فرحان دانش
محفلین
اطلاعات کے مطابق دن 20 مئی 2010کو نامعلوم کافروں نے بین الاقوامی سطح پر"ڈرا محمدڈے" منانے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں ایک ویب سائٹ بھی اسی نام سے بنائی گئی ہے ، جس میں باقاعدہ ایک مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے اور حضور پاک کی شان میں گستاخی کے لیئے کارٹون بنانے کی دعوت دی گئی ہے ، ساتھ ہی کچھ انعام وغیرہ اوراسپیشل گیلریز کا بھی لالچ دیا گیا ہے ۔ یہ بے حیائی اور خباثت کا مظاہرہ نامعلوم کافر مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے لیئےانجام دے رہے ہیں۔
انبیاء کی شان میں گستاخی، فکری، ذہنی اور قلمی دہشت گردی ہے، کفار بین المذاہبی ہم آہنگی اور رواداری کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ اور کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں، ایک مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر اپنے پیارے نبی کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔ہم مسلمان اس حرکت کو بالکل بھی گوارہ نہیں کر سکتے کہ ہمارے پیارے نبی کی شان میں گستاخی کی جائے۔