قرۃالعین اعوان
لائبریرین
- ہم شکایت کر سکتے ہیں کہ گلاب کے پودوں میں کانٹے ہیں ۔لیکن ہم شکر بھی تو کر سکتے ہیں،لیکن ہم شکر بھی تو کر سکتے ہیں کہ کانٹوں میں گلاب کھلے ہیں۔
- دوسروں کو خوش کیئے بغیر آپ کو خوشی میسر نہیں آسکتی۔
- خوشی اور خواہش یہ دونوں مشکل سے ہی ساتھ ساتھ چلتی ہیں۔ان میں ایک جب آپ کے ہہت قریب آجاتی ہے تو دوسرری دور بھاگنے لگتی ہے۔
- دوسروں کی مدد صرف مہربانی نہیں ہے،بلکہ اس سے آپ کو فرحت بھی ملتی ہے۔
- اپنے پیشے یا کام سے بلکل مختلف کوئی دلچسپ مشغلہ بھی اختیار کیجئے۔ کبھی کبھی ایک پر ہجوم بازار جانے بھی ذہنی تناؤ کم ہوجاتا ہے۔
- سردیوں کی رات میں ذرا جلد بستر میں دبک جائیے اور کوئی اچھی سی کتاب پڑھیے۔
- کبھی کبھی بچے بن جایا کیجئے۔ کوئی معصوم سی شرارت کیجئے۔
- دوستانہ رویہ خوش بو کی طرح ہوتا ہے۔ یہ رویہ دوسروں پر اثرانداز ہو کرخوشی کی فضا پھیلاتا ہے۔
- زندگی عارضی سہی لیکن دو چیزیں فولاد کی طرح جاندار ہوتی ہیں:کسی کے برے وقت میں ہمدردی اور اپنی پریشانی میں حوصلہ۔
- اپنوں سے، اپنے بچوں سے پیار کیجئے،آپ کے اعصاب کو سکون ملے گا۔
- پودوں میں دلچسپی لیجئے۔ان کو اگایئے،ان کو پانی دیجئے اور بڑھتے ہوئے دیکھ کر زندگی کی تمناؤں میں اضافہ کیجئے۔
- جس میں حوصلہ ہو وہ دل کی بات سنتا ہے،جو بزدل ہوتا ہے وہ صرف دماغ کا کہا مانتا ہے۔
- گاہے گاہے تنہائی اختیار کیجئے،تاکہ یکسوئی سے غور کر سکیں ۔آپ کے خیالات آپ کی ظاقت ہیں۔
- کامیابی آپ کو مغرور اور خر دماغ نہ بنادے۔انکسار اور تحمل بڑائی کی نشانی ہے۔
- لوگوں کی باتیں صبر اور تحمل سے سنیئے ،بیچ میں نہ بولیئے۔
- عیش اصل میں بناوٹی عمارت ہے۔ قناعت مفت کی اور فطری دولت ہے۔
- دوست کے ہاتھ کا لمس پورے وجود میں محبت کی لہریں دوڑا دیتا ہے۔
- نفرت کی آگ میں جلنا ایسا ہی ہے جیسے چوہوں سے نجات کے لیئے گھر جلا دینا۔
- ہمارے اپنے اعصابی تناؤ کا نوے فیصد خود ہماری اپنی دس فیصد بے پروائی اور سستی سے پیدا ہوتا ہے۔
- کسی کام کو بہتر بنانے کے لیئے آپ اپنی سی جو کوشش کر سکتے وہ ضرور کیجئے،لیکن اس کے بعد اس کو بھول جایئے۔
- زندگی اپنی جگہ قابل قدر ہے،لیکن یہ صرف پھولوں کی سیج نہیں ہے،اس سے بہت زیادہ سکون کی امیدیں وابستہ نہ کیجئے۔
- کسی میٹنگ میں شرکت کرنی ہو یا کسی سے ملاقات کرنی ہو تو وقت سے کچھ پہلے پہنچ جائیے۔ یہ چند منٹ میٹنگ یا ملاقات کو بہت مفید بنا دیتے ہیں اور آپ کو اعصابی تناؤ سے محفوظ رکھتے ہیں۔
- تصادم سے بچیے لڑائی جیتنے والا بھی بہت کچھ کھو دیتا ہے۔
- اتھلی اور منفی سوچ رکھنے والوں اور اپنے آپ میں گم لوگوں سے بچیں۔ان لوگوں کا مقصدِ زندگی صرف میں اور میرا ہوتا ہے۔
- سایوں سے ڈرنا عقلمندی نہیں ہے سائے صرف روشنی کے وجود کو ظاہر کرتے ہیں۔
- خوف اور خطرات زندگی بھر انسانوں کے زہن کو گھیرے رھتے ہیں،لیکن ان میں سے اکثر پیش نہیں آتے۔
- مسکرائیے! جی ہاں ذرا مسکرا کر دیکھئے ،دنیا آپ کا ساتھ دے گی۔
مسعود احمد برکاتی
ہمدرد صحت