اِتنا اُجلا کب ہے جتنا اُجلا دِکھتا ہے
اِتنی سیدھی بات کہاں ہے جتنی سیدھی لگتی ہے
(مجھے اس کی بحر بھی معلوم نہیں ، کہ کیا ہے۔۔۔)
4)
باطل کے مکر کو ہم جھٹلا رہے ہیں بے شک
حق بات کی تو مسلم تکذیب نہیں کرتے
تعمیر تو کرتے ہیں ہم اہلِ چمن گلشن
تخریب نہیں کرتے تخریب نہیں کرتے
5)
کچھ نہیں اس کے حسن کی اوقات
اور پھر وقت کی قیمت کیا ہے؟
حسنِ انسان کی رفعت کے لیے
رب کو فرصت کی ضرورت کیا ہے؟
6)
گر ہدایت سے دور ہوتا میں
اپنی خواہش مجھے خدا لگتی
اس کے جلووں سے جو نہ ملتی ضیا
زندگی صورتِ قضا لگتی
ممکن ہو تو یہ بھی جاننا چاہتا ہوں کہ ان میں سے قطعات کون سے ہیں اور محض "دو شعر" کون سے؟